سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ نصیر بابر نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ پروگرام میں بہت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ درس عرفان القرآن میں پیر سید دانش علی شاہ بخاری پیر سید مدثر نقوی کے علاوہ علماء کرام وکلاء اساتذہ معززین طلباء خواتین وحضرات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہیومین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقسیم پرل کانٹی نیٹل ہوٹل لاہور میں 16 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئی۔ ایوارڈ تقریب میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے سربراہ معروف قانون ڈاکٹر ایس ایم ظفر، ملک بھر سے نامور دانشور، صنعت کار، بینکار، اسکالرز، اسلامی بینکاری میں ماہرین علماء، ماہرین معیشت و ماہرین تعلیم اور وکلاء بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک میں خصوصی شرکت کی۔ داتا گنج بخش کے سالانہ عرس مبارک کی سہہ روزہ تقریبات پر سہہ روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خصوصی دعوت دی گئی۔ اس موقع پر آپ نے خصوصی خطاب بھی کیا۔ کانفرنس میں وزیرمذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ گیلانی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کا 39واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں جوش و خروش سے منایا گیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی چاردہائیوں پر مشتمل انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا کے 6 براعظموں میں سیمینارز اور تاسیسی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں ہر جگہ وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تجدید عہد کیا، ان تقاریب میں قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کی دعائیں کی گئیں، کیک کاٹے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی ایگزیکٹو کونسل اور اس کے جملہ ذیلی فورمز و تنظیمات کا اجلاس 15 اکتوبر 2019ء کو ہوا جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن برطانیہ کے راہنما شاہد مرسلین تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی فیاض احمد اور حافظ شاہد منہاس نے کی۔ محمد افضل ناگی، صوفی تنویر احمد اور حاجی عبدالرؤف بھٹی نے بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن نے عالمی سطح پر علمی و تحقیقی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے منہاج القرآن کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ میلا رام میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیخ الاسلام میڈل تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کا 39 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو پوری دنیا میں قائم تنطیمات منائیں گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنوں کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ علم امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن نے قابل تقلید کردار ادا کیا، بالخصوص اسلام کی امن اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات کو پوری دنیا تک پہنچایا، انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی کوششوں سے نوجوانوں کے دلوں میں علم اور عشق رسول کی شمعیں روشن کیں، 4 دہائیوں کے مختصر عرصہ میں اللہ نے خدمت دین کے تناظر میں منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک کو دنیا کے 100 سے زائد ملکوں میں پھیلا دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے وفد نے ڈائریکٹر انٹرافیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی سربراہی میں حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا اور شیخ الجامعہ و معروف شیعہ عالم و محقق علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ جامعہ آمد پر شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ناظم علامہ توقیر عباس نقوی، رضوان عابدی جعفری اور ناصر مہدی کربلائی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں علامہ لطیف مدنی منتظم گوشہ دورد مینارۃ السلام، علامہ غلام ربانی تمور نائب ناظمِ دعوت منہاج القرآن، الطاف حسین رندھاوا ڈپٹی دائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن، محمد الیاس ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹیز منہاج القرآن، طیب ضیا نورانی کوآرڈینیٹر تنظیمات، تنویر اعظم سندھو رہنما پاکستان عوامی تحریک لاہور اور علامہ اصغر ساجد نائب امیر تحریک لاہور شامل تھے۔
عراق کے معروف روحانی بزرگ سید لطیف الصولی القادری البرزنجی الحسینی منہاج القرآن کی خصوصی دعوت پر عراق سے پاکستان آئے۔ انہوں نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، ڈاکٹر شفاقت الازہری، ویمن لیگ کی سینئر رہنما ثنا وحید، حاجرہ اور اُم حبیبہ نے انکا استقبال کیا۔ سید شیخ لطیف الصولی القادری البرزنجی کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات بالخصوص فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا دورہ بھی کروایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کی طرف سے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز حافظ آباد کی ڈیمانڈ پر کالج لائبریری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 100 کتب کا تحفہ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے قائدین نے پرنسپل کالج سے ملاقات کی اور کالج لائبریری کے لیے کتب ان کے حوالے کیں۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج کالج برائے خواتین کے اشتراک سے قائم اکیڈمی آف اسلامک سائنسز میں اسلامک لرننگ کورس کے چوتھے سیشن کی اختتامی تقریب 15 اکتوبر 2019ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں عرفان القرآن کورس، فن نعت کورس، فن خطابت کورس، عرفان العقائد اور عرفان الفقہ کورس مکمل کرنے والی 40 طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور نے میلاد مہم 2019 ء کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے، ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کیا جائیگا، 36ویں عالمی میلاد کانفرنس 11اور 12 ربیع الاوال کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں، عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد، بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی لاہور کے نجی ہسپتال میں عیادت کی اور انہیں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف پھول اور نیک تمناءوں کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ضلعی تنظیم کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ انتخابات کی نگرانی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ منہاج القرآن لاہور کی جملہ تنظیمات علماء کونسل، یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران، منہاج القرآن لاہور کے رفقاء (ممبرز) نے انتخابی عمل میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے۔ حافظ غلام فرید منہاج القرآن لاہور کے صدر، اشتیاق حنیف مغل ناظم اور حاجی محمد حنیف ناظم مالیات منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری، ناظم تحریک مرزا جنید علی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع ملیر میں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی نعمتوں کی عطاء پر شکر کا حکم ادا اور ان نعمتوں کا چرچہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاجدار کائنات ﷺ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو سب سے بڑی نعمت عطاء کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.