سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل 2 مارچ (ہفتہ) کو بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما، عہدیداران، کارکنان اور جید علمائے کرام، مشائخ عظام، قرآء، نعت خوان شرکت کریں گے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے متاثرینِ سیلاب کیلئے نئے تعمیر کیے گئے گھروں کی چابیاں متاثرہ خاندانوں کے سربراہان میں تقسیم کیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لاڑکانہ میں گھر تعمیر کرکے متاثرین کے حوالے کر دیئے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کا گوجرہ (مظفرآباد) میں میاں محمد شفیع جھاگویؒ کے مزارِ اقدس پر منعقدہ سالانہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو تصوف اور روحانیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ اسلام کی اصل تعلیمات سے بے بہرہ ہیں کیونکہ تصوف اور روحانیت کی اصل قرآن وسنت سے ثابت ہے۔ صوفیاء نے عشقِ الہٰی اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن(نواب شاہ) میں تقریب رونمائی، تقریبِ رونمائی میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بے نظیر آباد ایاز علی گوپانگ ایڈووکیٹ، نائب صدر خالد حسین سرھیو ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری علی رضا چنہ ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری جی ایم خاصخلی ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری سکندر علی کیریو ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری شبانہ نورین ایڈووکیٹ، محمد کلیم جٹ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور گفتگو۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام منعقدہ تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس و تقریبِ رُونمائی انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث سے خطاب، کانفرنس میں ڈاکٹر محمد نصیرالدین وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی، شفیع جان ممبر پارلیمنٹ، چوہدری عرفان یوسف نائب ناظم اعلیٰ کے پی کے، و دیگر معززین علاقہ، علماء کرام، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خواجہ محمد محمود الوریٰ نقشبندی قادری چشتی کے سالانہ عرس پاک کی تقریب میں شرکت و خطاب، تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، مظہر محمود علوی، علمائے کرام، مشائخ عظام اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔
”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ تحقیقی و تجزیاتی کتاب کو زبردست پذیرائی ملی: نوراللہ صدیقی
ڈائریکٹر پبلک ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول کی قیادت میں وفد کی وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن ڈاکٹر شگفتہ ناز سے ملاقات، وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الحفیظ چوہدری، زینب ارشد، انشراح نوید اور صبا اسلم شامل تھیں۔
نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا عبدالحفیظ چودھری کے ہمراہ سینئر صحافی، کالم نویس، دانشور سہیل وڑائچ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دو جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق تحقیقی و تجزیاتی کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ دے رہے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چودھری سینئر قانون دان حامد خان کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دو جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق تحقیقی و تجزیاتی کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ دے رہے ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری زید مجدہ نے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ایک پُر وقار اور خوبصورت تقریب میں شرکت فرمائی۔ یہ تقریبِ تحسین حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ کی گئی جس میں علمی و تحقیقی اور سماجی و ادبی شخصیات نے دانشِ عصرِ حاضر کی بارگاہ میں منظوم و منثور جذباتِ محبت و اِرادت کا اظہار کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے امتحانی سنٹر کا دورہ
نظام المدارس پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور سیکنڈری تا ایم اے علوم شریعہ کے جاری امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مرکزی کنٹرول روم میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر اور کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے اُنہیں خوش آمدید کہا اور جاری امتحانات کے انتظامات کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ ان نعت لٹریچر کے زیراہتمام ’’پبلک اینڈ میڈیا ہوسٹنگ کورس‘‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.