سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 15 جون 2011 کو منعقد ہوئی جس میں معلمہ کلاس ہذا محترمہ پروفیسر سیدہ اختر کلثوم نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4، تحصیل دولتالہ کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے۔ تنظیم نو کے لیے خصوص اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری محمد یعقوب نے حاصل کی جبکہ محمد نثار قادری نے نعت مبارکہ پیش کی۔
منہاج القرآن نوجوانوں میں دینی شعور کی بیداری کی ایک ایسی تحریک ہے جو برطانوی مسلم نوجوانوں کی تربیت، محبت و برداشت کے ساتھ دیگر کمیونٹییز کے ساتھ مل جل کر زندگی گذارنے کے بنیادی اصول کے مطابق کرنے میں سرگرداں ہے، منہاج القرآن کے تمام اداروں میں دینی و دنیاوی تعلیم کو مساوی اہمیت دی جاتی ہے
سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ مرکز کا وزٹ کیا، وزٹ کے دوران ان کے مریدین کی بھی خاصی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔
تحریک منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام مورخہ 12 جون 2011ء کو معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کی صدارت سید ابرار سرور شاہ امیر تحریک منہاج القرآن آزاد جموں و کشمیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی علامہ رانا محمد ادریس قادری مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام لدھیکی بھلر گاؤں میں 12 جون 2011 کو عرفان القرآن کورس کا افتتاح کیا گیا، جس میں مقامی علماء کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے سلسلہ وار درس عرفان القرآن کی 72 ویں نشست کا انعقاد 12 جون 2011ء کو کیا گیا۔ قاری منیر نے تلاوت کلام مجید سے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ درود و سلام قاری عبدالقیوم غوری، کاشف بشیر اور رومان رشید نے پیش کیا۔
منہاج القرآن آسٹریا کے سینیئرنائب صدر ملک محمد امین اعوان کی جانب سے منہاج بارہ رکنی عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں منہاج سنٹر ویانا میں مورخہ 12 جون 2011ء بروز اتوارکو ہفتہ وار محفل ذکر کے بعد پروقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کا سالانہ اجلاس مورخہ 12 جون 2011ء کو سربلند کیمپس میں ہواجس میں تحصیل کی تمام یونین کونسلز کے عہد یدارن نے شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مطلوب نے کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عرفان منڈ اور اسلم ساہی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 11 جون 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں کارکنان و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صوفی امانت علی صدیقی نے حاصل کی۔ منہاج القرآن اٹلی کے نعت خوانوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
6 جون 2011ء کو آئیں دین سیکھیں کورس کے انعقاد کے لیے کالج آف شریعہ سے تین اسکالرز کو ملتان بھیجا گیا، جن میں محبوب عالم سعیدی، حافظ عطاء المصطفیٰ اور نفیس الحسن شامل تھے۔ کورس کا افتتاح حافظ محمد شریف کمالوی (مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس) نے کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھد و بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ جس کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کو دنیا بھر میں سپورٹ کرنے والی معروف شخصیت ’’چاچائے کرکٹ‘‘ مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن اڈہ پل بہشتی لودھراں کے زیراہتمام حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں ناظم تحریک منہاج القرآن لودھراں رانا محمد ظاہر، قاری عبدالقیوم غوری، ملک عمر فاروق اور ملک احمد یار چنڑ نے پل بہشتی کا دورہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی و رفاعی تنظیم ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کےلیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوشاں ہے۔ فاؤنڈیشن جہالت، غربت، بیروزگاری اور قدرتی آفات سے متاثرین کی بحالی کےلیے عملی جدوجہد میں مصروف ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ قرض کی آکسیجن سے ملک چلانے کی روش نے ملکی سلامتی کو خطرات لا حق کر دئیے ہیں۔ دہشت گردوں کے ذریعے اب فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سطحی اقدامات کر کے اسے سب کچھ سمجھا جا رہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.