سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
29 فروری بروز بدھ بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ محفل قراءت و نعت صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہا ج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی مرکزی امیر تحریک نے کی، جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
سعودی عرب سے تشریف لانے والے مہمان الشیخ محمد الیاسین نے ڈاکٹر محمد امجد آرائیں اسسٹنٹ پروفیسر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ہمراہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چوہدری، ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد طاہر علوی اور جملہ سٹاف ادارہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
ہر سال کی طرح امسال بھی آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بعث مبارکہ کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب 01 اپریل 2012 بروز اتوار کو صبح 9:30 بجے "منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن ٹاؤن شپ لاہور" میں منعقد ہو گی ۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زیر اہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ 2012 کو واہ کینٹ میں منعقد ہو گی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام 17 شادیوں کی اجتماعی تقریب 11 مارچ 2012 کو پی پی 4 دولتالہ میں منعقد ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 440 طبع شدہ کتابوں خطابات کی سی ڈیز کی نمائش کا آغاز لاہور پریس کلب سے متحرک لائبریری کے ذریعے کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر کتب نمائش مورخہ 27 تا 28 فروری 2012 کو ایوان اقبال آرٹ گیلری لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاہور بھر سے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء اور اساتذہ نے اس نمائش میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیٹرز میں غیر مسلم اقلیتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
انٹرنیشنل انٹرفیتھ کونسل کے زیراہتمام 28 فروری 2012 کو اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مذاہب کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز نیکیا میں مورخہ 27 فروری 2012ء بروز سوموار کو سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی
مورخہ 26 فروری 2012ء کو چک نمبر 301 فتح پور لیہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ محمد نواز قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر مورخہ 26 فروری بروز اتوار دن 11 بجے ’’مصطفوی جنازہ گاہ بھائی خان‘‘ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت پروگرام میں خصوصی خطاب محترمہ مہوش وحید صاحبہ (فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور) نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کی یونین کونسل سٹی نمبر 3 کے زیراہتمام 26 فروری 2012ء کو عیدگاہ درمان روڈ شکرگڑھ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ جس میں اہم شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی تجدیدی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 26 فروری 2012ء کو بغدادی پارک گلبرگ اے میں پروقار تقریب سعید منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی،
تحریک منہاج القرآن چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام 26 فروری 2012ء کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا مشترکہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں علامہ ثناء اللہ باروی اور خضر حیات نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے یونٹ ٹھٹہ خورد یونین کونسل سید کسراں کے زیراہتمام جامع مسجد میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد بعد نماز ظہرتا عصر کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں دورونزدیک سے تقریباً 2000 خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا عنوان "آؤ کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2102ء بروز اتوار ایک بجے الف سینا ہال میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں دور ونزدیک سے عاشقان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں 2 خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.