سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے زیراہتمام شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد 14 فروری 2020 کو کیا گیا، کانفرنس میں نارووال، شکرگڑھ، ظفروال اور نارروال کے علماء و مشاہخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس سے علامہ امداد اللہ قادری مرکزی صدر علماء کونسل، علامہ میر محمد آصف اکبر قادری مرکزی ناظم، علامہ ڈاکٹر ارشد نقشبندی، علامہ ڈاکٹر شفیق قادری اور دیگر علماء نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی خدمات خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں اٹلی پہنچ گئے۔ مالپنسا ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماوں اقبال وڑائچ، سرمد جاوید، اعجاز یوسف، خرم عدیل، قاری سیف الرحمان نقشبندی، منہاج یورپین کونسل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ اور دیگر نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔
آغوش آرفن کیئر ہوم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 13 فروری 2020 کو تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ناخواندگی اور بھوک کا خاتمہ اصل انقلاب ہے، منہاج القرآن تصوف، تعلیم کے فروغ کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیمات کا احیاء کررہی ہے۔
قائد ڈے 2020: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو 69ویں سالگرہ مبارک
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ناروے میں مختلف شعبہ جات کے اسکالرز اور پروفیشنلز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، علامہ عدیل ہاشمی اور علامہ صداقت علی قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہے جانے والی اقوام آنے والے دور کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے، اوسلو کے قائدین، مختلف شعبہ جات و فورمز کے نمائندگان اور خواتین بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، صاحبزادہ صداقت علی قادری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناروے اوسلو کے نواح میں النور اسلامک سنٹر بائرن کا وزٹ کیا، جہاں اگست 2019ء میں ایک دہشت گرد نے حملہ کیا تھا۔ النور اسلامک سنٹر وزٹ کی دعوت مسجد کے امام و خطیب سید محمد اشرف شاہ نے دعوت دی تھی۔ اس موقع پر پروفیسر عطاءالمصطفیٰ بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو سٹی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان کو اسناد بھی دیں۔
منہاج یونیورسٹی اور ہلال احمر پاکستان کے مابین بلڈ ڈونیشن کیمپس، ایمرجنسی پروٹیکشن، فوری طبی امداد، قدرتی آفات سے نبٹنے کے لئے وسیع پیمانے پر نوجوان رضاکاروں کی تربیت یافتہ فورس کے قیام کے لئے مشترکہ انسانی خدمت انجام دینے کے ایم او یو طے پا گیا۔ جس کے تحت منہاج یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء طالبات ہلال احمر کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، رانا غضنفر علی، علامہ عزیزالحسن اور دیگر بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن خانگڑھ شریف ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن 07 فروری 2020 کو حافظ عبدالقیوم نوناری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے عہدیداران حافظ عبدالستار سعیدی اور عبدالشکور سمیت تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور غلامان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن مالمو (سویڈن) کے زیراہتمام قائد ڈے 2020 کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر سٹیج پر ان کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے صدر ظل حسن، ڈائریکٹر منہاج القرآن ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، صدر منہاج القرآن یورپ ذون ون بلال اپل اور امیر تحریک منہاج القرآن ڈنمارک اشفاق شیخ موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی سندھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منہاج القرآن اسلامک سنٹر گھوٹکی میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابقہ ہیڈ کوارٹر اور موجودہ ذیلی مرکز ویلبی کی حال ہی میں تعمیر و تزئین نو مکمل ہوئی ہے جس میں نئے دفاتر، مسجد کا نیا ہال، سکول کے نئے کمرے اور خواتین کے ہال کی تزئین آرائش، نئے وضوخانے اور ٹوائلٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے 6 فروری 2020 کو منہاج اسلامک سینٹر ویلبی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.