سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام سرگودھا میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں ضلع سرگودھا کی تمام تحصیلات سے جملہ فورمز کے 500 سے زائد عہدیداران اور ورکرز نے شرکت کی۔ مرکز کی طرف سے ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی کوآرڈینیٹر کورسز محمود مسعود اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں مشعل بردار جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاون سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیاد ت تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، سنیئر رہنما منہاج القرآن ڈاکٹر شاہد محمود، علامہ رفیق رندھاوا، علامہ اکرم طیب، حاجی محمد امجد، سید مبین شاہ، شفاقت مغل و دیگر رہنما کر رہے تھے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں نے جلوس کے راستے میں مختلف مقامات پر خطابات کئے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی سالانہ اسمبلی 2019ء ایوارڈ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام میں کراچی بھر سے اساتذہ کرام، طلباء، دانشوروں، اسکالرز اور مختلف طبقات سے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مختلف کیٹگریز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ اور شخصیات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے ایوارڈ بھی دیئے۔
کراچی یونیورسٹی میں ”قرآن اور عہد جدید“ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاکہ قرآن جس طرح آج سے 14 سو سال قبل کے علمی، روحانی، سیاسی، سماجی، اقتصادی، معاشی، سائنسی تقاضوں کو پورا کررہا تھا وہ تقاضے آج 21ویں صدی میں بھی پورے ہورہے ہیں اور قیامت تک کے لیے قرآن کا یہ فیض جاری و ساری رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام بارہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری نے کی۔ ریلی میں منہاج القرآن ملتان کے کارکنان، قائدین سمیت علماء و مشائخ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، متحدہ میلاد کونسل اور تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن 3 نومبر 2019ء کو کراچی میں ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد محمود بھی موجود تھے۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداران شریک ہوئے۔ کنونشن میں مختلف فورمز کے سربراہان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 36 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان میں ہی ہو گی۔ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے باقاعدہ طور پر مینار پاکستان میں میلاد کانفرنس کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کے مطابق عالمی میلاد کانفرنس حسب سابق امسال بھی 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شپ 9 نومبر 2019ء کو بعد نماز عشاء مینار پاکستان کے سبزہ زار ہو گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری براہ راست خطاب کرینگے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ کے دیرینہ رفیق محمد رمضان کے چھوٹے بھائی محمد حفیظ اللہ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکز میں ادا کی گئی اور چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنازہ کی امامت کرائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام قائد باغ میں میلاد کانفرنس 3 نومبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن تجدید عہد وفاء اور ایمان کو تقویت دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ میلاد کانفرنس میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے مقامی قائدین، نامور علماء، مشائخ سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں اہلیان کراچی نے تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں شرکت کر کے نفرتوں کے بتوں کو پاش پاش کردیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی یونان کے زیراہتمام مرکز پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت صدر منہاج القرآن ارسلان خرم چیمہ جبکہ علامہ محمد نواز ہزاروی کی سرپرستی منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت عاقب جاوید نے حاصل کی نقابت کے فرائض محمد عاطف مصطفوی ناظم تحریک غلام عباس مصطفوی نے ادا کیے۔
حریک منہاج القرآن بریشیاء اٹلی کے زیر انتظام سالانہ میلاد مصطفٰی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے قائدین و کارکنان اور فیملیز نے بھی محفل میں شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج نعت گروپ فرانس اور علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن ناروے نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی و مارچ اور خواتین مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں منہاج القرآن چکوال کے قائدین، علماء کرام اور زندگی کے مختلف طبقات سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی خواتین نے بھی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں چھوٹے بچوں نے بھی جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ اکرام الحق صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام قائد باغ میں میلاد کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر گئیں، 3 نومبر کو باغ قائد میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ میلاد کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے باغ قائد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ترانتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتمام خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میں ہالینڈ سے محترمہ عائشہ قادری باجی مہمان خصوصی تھیں۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہتائی مدلل انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے تذکرے کیے اور پیغام میلاد دیتے ہوئے خواتین کو سیرت مصطفیﷺ کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.