سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، یوسف بٹ (کوٹ مانا)، ناصر قادری ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تحریک کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں سے ایک جم غفیر سیالکوٹ ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے جمع تھا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، ناظم ممبر شپ کے گھر مورخہ 20 فروری 2012ء کو بچوں نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس تقریب کے انعقاد کے لیے ان کے بھائی امجد علی بٹ یونان کے رفیق کی خصوصی ہدایت سالگرہ منائی گئی جس میں شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لئے دعا کی گئی اور درود و سلام کے ساتھ قائد کی صحت یابی کی دعا مانگی گئی کہ اے اللہ تعالی شیخ الاسلام اور ان کے گھر والوں کو صحت و تندرستی عطا فرما۔
تحریک منہاج القرآن PAT کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر انتظام مورخہ 19 فروری 2012ء بروزاتوار کو قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی۔ جس میں حاجی سلیم سلہری، ڈاکٹر سرور بھنگو، میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ، ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، اظہر حسین شاہ، مظہر حسین شاہ، ڈاکٹر امین رضا، محمد آصف سیٹھی، صفدر علی بٹ، عابد نقوی، ڈاکٹر انور بھنگو سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری 2012ء کو 3 اجتماعی شادیوں کی تقریب صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے۔
تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سیالکوٹ کے قائدین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس منہاج القرآن کے مرکزی آفس سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل تک پہنچا۔ جلوس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے پوسٹر، پاکستان عوامی تحریک کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
یکم جنوری بروز اتوار ضلعی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی قائدین PAT خان عبدالقیوم خان، سینئر نائب صدر پنجاب اور زاہد الیاس میر نائب صدر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ PAT کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ملک امجد محمود چاند کی یوتھ لیگ میں 14 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان الوادعی تقریب 2 اکتوبر 2011 کو انوار کلب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت محمد سلیم بٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی۔
منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ نے اپنے تین ہفتہ کے پاکستان میں نجی دورہ کے دوران پاکستان میں منہاج القرآن ڈالووالی سیالکوٹ مرکز کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈالووالی سیالکوٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ناصر محمود، ناظم تربیت دعوت چوہدری محمد افضل قادری اور دیگر عہدیداران نےمحمد اکرم باجوہ کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈالووالی میں پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سمبڑیال کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس کا تیسرا پروگرام مورخہ 5 اگست 2011ء کو منعقد ہوا، جس میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی جبکہ خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے عظیم سکالر حضرت علامہ پروفیسر رانا محمد ادریس قادری نے کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غریب اور نادار لوگوں میں ’’فری رمضان پیکج‘‘ تقسیم کیا گیا، جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور اشیائے خردونوش شامل تھیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوفی محمد سرور (ڈی۔ ایس۔ پی ڈسکہ) مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے نئے آفس کا افتتاح احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن اور سید توقیر الحسن گیلانی ناظم پنجاب نے کیا جس کے بعد تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری نے تحصیل ڈسکہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 20 روزہ افطاری پروگرام مدنی مارکیٹ سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں ہو رہا ہے جس میں سینکڑوں افراد روزانہ فری افطاری کرتے ہیں۔ یہ پروگرام حاجی محمد سلیم سلہری کی زہر نگرانی میں ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جذبہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دیا ہے کہ انسانیت کی خدمت دین کا حصہ ہے اس لیے ہم ہر سال رمضان المبارک میں لوگوں کی افطاری کا انتظام کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کا سالانہ اجلاس مورخہ 12 جون 2011ء کو سربلند کیمپس میں ہواجس میں تحصیل کی تمام یونین کونسلز کے عہد یدارن نے شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مطلوب نے کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عرفان منڈ اور اسلم ساہی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھد و بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ جس کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کو دنیا بھر میں سپورٹ کرنے والی معروف شخصیت ’’چاچائے کرکٹ‘‘ مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.