سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی، محفل کا انعقاد پاکستان کلب منامہ بحرین میں کیا گیا،
تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام مراکز علم ٹریننگ کیمپ برائے معلمین و معلمات کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم تنظیمات بلوچستان حافظ محمد وقار کی زیرِصدارت منعقدہ کیمپ میں علامہ محمود مسعود قادری کوآرڈینیٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور علامہ محمد سرفراز قادری نے لیکچرز کے ذریعے معلمین و معلمات مراکزِ علم کی اہمیت افادیت پر روشنی ڈالی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر MWF کے مرکزی دفتر لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی قائدین اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اولڈ ھوم میں ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ یہ اللہ رب العزت کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القران انٹرنیشنل بحرین کے رفقاء و وابستگان اور اُن کی فیملیز سے ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بحرین میں ممبر مجلس شوریٰ عبدالرحمن المعاودہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز دیا جسے انہوں نے سراہا۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کا سربراہ جمیعت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) مولا حامد الحق کی دعوت پر جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ، مہتمم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا راشد الحق نے وفد کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے 43 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے مذہبی کلچر تبدیل کر دیا۔ طعنہ و تشنیع اور تکفیری رویوں کی حوصلہ شکنی کی۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دیا، بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کی راہ ہموار کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے ذمہ داران، قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیراہتمام ’’میثاق مدینہ اور بین الاقوامی دساتیر کے تقابلی جائزہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست میں اپنے لیکچر میں کہا کہ میں نے دنیا کے تمام جدید دساتیر کا گہرا اور تقابلی مطالعہ کیا ہے۔
میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا، جبکہ اٹلی میں کینیا کی سفیر حلیمہ حسن، میلان، اٹلی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے وائس قونصل احمد ولید، ڈی ایچ ایم قازقستان یربول کلیموف قازک سمیت اعلیٰ شخصیات کی شرکت۔
منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نارتھ اٹلی کے ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں نارتھ اٹلی سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج یوتھ لیگ، منہاجینز سکالرز اور منہاج ویمن لیگ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کویت کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے خصوصی دعوت پر کویت بار کونسل سے خطاب کیا اور دستور مدینہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور مدینہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مختلف الخیال طبقات کو متحد کرتا ہے۔ میثاق مدینہ کی تائید 60 سے زائد قرآنی آیات اور ایک ہزار سے زائد احادیث مبارک میں کی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی طور پر شرکت کی، آپ 6 روزہ خصوصی دورہ پر کویت میں موجود ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.