سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن 27 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، علامہ غلام مرتضی علوی و دیگر قائدین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ ”سائنس، منطق اور مذہب“ پر بین الاقوامی کانفرنس ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طب، فلکیات، لسانیات، ایمانیات نباتات، جمادات جدید سائنس کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کے بارے میں قرآن نے رہنمائی فراہم نہ کی ہواسی لیے قرآن انسانیت کو تدبر اور غوروفکر کی دعوت دیتا ہے، انہوں نے بین الاقوامی سکالرز کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اہم موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے پر منہاج یونیورسٹی ایدمنسٹریشن کو مبارکباد دی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے قانونی، عدالتی، ریاستی نظام نے جتنا خیال ایک انسانی جان کا رکھا ہے کاش یہ نظام اتنا ہی خیال سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید کی جانے والی 14 جانوں اور سانحہ ساہیوال کی 4 جانوں کا بھی رکھتا، کاش اس نظام میں غریب جان اور امیر جان دونوں کے لئے قانون اور انصاف کا پیمانہ ایک جیسا ہوتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 سال کے بعد ماڈل ٹاؤن کی شروع ہونے والی غیر جانبدارانہ واحد تفتیش کو بھی روک دیا گیا۔
کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز میں لیڈر شیپ ڈویلپمنٹ کلب کے زیرِ اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ میں کالج کے BS-5 اور الشھادۃ العالمیہ کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیمپ میں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر غلام شبیر جامی، علامہ ضیا ء المصطفی مکی لیکچرار کالج آف شریعہ غلام مرتضیٰ علوی (ناظم تربیت ) اور نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے لیکچر دیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ساجد بھٹی کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماء حاجی امداد اللہ قادری، راجہ زاہد محمود، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عہدیدار، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کی دعوت پر ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ منہاج القرآن علماء کونسل کے وفود نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ میر محمد آصف اکبر قادری، علامہ حافظ خلیل قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ علماء انبیائے کرام کے وارث اور اسلام کی علمی، روحانی اقدار کے محافظ اور امین ہیں، علمائے کرام کو ان کا جائز اور محترم مقام اس وقت ملے گا جب وہ عالم دین ہوتے ہوئے معیشت دان بھی ہوں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مرکزی سیکرٹریٹ میں نظامت تربیت اور میڈیا سیل کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی۔ تربیتی ورکشاپ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، معروف سکالر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، معروف اینکر نورید فاطمہ، میڈیا ڈائریکٹر نور اللہ صدیقی، معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صدیق جان، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، سائرہ اسلام نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کلاس کی خصوصی تقریب باچہ خان لائبریری کوہاٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر ضیاء اللہ بنگش مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہیں تحریک منہاج القرآن کے اس تربیتی کورس بارے بریفنگ دی گئی، جس کو انہوں نے بے حد سراہا۔ کلاس میں تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے ٹرینر علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز احمد قادری نے تدریس کی۔
منہاج سسٹرز یوکے کی تنظیم کے زیراہتمام برطانیہ میں تین روزہ ’’التزکیہ کیمپ 2019 ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ’’التزکیہ کیمپ 2019‘‘ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ممبر پارلیمنٹ ناز نسیم شاہ، معروف سیاسی سماجی رہنما سمیعہ علی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے اسکالرز خواتین نے بھی بطور مہمان کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے عظیم خواتین و دیگر تعلیمی تربیتی موضوعات پر لیکچرز دئیے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’التزکیہ کیمپ 2019 ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مرد اور خواتین دونوں کی یکساں تعلیم و تربیت پر زور دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد پر میلاد مہم کو کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن کے جانثار کارکنوں نے شہر بھر میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کے پول بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ایتھنز (ریندی) کے دیموس ہال میں 24 ویں سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ کر رہے تھے جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے سیکرٹری جنرل غلام عباس مصطفوی نے انتظامات کی نگرانی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساوتھ افریقہ کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر MQI KZN کی رہائش گاہ پر 20 اکتوبر کو منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کام پاک سے ہوا اور علامہ خواجہ محمد قاسم نقشبندی نے اس کی سعادت حاصل کی جبکہ درود پاک اسد حسینی نے پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء واراکین وابستگان کے علاوہ آئرلینڈ کی کئی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز ابوبکر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا منہاج القرآن آئرلینڈ کے نائب صدر رضوان احمد طور اور جوائنٹ فنانس سیکرٹری سید ذیشان شاہ نے حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے جنرل سیکرٹری محی الدین نے ادا کیے۔
تحریک منہاج القرآن گلگت بلتستان کے زیراہتمام خپلو ان ہوٹل میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم تصنیف قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی 18 اکتوبر 2019ء کو بعد نماز جمعہ منعقد ہوئی، گلگت بلتستان کے ضلع گنگچہے کے ہیڈکواٹر خپلو میں منعقدہ تقریب رونمائی میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء، منہاجیینز اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے قیام کے 39 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی تقریب 18 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین و کارکنان نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.