سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 20 اپریل 2012ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ اور ممتاز عالم دین علامہ حافظ نذیر احمد خان نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری سے ا ن کے گھر میں ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی سپانش کلاس کے طلباء نے کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی کی قیادت میں مورخہ 18 اپریل 2012ء بروز بدھ کو بارسلونا میں واقع کاتالونیا کی پارلیمنٹ (علاقائی اسمبلی) کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورہ میں طلباء کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم مالیات محمدنواز قادری اور سیکرٹری ویلفیئر محمد اکرم اعوان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 15 اپریل 2012ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن، سپین) کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج اسلامک سنٹربارسلونا میں 2 جنوری 2012ء سے 11 اپریل 2012ء تک جاری رہنے والی سپانش کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں مورخہ 12 اپریل 2012ء بروز جمعرات الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لوگرونیو) سپین کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتور کو سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام مورخہ 11 فروری 2012ء کو بارسلونا کے تاریخی میوزیم Museu Maritim کے ہال میں میلاد سیمینار 2012ء منعقد کیاگیا جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان نے کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بادالونا) سپین کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں بادالونا بھر سے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی شعبہ منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتواراسپورٹس ہال Can Ricart بارسلونا سپین میں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے سینکڑوں دختران اسلام نے شرکت کی۔ پاکستانی خواتین کے علاوہ مراکش اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلمان بہنوں نے بھی شرکت کی۔
بارسلونا سپین کے مقامی پولیس انچارج Xavier Creus نے مورخہ 11 جنوری 2012ء کو منہاج مصالحتی کونسل سپین کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین سے الوداعی ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ نئے تعینات ہونے والے پولیس انچارج Enric Gracia بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 02 جنوری 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی 8 ویں کلاس کا آغاز ہوا جس میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء کی تعداد کے پیش نظر سابقہ کلاسوں کی طرح قرعہ اندازی کے ذریعے داخلہ کیا گیا یہ کلاس 30مارچ 2012ء تک جاری رہے گی۔
بارسلونا(سپین) کے معروف سماجی راہنماء اور کاتالان فیڈریشن کے صدر طارق حفیظ عباسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر پرتپاک عشائیہ دیا جو کہ محرم الحرام کی محافل کے سلسلہ میں بارسلونا کے دعوتی دورہ پر تشریف لائے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم بادالونا کے زیر اہتمام مورخہ 03 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب یوم عاشور کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقدکی گئی جس میں اہل علاقہ او ر بالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو(سپین) کے امیر علامہ صفدرمجید قادری نے خطاب کیا۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام مورخہ 03 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہا ج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نوجوانوں کے لئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران اور ان کی دعوت پر بارسلونا بھر سے 16 سے 30 سال کی عمر کے پاکستانی نوجوانوں نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 28 نومبر 2011ء تا 30 نومبر2011ء تک بارسلونا (سپین) کا تنظیمی دورہ کیا، جس میں انہوں نے بارسلونا اور بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگ کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام مورخہ 27 نومبر 2011ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل بسلسلہ یوم عاشور کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا اور گردونواح سے دختران اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.