سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر(کھوائی چنگ، ہانگ کانگ) کے زیرانتظام مورخہ 03 نومبر 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ماہانہ گیارہویں شریف اور یوم شہادت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک کے رفقاء، اراکین، علماء کرام کے علاوہ مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق امانت علی گوندل شہید کے تعزیتی ریفرنس پروگرام میں جاپان بھر کی سیاسی ومذہبی قیادتوں کی آمد کے ساتھ ساتھ قائمقام سفیر پاکستان سید اسد علی گیلانی مرکز منہاج القرآن جاپان پہنچے جہاں منہاج القرآن کی انتظامیہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا، جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 03 نومبر 2012ء کو ناگویا مرکز منہاج القرآن میں ہفتہ وار درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر امانت علی گوندل (شہید) کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ اس کے تمام مراکز میں ہر ماہ ایک دن ایسی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود وسلام پیش کیا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں مورخہ 03 نومبر2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون چکوال کے زیراہتمام خواتین کے لیے تین روزہ آئین دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے آخری دن اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے معروف سکالر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ حافظ محمد آفتاب احمد خان قادری مورخہ 03 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناگویا جاپان و جامع مسجد المصطفیٰ پہنچ گئے
مورخہ 02 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن چوبارہ (لیہ) پی پی 26 کے زیراہتمام آؤ پاکستان بچائیں کنونشن صوفیہ ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں چوک اعظم چوبارہ سے نامور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن چوک اعظم حاجی محمد منشا نے اس پروگرام کی صدارت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 02 نومبر 2012ء کو عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچائیں ورکر کنونشن منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے۔ ورکرز کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور پاکستان میں رائج ظالمانہ نظام سے نجات کے حوالے سے تیاری کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام 02 نومبر 2012ء کوعظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس عظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان نے بھی کشیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوکاڑہ کے زیراہتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اوکاڑہ میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں جملہ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے تاحیات رفیق مسجد المصطفیٰ مرکز کے خادم،پیکر الفت ومحبت، عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امانت علی گوندل شہیدکے لئے مورخہ 02 نومبر 2012ء کو قرآن خوانی کا انتظام کیاگیا، جس میں کثیر تعداد میں مسلمان شریک ہوئے۔
مورخہ 02 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن تلہ گنگ روڈ چکوال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں ناظم منہاج القرآن علماء کونسل چکوال حافظ محمد خان قادری، صدر تحریک منہاج القرآن چکوال حاجی شیخ عبد الغفور، ناظم ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ، صدر پاکستان عوامی تحریک ملک احسان محفوظ، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد باقر قریشی اور تحصیل کی تنظیمات کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔
یکم نومبر 2012ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدو ملہی (نارووال) کے زیراہتمام 6 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد چلڈرن پارک میں ہوا، جس کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرافتخار شاہ بخاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت پیر سید سعادت علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف تھے۔
ہانگ کانگ کے واحد اسلامک کالج اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج کی انتظامیہ کی دعوت پر مورخہ 31 اکتوبر 2012ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبندی نے کالج کے سینئر طلباء وطالبات کو لیکچر دیا۔
کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے زیراہتمام پاکستان میں بین المذاہب رواداری کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر ڈاکٹر کرسٹنی اور جینیفر جگ جیون کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.