سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کی جملہ تنظیمات نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغامات پر مشتمل بینرز اور گستاخانہ توہین آمیز فلم کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن وادی سون تحصیل نوشہرہ کے زیراہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن وادی سون کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
(گوجرخان) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل قاضیاں کے زیراہتمام منہاج سلائی سنٹر کا افتتاح گزشتہ روز بدست رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ضمیر آف بورگی وینس ہوا۔ مہمانان خصوصی میں کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) راجہ احسان الحق، چوہدری اصغر عرف اچھو، سائیں نثار، صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد مصطفوی، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری اور ناظم مالیات حاجی خالد محمود شامل تھے۔
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 05 اکتوبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام مورخہ 5 اکتوبر 2012ء کو یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی ضلعی آفس تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ ٹرسٹ پلازہ جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی اور پریس کلب پہنچ کر احتتام پزیر ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام پورے پاکستان کے ہر تحصیلی ہیڈ کواٹر کی طرح چکوال میں بھی یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکا لی گئی جس میں شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ریلی علی مسجد سے شروع ہو کر چکوال پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
مورخہ 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کی ماہانہ میٹنگ تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن میں ہوئی، جس میں تمام ضلعی عہدیداران ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی باڈی بشمول تمام UC'S اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جملہ ناظمین و صدور نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کی خاص بات قاری ریاست علی چوہدری نائب ناظم اعلیٰ پنجاب و کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈوویژن اور حاجی محمد اسلم سرپرست ساہیوال ڈوویژن کی آمد تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں توہین آمیز فلم کے خلاف یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے کی جبکہ سدرہ کرامت، عائشہ شبیر، فریدہ سجاد، فرح ناز اور شاکرہ چوہدری نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف (دولتالہ) کے زیراہتمام 05 اکتوبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کال پر یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا۔ تقریب کا انعقاد منہاج ماڈل سکول بھنگالی شریف میں کیا گیا۔ تقریب میں خصوصی شرکت ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 چوہدری محمد اسحاق نے کی۔ جبکہ مہمانان گرامی میں منہاج ماڈل سکول کا تمام سٹاف شامل تھا۔
منہاج ماڈل سکول ناٹہ گوجرمل کے ایگزیکٹو جاوید اقبال راجہ نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جس کی شان بڑھائے اُس کو گھٹا کوئی نہیں سکتا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف بنائے جانے والے گستاخانہ خاکے اور توہین آمیز فلم کے سدِباب کے لیے تمام مسلمان ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی ہوگی،
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 05 اکتوبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن یوتھ لیگ ٹوبہ ضلع پنڈدادنخان کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تحصیلی صدر محسن رضا نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف بنائے جانے والے گستاخانہ خاکے اور توہین آمیز فلم کے سدِباب کے لیے تمام مسلمان ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی ہوگی، اس لیے ہم حکومتِ وقت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلمان ممالک کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے مؤثر آواز اُٹھائیں۔
عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی سے منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل بھکر کے صدر اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کوئی عام شخصیت نہیں بلک مجدد وقت ہیں اور جب بھی دین اسلام کے کسی حساس پہلو پہ حملہ ہوا تو اس مرد مجاہد نے ہی دفاع کیا۔
تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012 کو پرامن یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کی طرف سے نماز جمعہ کے بعد مرکز اہلسنت نورالمساجد سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔
تحریک منہاج القران جہانیاں کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن جہانیاں عبدالرحمٰن شان شیخ نے کی۔ ریلی میں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.