سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکا کے زیراہتمام 31 مارچ 2018 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹرکنیٹیکٹ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ولادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت حاجی غلام سرور نے کی۔ پروگرام میں علامہ سعید الحسن طاہر اور علامہ افضال احمد قادری نے خطاب کیا جبکہ علامہ محمد شریف کمالوی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یو ایس اے نےشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی67 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2018 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سینٹر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین سمیت مخلتف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ علامہ محمد شریف کمالوی نے تقریب میں خطاب کیا۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں 17 فروری 2018ء کو ایک مسیحی نوجوان سابقہ مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو گیا ہے۔ النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے ڈائریکٹر اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ علامہ محمد شریف کمالوی کے ہاتھ پر نوجوان نے اسلام قبول کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ یوتھ پارلیمنٹ کی کانفرنس میں شریک ہونے والے منہاج القرآن یوتھ لیگ چائنہ اور کینیڈا سے آنے والے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ مؤرخہ 13 فروری 2018 کو ہانڈی ریسٹورنٹ نیویارک امریکہ میں دیا گیا۔ اس عشائیہ میں کینیڈا سے عبداللہ راجہ، ابراہیم شیخ اور لقمان بھائی جبکہ چائنہ سے جنرل سیکرٹیری منہاج ایشین کونسل محمد حفیظ اور ہالینڈ سے عبداللہ خان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ شان اولیاء کانفرنس 30 دسمبر 2017ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حاجی غلام سرور نے کی۔ شام 5 بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ شہاب الدین احمد فرحاد اور تاج الدین نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد سنڈے سکول کے بچے اور بچیوں نے قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک پڑھ کر خوب رنگ جمایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریپبلک آف چلی کے زیرانتظام 2 دسمبر 2017 کو لاہوری ریسٹورنٹ اقیقے سٹی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا انعقاد کیا گیا۔ لاطینی امریکہ میں یہ پہلی بار کسی بھی تنظیم کی جانب سے باقاعدہ محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا انعقاد ہوا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکا کا دوسرا سالانہ میلاد النبی ﷺ کا جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 10 دسمبر 2017 کو منعقد ہوa۔ پیس واک کے نام پر میلاد جلوس کا آغاز سال 2016 میں کیا گیا تھا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس میں یحیٰ ڈیلوینٹو، حا فظ شہاب الدین احمد، نائب صدر منہاج القرآن سینٹر کنیٹیکٹ وقار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن سینٹر کنیٹیکٹ محمد عارف زیری اور خلیل احمدگجراتی سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے بھی جلوس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 2 دسمبر 2017ء کو میریٹ ہوٹل سیڈل بروک، نیوجرسی میں سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت شیخ بشیر احمد نے کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 2 دسمبر 2017ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیکٹیک میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حاجی غلام سرور نے کی۔ شام 5 بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان سرور، حافظ شہاب الدین احمد فرحاد اور تاج الدین نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد قرآن لرننگ کلاس کے بچے اور بچیوں نے قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک پڑھ کر خوب رنگ جمایا۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ کے زیراہتمام طلبہ میں 25 نومبر 2017کو اسلام سے متعلقہ معلومات پر مبنی دوسرا سالانہ کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلہ تحریری اور زبانی طرز پر مشتمل تھا، جس میں جونئیر اور سینئر طلبہ کے دو گروپ شامل تھے، جونئیر گروپ کے لیے جنرل نالج اسلام اور سینئر گروپ کے لیے القرآن موضوع پر سوالات کیے گئے۔
منہاج القران النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں 20 نومبر 2017 کو ایک نوجوان نے ڈائریکٹر سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ منہاج القران النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے صدر سینٹر حاجی غلام سرور، حافظ شہاب الدین احمد، یحیٰ ڈیلوینٹو، غلام اصغر اور محمد عدن اخلاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یو ایس اے کے زیراہتمام 07 اکتوبر 2017 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ میں فکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ نعمان سرور نے حاصل کی، جبکہ النور اسلامک سینٹر کے طلبہ و طالبات نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ محمد داؤد جعفری اور ارشد لطیف نے نعت اور طارق محمود علوی نے منقبت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے انجام دئیے۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منھاج سمر سکول کی اختتامی تقریب 20 اگست 2017ء کوٹی کے بی کلبکنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ورنن ٹاؤن کے میئرنے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان سرور نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب 20 اگست 2017ء کو ''ٹی کے بی'' کنیٹیکٹ کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے پہلے یوم آزادی کی خوشی میں ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستانیوں اور امریکن لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر سبز ہلالی پاکستانی پرچم لہرائے اور’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور’’پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ‘‘کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 22 اپریل 2017 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، پروگرام کا وقت 8 بجے سے لے کر 10 بجے تک کا تھا۔ محفل کا آغاز حافظ نعمان سرور نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول درود و سلام کی صورت میں نچھاور کیے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.