سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صوبائی سیکرٹری وزارت حقوق انسانی و اقلیتی امور حکومت پنجاب چوہدری جاوید اقبال سے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حقوق انسانی کے تحفظ و بین المذاہب رواداری کے عملی فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات اور ملکی سطح پر اقلیتی برادری کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔
20 نومبر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی جاگو لاہور مہم کے دوسرے روز سنٹرل فلیٹ، ٹاؤن شپ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔ قافلے کی صورت میں مصطفوی کارکنان نے ہر دکان میں دعوت دی۔ اس دعوتی قافلے کی قیادت مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحید اختر مصطفوی، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر اور جوائنٹ سیکرٹری بزم منہاج سید جمال احمد کاظمی نے کی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کا سال 2012 و 2013 بجٹ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا جنہیں وزیر اعظم پاکستان کے بورڈ کا ممبر نامزد کیا ہے۔ ممبر بننے کے بعد پہلی مرتبہ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس بورڈ میں سکھ، ہندو، مسیحی اور مسلم تمام مذاہب کی نمائندگی موجود ہے۔
مورخہ 19 ستمبر 2012ء سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے جاگو لاہور مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کی شروعات عزیز بھٹی ٹاؤن سے کی گئی، جس میں ایم ایس ایم کے سینکڑوں کارکنان نے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ میڈیا رضی طاہر کی قیادت میں گلی گلی، محلے محلے اور چوراہوں پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے بیداریءِ شعور کا پیغام دیا۔ اس مہم میں سمیع اللہ خان نیازی ممبر سینٹرل کیبنٹ ایم ایس ایم، علی رضا اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے۔
بزم مجددیہ کے زیراہتمام حضرت قاری محمد امیر عالم اشرفی کے دوسرے سالانہ عرس کے موقع پر جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب 18 نومبر کو شادمان لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب امیر علامہ صادق قریشی نے خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ ملک بھر سے ممتاز علماء مشائخ کی بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کا پیغام عوام الناس تک پہنچانے کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی نے 15 اکتوبر 2012ء کو تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ تشہیری مہم کے دوران ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ، چہرے نہیں نظام کو بدلو، ظلم کی صبح شام کو بدلو، ’اتوار 23 دسمبر 2012 مینار پاکستان لاہور، منہاج القرآن یوتھ لیگ مع متعلقہ یونٹ، چلو چلو مینار پاکستان چلو، سب راستے سب قافلے مینار پاکستان کی طرف‘ کی عبارتیں وال چاکنگ کے لئے استعمال کی گئی ہیں،
13 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے وفد نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب میں کرشنامندر راوی روڈ لاہور میں شرکت کی۔ وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور ممبر بورڈ سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی کوکب حبیب احمد، قیصر جمال، فائز علی اور شفیق رضا قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرشنا مندر لاہور کے پنڈت کاشی رام، سیتا ملہوترا اور ڈاکٹر منور چند نے وفد کا استقبال کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی میڈیا سیل کا قیام 9 نومبر 2012ء کو اقبال ڈے کے موقع پر عمل میں لایا گیا، میڈیا سیل میں پاکستان بھر سے 25 ممبران کو شامل کیا گیا۔ میڈیا سیل کی افتتاحی میٹنگ 11 نومبر 2012 کو دن 12 بجے مرکزی آفس مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں لاہور کے ممبران نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی عزم انقلاب مہم کے سلسلے میں لاہور بھر میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز اقبال ٹاؤن ڈی، نشتر ٹاؤن ڈی، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، جن میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم رانا راحیل جاوید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحید اختر مصطفوی، صدر لاہور علی رضا نت نے خصوصی شرکت کی۔
منہاجینز کوآرڈینشن کونسل کے زیراہتمام منہاجینز کا اہم اجلاس 11 نومبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں سیشن 1991 سے لے کر 2012 تک کے سینکڑوں فارغ التحصیل منہاجینز اسکالرز نے شرکت کی۔ جن میں منہاج کالج فار ویمنز کی فارغ التحصیل منہاجیات بھی شامل تھیں۔ نائب امیر تحریک اور کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل علامہ محمد صادق قریشی نے پہلے سیشن کی صدارت کی، جبکہ شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام مہمان خصوصی تھے۔
یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے7 نومبر 2012ء کو آغوش کمپلیکس کا دورہ کیا۔ آپ یہ وزٹ آغوش کے چیف کوآرڈینیٹر سید امجد کی خصوصی دعوت پر تھا۔ بغداد ٹاون پہنچنے پر آغوش کمپلیکس کے چیف کوآرڈینیٹر کے ساتھ وفد نے اپنے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج کے طلبہ کے ایک وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ وفد کی قیادت صدر ایم ایس ایم محمد اویس ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج نے کی۔ مرکز کے تمام شعبہ جات کے وزٹ کے بعد تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری انفارمیشن و میڈیا رضی طاہر نے طلبہ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دئیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس آ رہے ہیں۔ وہ تحریک منہاج القرآن لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں لاہور کی 150 یونین کونسلوں کے 700 سے زائد عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر لاہور محمد ارشاد طاہر، حفیظ اللہ جاوید، چودھری افضل گجر، انجینئر ثناء اللہ خان، میاں ممتاز احمد، محمد حنیف، محمد عارف چودھری، ذوالفقار احمد اور دیگر قائدین موجود تھے۔
عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کی خوشیاں بے سہارا خواتین، یتیم اور غریب بچوں، ناداروں اور مریضوں کے ساتھ منائیں۔ جس میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ انیلہ الیاس، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ ریحانہ بخاری، اور میل کوآرڈینیٹرز میں سے محترم الیاس ڈوگر اور محترم عبدالرحمن نے شرکت کی۔
مورخہ 22 اکتوبر 2012ء کو 354/2/c1 بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں تقریب تقسیم انعامات (آئیں دین سیکھیں کورس) کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کورس نے اور بالخصوص پیر سید محمد امین سیفی، بشیرخان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی، غلام مرتضی علوی مرکزی ناظم تربیت، خواجہ خالد محمود، مسز سعادت اشرف چوہدری اور محمد شریف کمالوی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.