سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی کے فاضل استاد اور سربراہ شعبہ عربی فرید ملّت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر فیض اﷲ بغدادی نے پنجاب یونیورسٹی سے عربی میں PhD مکمل کر لی ہے۔ اُنہوں نے أبو العلاالمعري والعلامة محمد إقبال (دراسة مقارنية أدبية نقدية)، Abu al-'Ala al-Ma'arri and Allama Muhammad Iqbal، (A Literary, Critical and Comparative Study) کے موضوع پر اپنا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک (چیئرمین شعبہ عربی، پنجاب یونیورسٹی) کی زیرنگرانی مکمل کیا ہے۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے ناظم تحقیق و تبلیغات تحریک منہاج القرآن طاہر حمید تنولی کو اردو/اقبالیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے۔ طاہر حمید تنولی نے "مشرق و مغرب کی تہذیبی کشمکش کا تجزیاتی مطالعہ۔ فکر اقبال کی روشنی میں" کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ انہوں نے یہ مقالہ ممتاز ماہر تعلیم، محقق اور اقبال شناس پروفیسر ڈاکٹر مظفر عباس کی نگرانی میں مکمل کیا۔
فرید ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے سینئر رِیسرچ اسکالر محمد تاج الدین کالامی نے منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز سے ایم۔ فل کی ڈگری کے جملہ تقاضوں کی تکمیل کرتے ہوئے درج ذیل موضوع پر اپنا مقالہ لکھا ہے: "اِمام ماوردی اور اِمام فراء کی کتب الاحکام السلطانیۃ کے منہج و اُسلوب کا تقابلی جائزہ"۔ انہوں نے یہ مقالہ ڈاکٹر علی اکبر الازہری کی زیر نگرانی لکھا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(حیدرآباد، انڈیا) کا اہم اجلاس سٹی ہیڈ آفس امیرہ منزل روبرودرشہوار ہسپتال پرانی حویلی میں منعقد ہواجس میں توہین آمیز فلم کی بھر پور پور مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی۔
گستاخ فلم بنانے والے عالمی بدامنی پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر حملہ کرنے والے معصوم مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کر رہے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اور باطل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر احمد بابر نے گستاخ فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے ہزاروں شرکاء سے کیا۔
تحریک منہاج القرآن رجانہ کا تنظیمی اجلاس 11 ستمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر رجانہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور ضلعی کوارڈنیٹر (ٹوبہ ٹیک سنگھ) رانامحمد ندیم نے خصوصی شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت ’’احترام مذاہب سیمینار ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو مذہب کا درجہ دینے والے آزادی رائے کی چھتری تلے ناپاک جسارتوں کا عمل جاری رکھ کر دنیا کو تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عالمی جرم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے تین رکنی وفد نے محمد اکرم باجوہ (کوآرڈینیٹر MCB، آسٹریا) کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔وفد میں حاجی قاسم علی(پریس سیکرٹری، آسٹریا) اور حاجی راجہ وسیم شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن یونیں کونسل 4 کے یونٹ محلہ عید گاہ کا اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر عباس مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی محمد صابر ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال نے کی۔ اس موقع پر یونیں کونسل 4 کے ناظم حافظ محمد اکرام گوندل نائب ناظم ملک مطلوب احمد اور ظہیر مغل بھی موجود تھے۔
ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی کوآرڈینیٹر میڈیکل کالجز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر فاروق ملک نے کہا کہ توہین آمیز فلم کی نمائش مذموم عمل ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا اور اس کا فوری تدارک نہ ہوا تو دنیا ہولناک خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔
کراچی اور لاہور میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران نے کہا کہ کراچی اور لاہور کی فیکٹریوں میں آتشزدگی انتہائی افسوس ناک ہے۔ سیلاب اور ایسے واقعات خدا کی طرف سے ہم پر عذاب ہیں، ہمیں قران وسنت کی طرف لوٹنا ہو گا۔
بزم قادریہ کے زیراہتمام مورخہ 17 ستمبر 2012 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریت پر ایک عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں گزشتہ 20 سالوں سے بزم قادریہ کے تمام پروگرامز کو منعقد کروانے میں بھرپور معاونت کرنے والے احباب کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو ابن امام سائنس کالج میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد بمقام ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں گجرات میں منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (انڈیا) کے کوآرڈینیٹررفیق احمد مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو منہاج ٹی وی کے ایم ڈی شیخ ساجد فیاض کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورونیوتشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 15 ستمبر 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس،فرانس) نے کی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.