سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سٹاف ممبران نے پرنسپل ممتاز الحسن باروی کی سربراہی میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کیساتھ قائد ڈے تقریب منائی۔ تقریب میں شیخ الفقہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، رانا محمد اکرم قادری، علامہ محمد الیاس اعظمی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی اور دیگر سٹاف ممبران شامل تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر ’’فاونڈرز ڈے‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 طلباء و طالبات کو لاکھوں روپے سے سکالر شپ ایوارڈ دئیے گئے اور یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور کلیریکل سٹاف میں سے 3 خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائدڈے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی ناظم زمان خان اعوان، میجر محمد اقبال چغتائی، احمد کاظمی، مفتی سعید اختر، انجینئر جواد صادق اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آبائی رہائش گاہ دارالفرید القادریہ جھنگ میں 19 فروری 2020ء کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔ صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین بھی بڑی تعداد میں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مؤرخہ 19 فروری 2020ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب لسبن پرتگال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں کشمیری رہنما فیصل شمیم اور ذیشان رفاقت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کے موقع پر پرتگال میں باقاعدہ تنظیم کی بنیاد بھی رکھی گئی جس میںنجم الحسن کوناظم ، عمران منور صدر، یاسر عارف سیکرٹری فنانس اور بابرمغل جنرل سیکرٹری وانچارج میڈیا سیل تحریک منہاج القرآن لسبن پرتگال کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کے لیے دعاکی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس، فرانس کے زیراہتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے خصوصی شرکت کی، منہاج القرآن فرانس کے قائدین و کارکنان، رفقاء و وابستگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری 69ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں امیر تحریک منہاج القرآن حیدرآباد، یونس القادری، سٹی صدر مبشر شاہ، ناظم جان محمد بروہی، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر فورمز کے مقامی قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ پی پی 20 کے زیراہتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر معروف اسکالر عین الحق بغدادی، صدر منہاج القرآن واہ کینٹ حاجی لیاقت، ناظم واہ کینٹ صغیر احمد خان، ناظم منہاج ویلفیئر خرم شیراز، ڈاکٹر حافظ ارشد نقشبندی (منہاجین)، صدر تحریک منہاج القرآن ٹیکسلا سیف اللہ کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں آپ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات جاری ہیں۔ مؤرخہ 18 فروری 2020 کو ’’شیخ الاسلام کوئز‘‘ کے عنوان سے طلبا اور طالبات کے درمیان مقابلہ کوئز منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ طلبا و طالبات سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور عملی، تحقیقی، تجدیدی خدمات پر سوال پوچھے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت و پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے اعلیٰ سطحی وفد نے صدر حاجی عبدالرشید کی قیادت میں پاکستان انگلش سکول، حولی، کویت کا دورہ کیا۔ حاجی عبدالرشید اور وفد کا پرنسپل میڈم طلعت اور وائس پرنسپل مسٹر سہیل یوسف نے سٹاف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ کانفرنس ہال میں سکول بھر کے طلبہ و طالبات نے نہایت گرمجوشی سے سفیرِ امن کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مسقط میں منعقدہ ’’اومان اسلامک فنانس فینٹیک فورم‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ سالانہ فورم میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’The Role of Youth in driving the New Age Islamic Finance‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ آپ نے اسلامک فنانس کے نئے رحجانات، نوجوانوں کا کردار اور اسلامک فنانس میں تجدیدی حوالوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IFSI کے مطابق دنیا بھر میں اسلامک کیپٹل مارکیٹ کا شیئر 2017ء کے 4 فیصد سے بڑھ کر 2018ء میں 27 فیصد تک ہو چکا ہے، جو اسلامک فنانس کے مقبول ہونے کا ایک بہترین ثبوت ہے۔
تحریک انصاف کے وفد نے اٹلی میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد میں مرزا محمد خالد، حاجی بشیر بوسال، ملک عبدالرحمن، عاطف بسرا، راجہ انوار الحق، راجہ صدام اور مہر نوید شامل تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.