سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کی سسٹرز ٹیم نے 23 دسمبر کے اجتماع کے لیے ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم شروع کر رکھی ہے۔ جو تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ویمن لیگ کی سسٹرز علاقہ میں گھر گھر جا کر خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کے جلسہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کی دعوت دے رہی ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سینیئر یوتھ کونسل کا اجلاس 08 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی نائب امیر علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ اجلاس میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، مرکزی صدر یوتھ چوہدری بابر علی اور سینیئر نائب امیر پنجاب بشیر خان لودھی نے خصوصی شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ سابقہ ذمہ داران یوتھ بھی موجود تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے زیراہتمام مورخہ 07 دسمبر 2012ء کو بعد نماز جمعہ ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک ’پاکستان بچاؤ ریلی‘ نکالی گئی، جس کی قیادت امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور نائب امیر تحریک و وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ ریلی میں پاکستان میں رائج فرسودہ نظام کا علامتی جنازہ بھی اٹھایا گیا۔ اس ریلی میں مرکزی قائدین، مرکزی سٹاف اور تعلیمی ادارہ جات کے سٹاف سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
07 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور جامعہ ریاض القرآن نشتر ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، علامہ قاری عبدالمختار قادری اور مسز قاری عبدالمختار قادری کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا کہ فلسفہ شہادت ’’حسین منی وانامن حسین‘‘ بچپن سےکربلا تک حسین مصطفے سے ہیں اور کربلا سے آج تک مصطفے حسین سے ہیں۔ کربلا میں جس قدر شجاعت، دلیری، توحید کی عظمت حتی کہ مقدس خون سے ایسی آبیاری کی جو رہتی دنیا تک کے لیے تمام بنی نوع انسان کو حیات ابدی کا اصول پہنچایا ہے۔ ان کی یزیدی نظام کے خلاف جنگ ذاتی مفادات کی غرض سے نہیں بلکہ سرور کائنات حرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نظام کی بالا دستی کے لیے تھی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کے بعد مصر سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کے ساتھ خصوصی ملاقات کی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری ٹو پیٹرن انچیف جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سمیت تمام شعبہ جات کے ناظمین اور مرکزی اسٹاف نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (طالبات) کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا۔ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی، وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23 دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23 دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں قومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔
06 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ہوا اور بعد ازاں متعدد علاقوں کا چکر لگانے اور دعوتی مہم کو کوچہ کوچہ پھیلانے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے مختلف علاقہ جات میں ریلی کے دوران 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کی دعوت بھی دی۔
بابا گرونانک کے 544 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نیشنل انٹر ریلیجیس کونسل کے زیراہتمام لاہور میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے آئے سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار منموہن سنگھ خالصہ چیئرمین ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن تھے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کو مسلم سکھ دوستی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر بابا گرونانک پیس ایوارڈ 2012ء دیا گیا۔
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی میں درود پاک کی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس کے مطابق صرف ماہ نومبر میں 12 کروڑ، 32 لاکھ 68 ہزار اور 574 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ جبکہ اب تک گوشہ درود کے مجموعی طور پر پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 45 ارب، 55 کروڑ، 86 لاکھ 25 ہزار اور 938 ہوگئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پسرور شمالی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تشہیری مہم صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پسرور شمالی محمد سہیل حمید اور ناظم حاجی کرامت علی قادری کی زیرنگرانی مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے،
05 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم کرباٹھ بیدیاں روڈ لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، ناظم دعوت لاہور محمد رمضان ایوبی، قادری معلم کورس علامہ عبدالمختار اور محمد حسین ایوبی پرنسپل ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم کرباٹھ کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
5 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایوبیہ لرننگ سکو ل سسٹم دھلہ بیدیاں روڈ لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، محمد رمضان ایوبی ناظم دعوت لاہور، علامہ عبدالمختار قادری معلم کورس اور محمد عباس ایوبی پرنسپل ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم دھلہ کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 4 یونین کونسلز میں 25 کارنر میٹنگز کی جا چکی ہیں۔ جن میں بریفنگ کے فرائض صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی طیب خاں رند اور سینئر نائب صدر نذر نور نے ادا کئے، جبکہ دیگر انتظامات میں اجمل کیانی، زاہد بشیر اور مقرب سلطان نے ادا کئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام گھر گھر ’نظام بدلو عوامی استقبال مہم‘ جاری ہے۔ جس کا آغاز 3 دسمبر 2012ء صبح 8:30 کیا گیا۔ مرکز کی طرف سے آئے ہوئے 7 نوجوانوں نے منہاج القرآن یوتھ گلبرگ بی کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین میں حصہ لیا۔ ابھی تک یو سی 98 میں کمپین کو مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ یو سی 99، مدینہ کالونی، علی کالونی اور پیر کالونی میں ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے۔ کمپین کا شیڈول کارنر میٹنگز کے شیڈول کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیاہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.