سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے17ویں یوم تاسیس کے موقع پر MSM چکوال کے زیراہتمام بیداری شعور طلباء کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عبدالعمار مُنعم ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال نے کی۔ اس موقع پر جب عبدالعمار مُنعم طلباء کے جھرمٹ میں پنڈال میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 6 اکتوبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کی چھت پر پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ روحانی اجتماع میں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے تحت معلمین اور معلمات کیلئے دس روزہ تربیتی کیمپ راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ کا انعقاد راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹریٹ کیا گیا، جہاں مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم علامہ محمد شریف کمالوی تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے ناظم ویلفیئر باؤ عبدالمجید کے گھر مورخہ 2 اکتوبر 2011ء بروز اتوار بعد از نماز عشاء محفل حلقات درود و سلام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مدثر حسین مصطفوی نے حاصل کی جبکہ حاجی اشفاق زیدی اور محمد منظور نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ملک امجد محمود چاند کی یوتھ لیگ میں 14 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان الوادعی تقریب 2 اکتوبر 2011 کو انوار کلب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت محمد سلیم بٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں گوجرہ کے مقام پر زیر تعمیر منہاج ماڈل اسکول اور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ یہ ماڈل اسکول منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں زلزلہ 2010ء کے متاثرین کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ یکم اکتوبر بروز ہفتہ 2011ء کو جامع مسجد مدینہ گاؤں واڑہ امام دین شرقی میں منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت قاری محمد احمد رضا رضوی نے کی جبکہ صاحبزادہ طاہر محمود رضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی
مورخہ یکم اکتوبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے صفہ ہال میں ویمن مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات محترمہ سمیرا رفاقت ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے کی۔ اجلاس میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ، محترمہ نوشابہ ضیاء ناظمہ تربیت، محترمہ سدرہ کرامت ناظمہ دعوت، محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM، محترمہ افنان بابر نائب ناظمہ تربیت، محترمہ نائلہ جعفر نائب ناظمہ دعوت اور محترمہ نبیلہ یوسف نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پلندری اسلام پورہ آزاد کشمیر میں واٹر پمپ انسٹال کیاگیا اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے ضلع پلندری کے مضافاتی علاقہ اسلام پورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 18 ستمبر 2010ء کو پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے عظیم الشان فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بھر پور شرکت نے اسے ایک یادگار عید فیسٹیول بنا دیا۔
مورخہ 28 ستمبر 2011ء کو بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا (پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) ڈین فیکلٹی آف لینگویجز منہاج یونیورسٹی لاہور نے ایم فل اور ایم اے کے طلبہ کو حالات حاضرہ پر خصوصی لیکچر دیا،
عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈئیر (ر) عبیداللہ رانجھا کی خصوصی کاوش سے کالج آف شریعہ میں انگلش لینگوئج کورس کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
منہاج ایشیئن کونسل کے نائب صدر محمد سلیم قادری(ملائیشیا) نے مورخہ 27 ستمبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ محمد سلیم قادری اپنے کزن محمد نعیم قادری (ملائیشیا) کے ساتھ مرکز تشریف لائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فری میڈیکل کیمپ 26 ستمبر 2011ء کو لگایا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تیس روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے ہوا تھا جس میں مریضوں کی بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی میڈیسن مفت دی گئی۔
لندن میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کانفرنس نے جہاں مختلف رنگ ونسل اور مذاہب کے لوگوں کے درمیان فاصلوں کو کم کیا ہے وہاں اسلام کے آفاقی امن و محبت کے پیغام کو غیر مسلموں تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اس سلسلہ کی پہلی اہم تبدیلی ایک غیر مسلم کا دائرہ اسلام میں داخل ہونا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.