سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
رمضان المبارک کے پورے مہینہ میں خرسی اوگی غنڈوں نے مساجد پر حملے کئے اور نہایت نازیبا زبان استعمال کی۔اس سارے واقعہ کوسامنے رکھتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے ہنگامی میٹنگ کال کی جس میں تمام مسالک کی مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، تاجر برادری، پاکستانی کمیونٹی، پرنٹ والیکٹرانک میڈیانے بھر پور شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیر اہتمام ناپولی شہر میں مقامی تنظیم کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پہلی مرتبہ باقاعدہ مقامی ایگزیکٹو بنائی گئی۔اس سے قبل ناپولی میں صرف پانچ رکنی کمیٹی قائم تھی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ حمدو ثناء کے بعد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کو پرُوقار تقریب کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔ دلہنوں و دلہا حضرات کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوبیاتا جوڑے اور یہ دلہنیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیٹیاں ہیں۔
انوار المصطفیٰ ہمدمی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشق کسی دلیل کا قائل نہیں ہوتا، جہاں محبت ہو وہاں کوئی دلیل نہیں ہوتی۔ کالی کملی والا ایسا باوفا ہے کہ قبر کے اندھیروں میں بھی نہیں بھولتا۔ انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے سینوں میں بسا لو اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
وفد کا گوجرخان کے قافلے کے ساتھ عزمِ سفر ہوا۔ ہر سال منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری اور صدر و بانی محمد نعیم چوہدری آف فرانس اپنے ذاتی اخراجات پر افراد کو شہرِ اعتکاف میں شمولیت کراتے ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے اپنے ذاتی اخرجات پر جو وفد روانہ کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 19اگست 2012ء کو دوسرے بڑے مرکز مسجد المصطفیٰ ناگویا میں عیدا لفطر کا شاندار اجتماع منعقد ہوا، نما ز مقررہ وقت پر ٹھیک 9 بجے ادا کی گئی جس میں ناگویا کے گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لوگ بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ تکبیروں کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مسجد میں تشریف لائے۔
سپین میں عیدالفطرمورخہ 19 اگست 2102ء کومنائی گئی اور مختلف شہروں میں مسلمانوں نے نماز عیدکی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے، اس مرتبہ سپین میں عیدالفطر کاسب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیر اہتما م بادالوانا میں منعقد ہوا جس میں 3500 سے زائد افراد نے نماز عید ادا کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ، جرمنی) کے زیراہتمام امسال بھی اجتماعی نماز عید الفطر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر سال کی طرح نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ دور دراز کے علاقوں سے قافلہ در قافلہ لوگ شریک ہوئے۔
بارسلونا(سپین) میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع مورخہ 19 اگست 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال Raval میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔نمازیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 3جماعتیں کرائی گئیں۔اجتماع میں سوشلسٹ پارٹی کے راہنماء Jose Maria Sala نے بطور مہمان شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 19اگست 2012ء کو معتکفین کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام لاکورنیومرکز پر کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 19اگست 2102ء کو لاکورونیو مرکز پر عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریبا 3500 افراد نے شرکت کی۔عوام الناس کی کثیر تعدا د کی وجہ ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور باہر سڑکوں پر بھی افراد کھڑے تھے
اللہ رب العزت کے فضل وکرم اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدقہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ (حیدر آباد) نے ماہ رمضان المبارک میں مختلف روحانی و تربیتی سرگرمیاں سرانجام دیں۔
مرکز منہاج القرآن ریندی (یونان) میں اور تمام ذیلی مراکز میں ماہ رمضان کا پورا مہینہ افطاری کا اہتمام ہوا جس میں مخیر حضرات نے بھر پور حصہ ڈالا۔ہر سوموار کو گوشہ درود کی محفل منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود شریف کا ورد کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیر اہتمام عید الفطرکا عظیم الشان اجتماع پالا بریشیا میں منعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس نے سرانجام دیئے۔ اس کے بعد نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
عید الفطر کے موقع پر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہزاروں پاکستانیوں نے نماز عید ادا کی جو کہ اوسپتالیت کی تاریخ میں کسی پاکستانی دینی پلیٹ فارم کی طرف سے منعقدہ پہلا اجتماع تھا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.