سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈ دادنخان کے زیراہتمام 17 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر "شب توبہ" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کا انعقاد مرکزی جامع مسجد پنن وال میں ہوا۔ جس کی صدارت الحاج محمد اصغر چوہدری نے کی جبکہ اسلام آباد سے راجہ مسعود احمد جنجوعہ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ ہزاروں شرکاء شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری مدرسہ محمدیہ فریدیہ نزد مسجد بلال المعروف نالے والی میں مورخہ 17 جولائی 2011ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز عشاء بستین مسجد میں شب برات کی عظیم الشان محفل اور شب بیداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ راشد بن ابراہیم المکی( سرپرست منہاج القرآن بحرین) نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے مورخہ 16 جون 2011ء کو کاتالونیا (سپین) کے ڈائریکٹر جنرل Xavier Pulgdollers سے ملاقات کی جس میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکرٹری جنرل)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، چودھری پرویز اختر (ناظم ویلفیئر) نے شرکت کی۔
مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی بھائی خان اور تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جنڈ مہلو کے زیراہتمام 15 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان) اور راجہ جلیل کیانی (جنرل سیکرٹری انجمن بہبود مریضاں گوجر خان) مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 16 جولائی2011 ء بروز ہفتہ کو شب برات کے سلسلہ میں ایک روحانی اور وجدانی محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ کوشب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے صدر ایم آئی ایس باچہ نے کی
منہاج القرآ ن انٹرنیشنل لاکورنیو(فرانس ) کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ محفل میں فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے تمام ممبران، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ مرکز کا افتتاح ہوا اورشب برات کی محفل منعقد ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن مغلیہ پارک شاہدرہ لاہور کے تحت منہاج فری پولی کلینک کے افتتاح کی تقریب مورخہ 16 جولائی 2011 کو منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخا ر شاہ بخاری تھے جبکہ MWF کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر قاسم و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران (جاپان)، ناظم MPIC جاپان محمد انعام الحق اور میاں ظہور احمد (لائف ممبر) نے مورخہ 15 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نظامت امور خارجہ کے سٹاف سے میٹنگ کی۔
شب برات کی رات اللہ تعالیٰ ندا دیتا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ میں اس کی جھولیاں بھر دوں۔ اس پیاری عظیم مقدس رات میں اللہ رب العزت کی رحمتوں کو سمیٹنے کے لئے منہاج القرآن آسٹریا ویانا میں مورخہ 15 جولائی 2011ء بروز جمعہ عصر سے مغرب تک محفل شب برات منعقد ہوئی اور بعد ازاں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی ملکی ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 15جولائی 2011ء کو منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی، جبکہ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاحفیظ اللہ قادری، سینیئر نائب صدرملک محمد امین، نائب صدر ملک محمد شفیق اعوان، ناظم محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عالم، محمد آصف، حاجی ملک محمد نسیم اعوان، ملک محمد انور، حاجی قاسم علی اور حاجی فضل حسین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا(سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ عبدالرشید شریفی نے کی، جبکہ محمد نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار (سینیئر نائب صدر)، جہانگیر حسین گرمالہ (ناظم تعلقات عامہ) اور حافظ محمد معروف (امام مسجد) نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے 14 جولائی تا 18 جولائی 2011ء کو سوات ڈویژن کا دورہ کیا۔ دورے میں وفد کی قیادت ساجد محمود بھٹی ناظم تنظیمات نے کی۔ مشتاق علی خان سہروردی امیر تحریک خیبر پختونخواہ اور اشتیاق حنیف مغل نائب صدر MYL بھی وفد میں شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.