سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور عوام کی طاقت سے آئینی اور جمہوری انقلاب چند ہفتوں میں آنے والا ہے، چند روز میں انقلاب کی تاریخ اور طریقہ کار کا اعلان کرونگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار رائے ونڈ کی بجائے ریاست، آئین اور قانون کے وفادار بنیں۔ تحفظ پاکستان بل سے سیاسی مخالفین سے انتقام لیا جائے گا۔ دھاندلی زدہ حکومت آئینی، اخلاقی، جمہوری اور شرعی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کی فرعونیت اور تکبر کی بڑی مثال ہے۔ شہداء کے قصاص میں پہلی پھانسی نواز، دوسری شہباز اور پھر رانا ثناء اللہ کو دی جائے گی۔ پاکستان کے چار ہزار خاندانوں نے 18 کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔
اجتماعی قربانی 2015
17 جون کو لاہورمیں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر ہونے والا پولیس حملہ ریاستی دہشت گردی، قتل وغارت گری اور حکومتی بربریت وتشدّد کی بدترین مثال ہے، جس میں نہتے اور پُرامن شہریوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیںاور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نہتی خواتین کوبھی براہِ راست گولیوں کا نشانہ بناتے ہُوئے شہید کر دِیا گیااور قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی۔ سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کی شدید ترین الفاظ میں مذمّت کی جاتی ہے۔
17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی طرف سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی پر غیر مسلم برادری کے نمائندوں نے پرزور الفاظ میں مذمت کی اور اسے حکومتی بوکھلاہٹ اور بربریت قرار دیا۔ مسیحی رہنماوں کا ایک وفد جن میں مسیحی راہنماء فادر فرانسس ندیم، فادر عنائت برناڈ، فادر مائیکل، ڈاکٹر کنول فیروز، یوئیل بھٹی، پاسٹر سلیم، ریورنڈ راکی، ریورنڈ عمانویل کھوکھر، قیصر جوزف، جبکہ ہندو راہنماء پنڈت بھگت لال اور سکھ برادری کے نمائندہ سردار رمیش سنگھ کے علاوہ پیر شفاعت رسول اور شبنم ناگی بھی شامل تھے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لاہور منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مطالبے میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ازخود مستعفی نہ ہوں تو صدر مملکت اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے انھیں عہدے سے ہٹا دیں۔ یہ مشترکہ اعلامیہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پڑھ کر سنایا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھر کے 60 شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہر جگہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ماڈل ٹاؤن میں نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی شرکت کی۔ لاہور میں نکالی گئی ریلی شالا مار چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر، قاضی فیض اور حافظ غلام فرید نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر 29 جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر صدارت ہونے والے ہم خیال جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا ہے، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے یک نکاتی ایجنڈا پر اے پی سی بلائی گئی ہے، جس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
17 جون کو پیش آنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید اور زخمی ہونے والے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران کے بحالی کے لیے منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کوشاں ہے۔ اب تک سوا سو سے زائد افراد کے علاج معالجے اور روز مرہ کی تمام ضروریات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے۔ پاکستان کو خارجی اور داخلی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم فوج کی نظریاتی، سیاسی، اخلاقی اور روحانی حمایت کرے۔ آئی ڈی پیز کیلئے فور ی طور پر خوراک اور ادویات کے 25 ہزار پیکٹ بھیج رہے ہیں، جلد کیمپس کا دورہ کرونگا۔ صوبائی حکومتیں بجٹ میں آئی ڈی پیز کے باعزت قیام اور باوقار بحالی کیلئے فنڈز مختص کریں۔ پنجاب پولیس نے پر امن کارکنوں پر تاریخ کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کی ہے۔ قاتل اعلیٰ اور وزیراعظم بتائیں پولیس گاڑیوں میں سادہ لباس والے سینکڑوں گلو بٹ کیوں بھیجے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن (17 جون) کے شہداء کی تعداد 14 ہوگئی۔ یاد رہے 17 جون کو پنجاب پولیس نے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نہتے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 10 کارکنان موقع پر ہی شہید ہوگئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 40 کے قریب شدید زخمی تھے۔ جناح ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے سرگودھا کے خاور نوید اور چکوال کے محمد رضوان کے بعد اب مریدکے کے شہباز مصطفوی شہید ہوچکے ہیں۔
جون 2014ء سوموار رات تقریباً 1:30 بجے سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ بغیر پیشگی اطلاع مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن اور رہائش گاہ قائد انقلاب کے اردگرد موجود سیکیورٹی بیریئرز کو ہٹانے کے نام پر دھاوا بول دیا۔ مرکز اور رہائش گاہ پر اس وقت صرف سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ پولیس افسران کو ماڈل ٹاؤن پولیس ہی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر دکھایا گیا جس میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر عدالتی احکامات کے مطابق سیکورٹی انتظامات کرنے کا کہا گیا تھا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پوری قوم ہر قسم کی قربانی کیلے تیار ہے اور آپریشن کی حمایت کرنا ہر شہری پر شرعی طور پر فرض ہوچکا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ملکی دفاع کیلے فوج عظیم جہاد کر رہی ہے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونین کونسلز کی سطع پر دفاعی کمیٹیاں قائم کریں۔
مسیحیوں کے پیشوا، پاپائے روم کی دیگر مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ (Pontifical Council for Inter-religious Dialogue Vatican City) کی بنیاد پچاس سال قبل 19 مئی 1964 میں رکھی گئی۔ اس سلسلہ میں پاکستان میں سب سے بڑی تقریب کیتھولک چرچ پیس سنٹر لاہور انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل، یو آر آئی انٹرنیشنل، انٹرفیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی پاکستان کے باہمی اشتراک سے مورخہ 21 مئی 2014ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت آرچ بشپ آف لاہور بشپ سبسٹین فرانسس شا نے کی جبکہ تقریب کے میزبان ڈاکٹر فادر جیمز چنن اور فادر فرانسس ندیم تھے۔
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل پر 8 گھنٹے تک پاک فوج کی کردار کشی کی گئی۔ ملک کی سلامتی کے ذمے دار ادارے پر مسلسل 8 گھنٹے تک حملے کیے جاتے رہے۔ ساری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی لیکن سزا میں 15 روز کیلیے لائسنس کی معطلی اور ایک کروڑ روپے جرمانہ، گویا ملکی سالمیت کو ایک کروڑ میں بیچا جا رہا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے آفیشل پیج کے 50000 لائکس ہونے پر ایم ایس ایم کے مرکزی آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں MSM کے مرکزی نائب صدر رانا تجمل حسین، سیکر یٹری جنرل رضوان بشیر، مرکزی سیکر یٹری انفارمیشن شیخ عماد، ڈائریکٹر MIB عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر سوشل میڈیا راشد شہزاد، MSM کے مرکزی صدر عرفان یوسف، شوشل میڈیا ہیڈ محمد شفیع قریشی نے خصوصی شرکت کی اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.