سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
یکم جون 2013 بروز ہفتہ منہاج القرآن اوسلو میں ایک عظیم الشّان محفل نعت منعقد ہوئی۔ پہلے حصّہ کی ابتدا تلاوت کلام الٰہی سے اویس ثاقب نے کی اسکے بعد اٹلی سے تشریف لائے ہوئے محمد منشاد نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے والدین اور شرکاء سے گفتگو کی جس میں انہوں نے منہاج سکول میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ منہاج القرآن واحد ادارہ ہے جس نے یورپ کے اندر بے مثال اور شاندار دینی تعلیم وتربیت کے لئے بہترین سکولنگ سسٹم دیا ہے جس کی مثال پورے یورپ میں نہیں ملتی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء کو عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اخلاق حسنہ پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 05 دسمبر 2012 سے 07 دسمبر 2012ء (بدھ تا جمعہ) تین روزہ سیکرٹری شپ کے کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں آفس ورک اور سیکرٹری کی بنیادی ذمہ داریوں اور اس کے بنیادی فرائض کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 01 دسمبر 2012 کو عظیم الشان امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔
مسلم سنٹرلورن سکوج (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 28 نومبر2012ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں قرب وجوار سے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کے مہمان خصوصی منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور معرووف عالم دین علامہ سید فرحت حسین شاہ جو ان دنوں غوثیہ مسلم سوسائٹی کی دعوت پر ناروے کے دورہ پر ہیں۔
منہاج القرآن اوسلو (ناروے) کے مرکزی رہنماچودھری مشتاق احمد برنالی نے مورخہ 27 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں معززین اوسلو نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے مرکز رہنما میاں محمد اسلم نے منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ دیا جس میں منہاج القرآن کے وابستگان اور تحریک ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔
مسلم سنٹرفیورست (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں بہت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اور اہل بیت اور امام حسین رضی اللہ عنہ سے اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں مورخہ 23 نومبر 2012ء کو جماعت اہلسنت ناروے کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ یاد رہے کہ علامہ سید فرحت حسین شاہ ان دنوں ناروے اور یورپ کے دورہ پر ہیں۔
غوثیہ مسلم سوسائٹی (اوسلو، ناروے) کے پلیٹ فارم سے مورخہ 19 نومبر 2012ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ سید فرحت حسین شاہ (پاکستان) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ناروے کی پہلی مرکزی جامع مسجد ورلڈ اسلامک مشن میں مورخہ 17 نومبر 2012ء کو سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو ناروے کے نوجوانوں کے لئے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اویس ثاقب نے حاصل کی۔اس کے بعد سبحان بٹ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقدہ ہوا۔ جس میں خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے مورخہ 03 جون 2012ء کو ناروے کا وزٹ کیا اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.