سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لنڈی سیدان پی پی حلقہ 294 محمد پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القران منعقد کیاگیا، جس میں علامہ صابر کمال وٹو نے خصوصی خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سپین پہنچ گئے۔ بارسلونا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس، یوکے اور جرمنی کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے بارسلونا (سپین) پہنچے ہیں اور سپین میں آپ قائد ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں متحدہ میلاد کونسل کے بانی اور مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت وبلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ قائد ڈے تقریب میں مشرف پارک دبئی میں منعقد ہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانی بھی ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام دارالحکومت برلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید علوم و معارف کا بحرِ بیکراں ہے۔ قرآن مجید کا زندہ معجزہ یہ ہے کہ دنیا کا ہر علم قرآن مجید میں موجود ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لیے دعا کی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں جرمنی پہنچ گئے، برلن پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ تنظیمی دورہ پر ہیں۔ آپ دورہ یورپ میں ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس اور یوکے کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے برلن جرمنی پہنچے۔
لارل ہوم سکولز انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے صدر اور چیئر مین LHS ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود اور لارل ہوم سکولز کے پرنسپلز بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل مورو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن مورو سعید میمن، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن مورو الطاف میمن، رفقاء اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔
منہا ج القرآن واہ لاشاری جھوک مکول میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کا انعقاد ہوا، جس میں مرکز سے علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مقامی قائدین و کارکنان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن جیکب آباد کے زیراہتمام شیخ اسلام ڈاکٹر محمدالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب جوبلی میرج ہال جیکب آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں سید عبدالرحمان شاہ جیلانی مہمان خصوصی تھے جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سندھ کے صدر علی قریشی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور تھے۔ سیمینار میں مظہر محمود علوی، سید محمود الحسن، ثناء اللہ ربانی، اسلم قادری، میاں آصف، ادریس آسوی، صابر مصطفوی، ارشد تبسم، انجینئر سلیم قادری، سلیم بٹ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی قائدین و کارکنان (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے اولڈہیم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن برطانیہ کے رہنماء اور کارکنان بھی تقریب میں شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ساوتھ زون کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج یوتھ لیگ بادالونا سپین کے زیراہتمام “یوتھ سیمینار” کا انعقاد کیا گیا جس میں الفاطمیہ فاؤنڈیشن اور بی ایم ڈرائیونگ اسکول کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے نوجوانوں کو زندگی گزارنے، تعلیمی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے اور مقامی معاشرے میں اپنا مقام کیسے بنائیں جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.