سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر محمد اقبال نور صدر تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن B نے 25 اکتوبر کو بشپ آف رائیونڈ لاہور ڈائیسز بشپ ڈاکٹر سیموئل رابرٹ عزرایا سے چرچ آف پاکستان رائیونڈ ڈائسز وارث روڈ میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نے سینٹس آل چرچ پشاور میں ہونے والے دھماکہ اور معصوم مسیحی افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
سفیر یورپ الحاج حافظ نذیر احمد قادری نے گزشتہ روز چوہدری ارشد جاوید وڑائچ سینئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن گجرات کی خصوصی دعوت پر گجرات تشریف لائے۔ اس دوران انہوں نے منہاج القرآن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ سٹی ہیڈ کوارٹر کا وزٹ بھی کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انقلاب کیلئے جماعت قائم کرنے کیلئے دو کروڑ ووٹرز کو نہیں نمازیوں کو کال دی ہے جواستقامت کے ساتھ اُس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک سیاست کے شیطان بھاگ نہیں جاتے۔ طلباء اور کارکن دوکروڑ نمازیوں کیلئے صفیں بچھاتے جائیں جلد ہی اقامت کہی جائے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دن دارالامان شیلٹر ہوم میں بے سہارا، لاوارث خواتین اور بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف نادرہ کی بجائے صوبوں کے 40 سے 50 حلقوں کے نتائج کو خود مختار عالمی نیوٹرل کمیشن کے تحت چیک کروایاجائے تاکہ انتخابات 2013 میں ہونے والی دھاندلی کے حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔ نادرہ چند حلقوں کی دھاندلی سامنے لا یا ہے، مزید حلقوں کی چیکنگ کا کام تنہا اسکے سپرد کرنا بڑی غلطی ہو گی ایسا ممکن ہے کہ نادرہ اپنی ساکھ بحال کر کے بقیہ حلقوں کے نتائج کو درست قرار دے۔
20 اکتوبر 2013 ضلعی آفس میں تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے تمام فورمز کے عہدیداران کی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ اور ناظم تحریک سرفراز حسین نیازی نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا جس کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے حاصل کی بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن راوی ٹاؤن بی لاہور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام ربانی تیمور نے کہا کہ مصطفوی انقلاب اس ملک کا مقدر بن چکا ہے۔ جب ایک کروڑ نمازی جماعت کے لیے کھڑے ہوں گے تو باطل خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گا اور مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ قوم ملک میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کو سمندر بوس کرنے کے لئے اٹھے اور کہے کہ ہمیں انتخاب نہیں انقلاب چاہیے۔ جب انقلاب کے نام پر قوم اٹھ کے باہر آ جائے گی۔ ان شاء اللہ مجھے پھر اپنے اندر پائیں گے اور اس وقت تک جنگ لڑوں گا جب تک انقلاب اس قوم، اس ملک اور اس ریاست کا مقدر نہیں بن جاتا۔ ہم نے ریاست پاکستان کو بچانا ہے، ہم نے قائد اعظم کے دیے ہوئے تحفے کو بچانا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ عید کے پہلے روز مرکزی قربان گاہ پر سیکڑوں جانور قربان کیے گئے جن کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام عیدالاضحی کی صبح 9:00 بجے عید فیسٹیول کے نام سے آغوش کے بچوں کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظمہ تربیت محترمہ سیدہ شازیہ مظہر، ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر، آفس سیکرٹری کمپوٹرآپریٹر محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ صائمہ، محترمہ کلثوم عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرنا ہو گا تا کہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔ عید الاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔ نفسانی خواہشات کے خلاف بند باندھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اس عمل سے فلاحی رویے پھوٹتے ہیں اور معاشرے سے انتہا پسندانہ منفی رجحانات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ انتشار و افتراق سے تائب ہو کر امت مسلمہ جسد واحد بن جائے تا کہ وہ کھویا ہوا عروج دوبارہ پا سکے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی قربان گاہ کی تیاری اور جانوروں کی خریداری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والی اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ مرکزی قربان گاہ پر ایک ہزار (1000) سے زائد گائیں اور سینکڑوں بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کئے جائیں گے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر شعیب طاہر نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے نوجوانوں کو حسینی کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ نے صف بندی کا آغاز کر دیا ہے، قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کے لیے جلد ہی کال دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن یوتھ لیگ، راولپنڈی، پشاور اور کشمیر کے عہدیداران کے منہاج یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو سو خاندان جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر شب خون مارتے چلے آ رہے ہیں۔ 2کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے یہ خاندان دو ہزار بھی ہوئے تو عوامی سیلاب میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔ انتخابات کے ذریعے حکومتیں تو بدلتی ہیں مگر ظالمانہ، استحصالی اور خونخوار نظام جو 66سال سے قوم کو غلامی میں جکڑے ہوئے ہے نہیں بدلتا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے زونل ناظم دعوت محمد رضا قادری منہاجین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی مجددانہ تحریک ہے اور تحریک کے قائد پوری دنیا میں سفیر امن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 23 دسمبر سے لیکر 11 مئی کے تک موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے بارے میں جو کچھ کہا وہ اب لفظ بالفظ ٹھیک ثابت ہو رہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.