سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک افضل، چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، کامران اختر صدیقی، راجہ پرویز حشمت، امجد عباسی اور مقصود عباسی کی موجودگی میں پاسبان اہلسنت پاکستان کے چیف آرگنائزر اخلاق احمد جلالی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اخلاق احمد جلالی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ان کا منشور انقلابی، عوامی اور فلاحی ہے۔
منہاج القرآن ویمن ونگ راولپنڈی کا ایک انتہائی اہم اجلاس صدر تہمینہ قیوم کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میںن ائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ تربیت سامعہ احمد، ناظم دعوت ناہید مظہر، ایم ایس ایم کی حلیمہ سعدیہ و دیگر نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام گزشتہ روز درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی (مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے کیا۔ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ زندگی دوسروں کیلئے جینے کا نام ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسروں کیلئے زندگی جینے کا طریقہ سکھایا اور امت کو اس پر عملدرآمد کرنے کا کہا ہے، ملک پاکستان اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے ان کا حل فقط مصطفوی نظام کا قیام ہے۔
تحریک منہاج القرآ ن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ایک عظیم الشان محفل شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ بعداز نماز مغرب قاری معین الدین چشتی نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی آیات بینات سے محفل کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر اظہر الحسن نعمانی نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد اعجاز ملک نے فلسفہِ معراج مصطفیٰ کو نہایت مدلل انداز میں بیان کیا۔
نظام کی تبدیلی کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین سے ملک کے مختلف شہروں میں کینیڈا سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہنا تھا کہ پاکستان کی از سر نو تعمیر کا وقت آچکا ہے اگر موجودہ حکمران مزید ایوانوں میں رہے تو لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے لیکن ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، اس نظام کو جمہوریت نہیں کہتے جہاں غربت ہو، لوگ بھوکے سوتے ہوں اور مائیں اپنے بچوں کو فروخت کرتی ہوں، جمہوریت میں تمام طبقات کو برابری کے حقوق دیےجاتے ہیں اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل تلہ گنگ کے زیراہتمام 11 مئی کے احتجاج کے سلسلے میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علامہ محمد یاسر نسیم نقشبندی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں مظفر اعوان کوآرڈینیٹر ضلع چکوال، محمد عمر سہروردی ضلعی کوآرڈینیٹر یوتھ چکوال، شاہ غفور ضلعی امیر چکوال، علامہ صابر ایوب تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک اور حاجی ایوب ادالکا صدر تحصیل تحریک منہاج القرآن بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ تحصیل گوجرخان کے زیرانتظام یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ کے زیراہتمام حال ہی میں ویلفیئر کے پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں فنڈز کی فراہمی کیلئے مختلف مخیر حضرات سے رابطے کئے گئے، اس ویلفیئر کے پراجیکٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت اراکین منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ نے آغاز میں ہی مختلف گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز میں یونیفارم تقسیم کئے۔
منہاج ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 6-c کی تنظیم نو کے سلسلے میں دھمیال گاؤں میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی نائب صدر محترمہ عائشہ ندیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ویمن لیگ کی عہدداران عابدہ حریم، سا میعہ احمد اور ثوبیہ عبدا للہ تھی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغازصحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے11 مئی کوپاکستان بھرمیں ہونے والی پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والی احتجاجی ریلی کے حوالے سے خصو صی بریفینگ دی۔ انہوں نے 11 مئی کے حوالے سے ضلع کو ٹلی کی تمام تحصیلات کو یونین کونسلز لیول تک ٹارگٹس دیتے ہوئے کہا 11 مئی کی پرامن احتجاجی ریلی انقلاب کا نقطہ آغاز ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد شوکت نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نوید احمد قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام چک نمبر417 سیووال نوادے میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ منہاج نعت کونسل ( امجد بلالی برادران) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ ثنا اللہ ربانی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ محفل کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف آزاد کشمیرکے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عاصم مصطفوی مورخہ 22 اپریل کھڑی شریف میں دریائے جہلم میں گرنے سے شہید ہو گئے۔ شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں نیو جبر (کھڑی شریف) میں ادا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے 11 مئی کو نکالی جانے والی ریلی میں تحریکی خواتین و حضرات لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع اٹک کے زیراہتمام بیدارئ طلبہ مارچ، فوارہ چوک تا پریس کلب تک نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت ایم ایس ایم کے مرکزی نائب صدور رضی طاہر اور انجینئر حنیف مصطفو ی نے کی، جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم مجاہد خان، ضلعی راہنما عوامی تحریک یوتھ ونگ احسان شاہ، ایم ایس ایم اٹک کے جنرل سیکرٹری حسنات احمد، فتح جنگ کے صدر عتیق الرحمن ،ایم ایس ایم حضرو صدر ابرار حسین، ایم ایس ایم کامرہ کے صدر وقاص احمد بھٹی، ایم ایس ایم جنڈ کے صدر ندیم احمد اور دیگر مقامی راہنما شریک تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پتوکی کے زیراہتمام جامعہ انوار ِرضا میں علماء و مشائخ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل پتوکی سے کثیر تعداد میں مشائخ اور جید علماء کرام نے شرکت کی۔ ضلع اوکاڑہ سے محترم حضرت علامہ اللہ بخش فریدی سابق نائب امیر جمعیت علماء پاکستان نے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ سیمینار میں شرکت کی۔ لاہور مرکز سے حضرت علامہ میر محمدآصف اکبر مرکزی ناظم منہاج علماء کونسل پنجاب، حضرت علامہ ممتاز صدیقی ناظم لاہور اور چوہدری ریاست علی چدھڑزونل ناظم لاہور B نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.