سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 26 فرروری 2011ء بروز ہفتہ کو Bispevej سنٹر میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ ڈنمارک کی سرزمین پر یہ پہلا موقع تھا کہ مسلمانوں کی جانب سے کسی سنٹر کی اتنی زیادہ تزئین و آرائش اور چراغاں کیا گیا تھا۔ کانفرنس کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ اردو، انگریزی اور ڈینش زبان میں جاری رہی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بارسلونا کے وسطی علاقہ میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 31 دسمبر 2011ء اور یکم جنوری 2012ء کی درمیانی شب شب التجاء کے عنوان سے محفل حسن نعت اور محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، عہدیداران، منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، بابائے صحافت جاوید مغل، شاہین ملک، شفقت علی رضا اور ڈاکٹر قمر احسان سمیت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور دیگر قریبی علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا صرف کرپشن اور پاکستان کے عوام پر مسلط 200 خاندانوں کی فلاح ہے۔ پچھلے پانچ ماہ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 131 دنوں میں 751 ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپے ہیں جو کہ پونے چھ ارب یومیہ بنتے ہیں۔ افراط زر کا طوفان آ گیا ہے، پچھلے چھ ماہ میں افراط زر 5.9 فیصد سے بڑھ کر 10.9 فیصد ہو گیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.