سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام عید کے تیسرے روز رہائش گاہ چوہدری اقبال یوسف میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینئر نائب صدر چوہدری عرفان یوسف تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں نائب ناظم پنجاب قمر عباس ملک، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر منیر احمد، صدر تحریک وہاڑی چوہدری اقبال یوسف سمیت علاقہ بھر سے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد شریک تھی۔
سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ ہندو اور سکھ خاندانوں کو سکھوں کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں پناہ لینے والے متاثرین کے لیے منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن کی جانب سے اشیاء خوردو نوش فراہم کی گئیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ چوبارہ نے علاقے بھر میں 250 سے زائد دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو، اٹلی) کے زیرانتظام مورخہ 28 اکتوبر 2012ء کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں کثیر تعدا د میں افراد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھپرو (سندھ) کے تحت عید کے دوسرے دن مورخہ 28 اکتوبر 2012ء کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کھپرو (سندھ) سید زاہد علی شاہ کے مطابق قربانی کا گوشت علاقہ بھر کے مستحق لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ اور ان لوگوں کو شیخ الاسلام کی طرف سے عید کا تحفہ پہنچایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے تاحیات رفیق امانت علی گوندل جو گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے تھے کی مورخہ 28 اکتوبر 2012ء آہوں اور سسکیوں میں نماز جنازہ ادا کرد ی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مصر سے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔قوم مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرے تا کہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ نفسانی خواہشات کے خلاف بند باندھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اس عمل سے فلاحی رویے پھوٹتے ہیں اور معاشرے سے انتہا پسندانہ منفی رجحانات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر مسلمانوں میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی تکلیف کا احساس اجاگر ہوتا ہے جومعاشرے میں مثبت قدروں کا باعث بنتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے بڑے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں اور پورے ملک میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 250 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 125 مقامات پر مرکزی سطح سے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔
گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بنگلہ دیش میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2012ء کو MWF کے پلیٹ فارم سے اجتماعی قربانی کی گئی جس میں 10عدد گائے ذبح کر کے غریب لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح لیہ میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لیہ کی طرف سے قربانی کا گوشت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
عید الاضحٰی کے موقع پر حسب سابق اس بار بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا چرم ہائے (کھالیں) قربانی کیمپ، تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے دفتر کے باہر چیچیاں بازار میں لگایا گیا۔ کیمپ کا انعقاد مقامی تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف نے کیا۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرآباد کی طرف سے قربانی کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیا۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن چوبارہ (لیہ) کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جن کی سرپرستی ناظم منہاج القرآن ویلفیئر چوک اعظم حاجی محمد انور مغل نے کی۔ اس قربانی میں تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا
عید الاضحی کے پُرمسرت موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کی خوشیاں بے سہارا خواتین، یتیم اور غریب بچوں، ناداروں اور مریضوں کے ساتھ منائیں۔ جس میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ انیلہ الیاس، محترمہ شاکرہ چوہدری، محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ نبیلہ یوسف، محترمہ ارشاد اقبال، محترمہ ریحانہ بخاری، اور میل کوآرڈینیٹرز میں سے محترم الیاس ڈوگر اور محترم عبدالرحمن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی (بلوچستان) کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.