سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 ستمبر 2020ء کو کوٹ ذوالفقار ضلع ننکانہ صاحب میں عظمتِ امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے عہدیداران و کارکنان سمیت علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
مرکز منہاج القرآن کے سٹاف ممبران کا سالانہ تفریح ٹوور سکردو کے لئے گیا، جس کی خصوصی کاوش بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، رانا فیاض، مشتاق احمد، ایوب انصاری، امتیاز حسین اعوان رانا عتیق، قاضی محمود اور دیگر سینئر رہنماؤں نے کی۔ ٹوور کی خصوصی اجازت چیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دی۔ قافلے میں مرکز کی ہر نظامت و شعبہ سے سٹاف ممبر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سینئر رہنما زاہد سراج نے 8 ستمبر 2020ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا اور محمد اویس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر برگیڈیئر اقبال احمد خاں، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی فاروق رانا، راجہ زاہد محمود، ندیم اعوان، امتیاز اعوان، قاضی مدثر، محمد وسیم افضل، میاں اشتیاق، محمد طیب اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں نائب ناظم اعلی تنظیمات خیبر پختونخواہ زون عبد الحئی علوی، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سینئر رہنما شاہد مرسلین نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 ستمبر 2020ء کو اوکاڑہ میں ذکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر واقع گوشہ درود کی عمارت “مینارۃ السلام” میں گزشتہ ماہ سے مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے جو اب تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے۔ ماہِ ستمبر کے آخری عشرے سے منارۃ السلام کو گوشہ نشینان اور عام افراد کے لیے کھول دیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، جملہ نائب ناظمین اعلیٰ، ناظمین، سربراہان شعبہ جات اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبہ جات کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق زندگی کے ہر شعبہ میں دینی، سماجی، فلاحی خدمات انجام دینے اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 5 ستمبر کو منعقدہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کو مشاورت کے بامقصد اور مجاز اداروں کا کردار دینا چاہتا ہوں۔ لہٰذا ان دستوری فورمز کی ہیئت میں تبدیلی لائی جا رہی ہے، میں اپنی زندگی میں اپنے تمام اختیارات کسی فرد واحد کی بجائے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کو منتقل کر رہا ہوں۔ سپریم کونسل میں پاکستان کے اندر اور باہر سے نمائندے شامل ہیں، سپریم کونسل اپنے فیصلوں کے حوالے سے مجھ سے توثیق کرواتی رہے گی۔
منہاج القرآن نظامت تربیت و کورسز کے زیراہتمام 20 روزہ عالمی آن لائن فن قرأت کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ جس پر راضی ہوتا ہے اس پر فہم قرآن کے دروازے کھول دیتا ہے، آج کے نفسا نفسی کے دور میں جو لوگ علوم قرآن کی تفہیم کے لئے کوشش کرتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں، انہوں نے 20 روزہ عالمی فن قرأت کورس میں حصہ لینے والے ہزار ہا افراد کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔
اسیر انقلاب راحت نزیر کی والدہ محترمہ مؤرخہ 31 اگست 2020 کو شیخوپورہ میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی نماز جنازہ قاری ریاست علی چدھڑ (سیکرٹری کوآرڈینیش تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب) نے پڑھائی، جبکہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی دعا کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیش تحریک منہاج القرآن محمد طیب ضیاء نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ خالد محمود منہاجین ناظم تحریک ضلع شیخوپورہ ضلعی/ پی پی اور UC عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں شہادت امام عالی مقام کو نفس انسانی کے قتل کے دائرے میں نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ نواسۂ رسول امام علی مقام کو شہید کر کے رسول پاک ﷺ کو اذیت پہنچائی گئی۔ آج بعض ناسمجھ کربلا میں نفوس قدسیہ کی شہادت کو نفس انسانی کے قتل کے شرعی پیمانے میں تول رہے ہیں جو نقص عقل ہے۔
تحریک منہاج القرآن باہتر (ضلع اٹک) کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کربلا میں جس طرح امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خانوداے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے، یہ رہتی دنیا تک مثال رہے گا۔ امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام شہید ہو کر بھی فتح یاب ہو گئے لیکن یزید اپنا تخت بچا کر بھی ہار گیا۔ اسی لیے آج ہر کوئی حسین، حسین کرتا ہے اور دنیا میں یزید کا کوئی نام لیوا موجود نہیں۔
تحریک منہاج القرآن گاؤں غریب وال ( P D khan ضلع جہلم) کے زیراہتمام ’’ذکر حسین اور فکر حسین کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسنین کریمین علیہما السلام وہ شہزادے ہیں جنہیں پہلی غذا کے طور پر حضور ﷺ کا مبارک لعابِ دہن نصیب ہوا۔ یہ وہ مبارک نام ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اللہ رب العزت کی جانب سے منتخب کیا۔ یہ نام ان سے پہلے اس کائنات میں کسی اور کے نہیں رکھے گئے تھے۔ یہ وہ معزز سوار ہیں جنہیں راکبِ دوشِ رسول ﷺ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ وہ نفوسِ قدسیہ ہیں جن کے لیے امام الانبیاء ﷺ نے اپنے سجدے طویل کیے۔
منہاج القرآن اوڈنسے میں 14 اگست 2020 کو یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت محمد لبیب یونس نے حاصل کی۔ ادارہ کے سٹوڈنٹسن نے اجتماعی طور پر ملی نغمے اور ترانے پیش کیے۔ محمد باسم ریاض مدنی، محمد عبداللہ شاہد، مہک فاطمہ، نایاب فاطمہ، اریبہ طاہرہ، نحل شاہد نے یوم پاکستان کے موضوع پہ تقاریر کیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.