سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
رہبر معظم اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ خصوصی و چیئرمین تقریب المذاہب الاسلامی آغائی آیۃ اللہ محمود محمدی عراقی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔ اس موقع پر معزز مہمان کے ہمراہ ڈاکٹر تقی صادقی کلچرل قونصل جنرل اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرنگ ایران لاہور محترم آغا اکبر برخورداری تھے۔ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پہنچنے پر انچارج ایران ڈیسک سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد خان قادری نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ غربت و افلاس میں غریب بھوکے مر رہے ہیں اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنی اسناد جلانے پر مجبور ہیں، کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کی وجہ سے وطن عزیز میں دن بدن حالات دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں۔ آج حکمران پیسوں کیلئے قومی مفاد تک بیچ رہے ہیں۔ تاثر ہے کہ دہشت گرد ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے ہر کارکن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے اندر انقلاب کا جذبہ یوں رچا ئے کہ اپنے افکار اور کردار میں ڈاکٹر طاہرالقادری بن جائے۔
مذاہب کے مابین ہم آہنگی، برداشت و احترام کے کلچر کو فروغ دینا اور قومی سطح کی ترجیحات کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز تمام سیاسی اور گروہی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وفاقی وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اور صوبائی وزارت اقلیتی امور و انسانی حقوق کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق حکومت پنجاب محترم خلیل طاہر سندھو سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی طریقت و شریعت کا تقاضا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا الشیخ عبد القادر جیلانی جیسی ہستیوں کو اپنا منبع اور رول ماڈل بنایا جائے۔ سب کو متحد و متفق ہو کر اور آپس میں تفریق کے سوالات کو ختم کر کے اصل قرار و چین اور غریب کے چہرے کی مسکراہٹ واپس لوٹانا ہے۔ اس کیلئے علماء و مشائخ کو تحریک پاکستان والا کردار دہرانا ہو گا۔ حجروں اور خانقاہوں سے باہر نکل کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد ادریس الازہری اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق حاجی امان اللہ اور حاجی محمد قیوم نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے جی ایم ملک (ڈائریکٹر فارن افیئرز)، محمد فاروق رانا (ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ)، سید امجد علی شاہ (ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن)، عبد الستار منہاجینز (ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو)، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل و اساتذہ اور سیکرٹریٹ کے جملہ عہدیدارن سے ملاقات کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی دسویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 20 مسلمان اور تین مسیحی جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ چیئرمین تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔
مؤرخہ 30 مارچ 2014ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ ’منہاجینز‘ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح سربراہ منہاجینز / چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا۔ انہوں نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق منہاجینز کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کے خلاف سازشوں کا جال بننے والے عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے۔ مقتدر طبقہ قوم کا مقدر بدلنے کے نام پر جو لکیر بھی کھینچے گا اس سے لہو ہی رسے گا۔ اس لئے عوام ملک کو بار بار لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا عزم صمیم کر لیں۔ 67 سالوں میں اقتدار صرف ایک لٹیرے ٹولے سے دوسرے لٹیرے ٹولے کو ہی منتقل ہوا، عوام کو صرف ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ 11 مئی کے الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں چند خاندانوں کی آمریت مسلط ہے۔ ملک سے باہر جائیدادوں کے انبار لگانے والے ملک کے غریب کو ایک مرلہ جگہ دینے کو تیار نہیں۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تحت گزشتہ سال بھر سے پاکستان کے مختلف اضلاع میں سوشل میڈیا کے بہتر اور بامقصد استعمال کے لیے تربیتی کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مرکزی سیکرٹریٹ پر بھی رضاکاران کے لیے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین اور سوشل میڈیا ممبر محمد یامین مصطفوی نے سوشل میڈیا کے بہتر استعمال پر لیکچرز دیئے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے 24 مارچ 2014ء کو طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور خاص طور پر سوشل میڈیا کے بہتر اور مثبت استعمال سے متعلق مفید معلومات پر مشتمل سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین اور سوشل میڈیا ممبر محمد یامین مصطفوی نے سوشل میڈیا کے بہتر استعمال پر لیکچرز دیئے۔ اس کیمپ میں B.S III, IV, VIII کے طلبہ نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے تحفظ پاکستان تک اس لئے آ گئے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح کمزور ترین ہو گئی ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے پچھلی کئی دہائیوں سے نظریہ پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔ آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں، آج ہر پاکستانی کو موجودہ کرپٹ نظام کے خاتمے کی جہد مسلسل کا حصہ بننے کا عہد کرنا ہو گا تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا سویرا طلوع ہو سکے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس سال بھی 23 غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کی پروقار اور عظیم الشان تقریب 30 مارچ (اتوار ) ہمدرد چوک، ٹاؤن شپ لاہور منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں دن 11 بجے ہوگی۔ شادیوں میں ہر بچی کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جہیز دیا جائے گا اور دولہا دلہن کے 50مہمانوں کو کھانا دیا جائے گا اس طرح تقریبا 2500 افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔
انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے لاہور بالمیک سوامی مندر میں ہولی کے تہوار میں پنڈت بھگت لال کی دعوت پر شرکت کی۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سید امجد شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر، شہزاد خان ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرفیتھ وپبلک ریلیشنز، محمد قدیر خان پی اے ناظم اعلی، محمد زاہد مینیجر پریس اینڈ پبلیکیشنز اور محمد فرحان نائب ناظم تحریک لاہور تحریک منہاج القرآن شامل تھے۔ علاوہ ازیں دیگر مختلف مذاہب کے نمائندہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
لاہور () پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور کرپشن کے خلاف مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے احتجاجی مظاہرہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت مرکزٰ صدر محمد شعیب طاہر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے مرکزی صدر محمد شعیب طاہر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حالیہ اضافہ غریب عوام کی توقعات کے بالکل برعکس ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اس وقت دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی صف میں کھڑا نظر آتا ہے۔ اندھیروں کا اتنا راج ہے کہ اس بہار کے موسم میں بھی لوگوں کے پاس نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ روزگار۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے قوم کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ قرضوں کی معیشت دم توڑتی جا رہی ہے اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے نئے قرضے لئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اس نازک صورتحال میں بھی حقیقی رہنمائی کا فریضہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس کرپٹ نظام کو مسترد کر کے حقیقی تبدیلی کی راہ دکھائی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.