سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
22 فروری 2012ء کو عالمی سفیرِ امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر طلبہ سال ہفتم (فائنل ائیر، سیشن 12-2011ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام شاندار قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں شیخ الاسلام کی 61 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 61 پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس پروگرام میں جملہ سٹاف کالج ہذا کے علاوہ کالج کے تمام طلبہ اور مرکزی قائدین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (کروپی) یونان کے زیر اہتما م مورخہ 22 فروری 2012ء بروز بدھ کو بعد نما زعشاء محفل میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردوونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 22 فروری 2012ء کو زیختن برخ ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی61 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین وحضرات اوربچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر، لائنز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 1500 خواتین نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل مذہبی پروگرامز کے سلسلہ میں 21 فروری 2012ء کو منگل کی صبح ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان کی سرزمین پر پہنچتے ہی دہلی ایرپورٹ پر سید ناد علی صدر منہاج القرآن انڈیا، مولانا حیات اللہ قادری نائب صدر منہاج القرآن انڈیا، امان اللہ پٹیل جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انڈیا، مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا و دیگر ذمہ داران نے شیخ الاسلام کا پرپتاک استقبال کیا۔
منہاج ماڈل سکول گرلز کیمپس ٹاؤن شپ لاہور میں مورخہ 21 فروری 2012 کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اکسٹھ واں یوم پیدائش انتہائی پروقار انداز میں منایا گیا جس میں نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن جی ایم ملک، فرانس سے محمد نعیم چوہدری اور پرنسپل احمد نواز انجم نے خصوسی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ماراتھونا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 21 فروری 2102ء بروز منگل بعد نماز مغرب ذیلی مرکز ماراتھونا میں عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور ونزدیک سے شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام قائد ڈے اور ماہانہ درس قرآن کی مشترکہ تقریب 21 فروری 2012ء کو بشیر میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پروگرام میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا تو معروف نعت خواں حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 فروری 2012ء کو 61 برس کے ہوگئے، پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں آپ کا یوم پیدائش بڑے جوش و خروش اور تحریکی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے شکرانے کے طور پر 61 بکروں کا صدقہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، ناظم ممبر شپ کے گھر مورخہ 20 فروری 2012ء کو بچوں نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس تقریب کے انعقاد کے لیے ان کے بھائی امجد علی بٹ یونان کے رفیق کی خصوصی ہدایت سالگرہ منائی گئی جس میں شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لئے دعا کی گئی اور درود و سلام کے ساتھ قائد کی صحت یابی کی دعا مانگی گئی کہ اے اللہ تعالی شیخ الاسلام اور ان کے گھر والوں کو صحت و تندرستی عطا فرما۔
منہاج القرآن ماڈل سکول جبوکسی اعوان یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری بروز سوموار صبح 10 بجے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی تھے۔
تحریک منہاج آلقرآن میر پور آزد کشمیر، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم میرپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 سالگرہ پر قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ 20 فروری 2012ء کو بنگیال میرج ہال میرپور آزاد کشمیر میں قائد ڈے کی پروقار تقریب کو "عالمی سفیرِ امن کانفرنس" کا نام دیا گیا۔
منہاج تحفیظ القرآن واسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مرکزی ناظم تنظیمات محمد ساجد بھٹی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر صحافی، شاعر اور گورنمنٹ کالج گوجر خان کے پروفیسر سید نسیم تقی جعفری تھے۔ تقریب میں خصوصی طور پر کینیڈا، انگینڈ، اسپین، انڈیا اور دیگر یورپی ممالک سے تشریف لانے والے تحریک منہاج القرآن کے عمائدین اور والبستگان نے شرکت کی۔ یہ تمام احباب صدر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن فرانس، نگران وبانی منہاج تحفیظ القرآن واسلامک سنٹر محمد نعیم چوہدری کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (برائے خواتین ) مورخہ 19 فروری بروز اتوار دن 10 بجے چوہدری جاوید اقبال (صدرتحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) آف ڈونگی کلاں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد مورخہ 19 فروری بروز اتوار دن 12 بجے چوہدری جاوید اقبال (صدرتحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) آف ڈونگی کلاں کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ نعمان اکرم (صدر یوتھ لیگ یونین کونسل دولتالہ) نے کیا
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.