سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’ہر مشکل کے بعد آسانی‘‘ کے موضوع پر آن لائن گفتگو کی۔ اس موقع پر نشست کا آغاز بچوں نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، بعد میں نعت رسول مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن مرکز کی طرف سے مورو سندھ میں ’’پیغام امن محبت‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی۔ کانفرنس میں مرکزی ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں پنجاب سے آئے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے علمی و اصلاحی اور دینی و ملی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کے قائد و بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام جامع مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں نماز جمعہ کے بعد حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی صاحبہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر قاری طارق علی نے اجتماعی دعا کروائی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پیشاور کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی ورکشاپ آرکاٰئز ہال میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم کی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو منہاج القرآن کے تنظیمی ڈھانچے میں فعالیت پر توجہ دینے کا کہا۔ انہوں نے تنظیمی امور میں بہتری کے حوالے سے تجاویز و ہدایات بھی دیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء راجہ زاہد محمود منہاج القرآن بلوچستان کے صوبائی مرکز اور تحفیظ القران انسٹیوٹ و جامعہ غوثیہ وحدت کالونی تیسرا اسٹاپ بروری روڈ کوئٹہ پہنچے، اس موقع پر مرکزی نائب ناظم تنظیمات برائے بلوچستان حافظ وقار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ’’سیرت النبیﷺ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات بین المذاہب رواداری، انسانی حقوق کے تحفظ و احترام پر مبنی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول ﷺ کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج ہمیں سیاسی و معاشی، معاشرتی اور تہذیبی پہلووں پر غور کرتے ہوئے سیرت الرسول ﷺ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں شعیب اختر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ورکرز کنونشن پروفیسر محمد اقبال طاہر صدر TMQ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر حاجی عبدالطیف سرپرست تحریک منہاج القرآن اور قاری ریاست علی چدھڑ نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو تنظیمی نیٹ ورک کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن عارف والہ قبولہ شریف ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اس موقع پر رشید احمد رضا، ڈاکٹر محمد رفیق یاسر، قاری ریاست علی چدھڑ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کسووال پی پی 202 /B-201 چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کے زیراہتمام تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مرکزی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیصل آباد میں ’’فروغِ عشقِ مصطفیٰ‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ خاتم النبیین اور سید الانبیاء ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نبی رحمۃ للعالمین ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات اور مبارک سنتوں پر عمل میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’تصرفاتِ مصطفیٰ‘‘ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مستند احادیث مبارکہ کے مستند حوالہ جات پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے تمام تحصیلات کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مرکزی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام آؤٹ فال روڈ ٹبہ بابا فرید لاہور میں ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ و لیب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز، پروفیسر ڈاکٹر یار محمد، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ خورشید احمد سمیت ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات دیں۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری اور ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید نے کیا۔ سابق ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر پروفیسر فیاض رانجھا، سابق آئی جی پنجاب غلام حیدر مارتھ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ میں سی بی سی، کیلسٹرول، شوگر، ہپا ٹائٹس بی سی، یورک ایسڈ، بلڈ گروپنگ سمیت مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
منہاج القرآن علماء کونسل سلانوالی کے زیراہتمام ’’پیغام پاکستان نظام المدارس کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا نظام المدارس مدارس دینیہ کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانے کیلے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری سلیبس فراہم کر رہا ہے۔ مدارس دینیہ میں جمود کو توڑ کر طلبہ کو جدید تحقیق کی طرف راغب کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن کے 40 سالہ بے مثال تعلیمی کیرئیر کی بدولت ہزاروں مدارس نظام المدارس پاکستان سے ملحق ہو چکے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.