سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل شالیمار ٹاؤن نے مورخہ 6 اکتوبر 2012 بروز ہفتہ اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد تالاب والی باغبانپورہ لاہور میں عظیم الشان عظمت مصطفی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام "عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔ کانفر نس میں گردِ و نواح کے علاقہ سے رفقاء اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پشاور نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء کو MSM کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں کہ سفر انقلاب میں ہم سب ہراول دستے کے طور پر سامنے آئیں گے اور ہمارا جینا مرنا مصطفوی مشن کیلئے ہو گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی، جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ نے تمام شرکاء کو MSM کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں بلند و بالا جذبات کے ساتھ مصطفوی سٹوڈنٹس سسٹرز کی عہدیداران اور کارکنان نے مل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور سب کو مبارک باد دی۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 06 اکتوبر 2012ء کو بعد نماز عصر ذیلی مرکز الف سینا میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا محمد وقار خان (صدرMQIیونان) نے کی
تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل سیکرٹریٹ گلشن اقبال کراچی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت تقریب منعقد کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی، جن میں امیر تحریک کراچی حاجی اقبال میمن، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی لطافت محمود قادری، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راؤ طیب، سیکرٹری دعوت راؤ کامران محمود اور دیگر احباب شامل تھے۔
6 اکتوبر 2012 کو یونیورسٹی آف گجرات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا یومِ تاسیس منا یا گیا، جس میں ایم ایس ایم کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔
ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گجرات کے قائدین نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے توہین آمیز فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام ربانی تیمور نے توہین آمیز فلم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجویز کی بھرپور تائید کی کہ تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ایک قرارداد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے فوری قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ انبیاء کرام اور الوہی کتابوں کا تقدس پامال کرنے کی کوئی جراءت نہ کر سکے۔
مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہسپانوی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کی طرف رجوع کرنا مستحسن اور جرات مندانہ اقدام ہے
منہاج القرآن کوٹلی آزادکشمیر کے زیرانتظام عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی اور جلسہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کوٹلی کے قائدین سمیت، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن وویمن لیگ اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔
ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے حکومت پاکستان اور OIC کے دیگر ممالک سے عالمی عدالت میں شیطانوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جس جرات اور بہادری سے ڈیڑھ ادب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب امت مسلمہ کو اپنی قیادت کے انتخاب کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 5 اکتوبر 2012ء بروز جمعتہ المبارک کو پوری دنیا میں ’’یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ منانے کے اعلان پر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام 5 اکتوبر بعد نماز مغرب گوجرخان جی ٹی روڈ چوک میں عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.