سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام سٹار ایونٹ شادی ہال میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں ڈنمارک میں پاکستانی سفیر اور ڈینش پارلیمنٹ کے ممبر سکندر صدیق سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفلِ میلاد کے پہلے سیشن میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے تینوں کیمپسز سے بچوں نے تلاوت، نعت اور تقاریر پیش کیں۔ نقابت کے فرائض علامہ عتیق احمد، علامہ ظہیر احمد اور علامہ ابرار ظفر نے ادا کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نارتھ ویسٹ سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ میں علامہ حافظ محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) نے خطاب کرتے ہوئے داستان کربلا اور واقعہ کربلا کو بیان کیا اور کہا کہ آج ہم جن ہستیوں کا ذکر کر رہے ہیں وہ ہستیاں نہ تو کوئی عام ہستیاں ہیں، نہ ان کی شھادتیں کوئی عام شہادتیں ہیں، بلکہ اللہ رب العزت نے جیسے انھیں منفرد اور بے مثل مقام عطا فرمایا اسی طرح ان کی شہادت کو بھی بے مثل مقام عطا فرمایا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام اوڈنسے میں تیرہ سے تیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے 2 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچے اور بچیوں نے بھر پورشرکت کی۔ اسلامک لرننگ کورس کے ذریعے بچوں کو طہارت، وضو، غسل، نماز اور نمازِ جنازہ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ محترم عامر حسین بٹ نے ڈینش زبان میں بچوں کو بریف کیا جبکہ علامہ محمد ندیم یونس(صدر منہاج القرآن اوڈنسے) نے سوال و جواب کی نشست کے ذریعے بچوں کو جدید مسائل سے آگاہ کیا۔ بہترین نتائج کے حصول کے لیے ملٹی میڈیا کا استعمال کیا گیا۔ محترمہ ماریہ شاہ صاحبہ اور محترمہ صائمہ حسنین صاحبہ نے اردو اور ڈینش زبان میں بچیوں کو فقہی مسائل سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن اوڈنسے میں 14 اگست 2020 کو یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت محمد لبیب یونس نے حاصل کی۔ ادارہ کے سٹوڈنٹسن نے اجتماعی طور پر ملی نغمے اور ترانے پیش کیے۔ محمد باسم ریاض مدنی، محمد عبداللہ شاہد، مہک فاطمہ، نایاب فاطمہ، اریبہ طاہرہ، نحل شاہد نے یوم پاکستان کے موضوع پہ تقاریر کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک پلیٹ فارم پہ منعقدہ ’اللہ کا دوست کیسے بنا جائے’ یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہدایت کے حصول کے لیے کسی کامل کی صحبت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، شیخ الاسلام بہترین شیخ اس لیے بنے کہ انہوں نے اپنے شیخ کی صحبت میں رہ کر سلوک ومعرفت کی منازل طے کیں۔ اللہ سے دوستی کے طلبگار کو علم ہونا چاہیئے کہ اللہ سے دوستی کا طریقہ اسکے محبوبین سے محبت اور انکی صحبت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈنمارک میں مقیم اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے منہاجینز سکالرز نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ منہاجینز وفد کی سربراہی علامہ ارشاد حسین سعیدی اور علامہ محمود شاہ نے کی۔ ناصر علی اعوان اور دیگر منہاجینز بھی ملاقات میں شریک تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام فورم ایگزیکٹیوز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ ارشاد حسین سعیدی، علامہ محمود شاہ اور مختلف فورمز کے سربراہان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پروگرام میں سسٹر لیگ کی عہدیداروں اور خواتین بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ملاقات میں ڈنمارک میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کی کارکردگی زیربحث آئی جبکہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب بھی کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ کے لیے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ کوپن ہیگن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے رہنماء علامہ ارشاد حسین سعیدی، سید محمود الحسن شاہ اور دیگر عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں کوپن ہیگن میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے تین سال کی محنت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشہادۃ الثانویہ کی تکمیل کرکے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس پرمسرت موقع پر نظامت تعلیمات کی طرف سے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازنے کے لئے عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین، رفقاء، کارکنان، اساتذہ کرام، والدین اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مورخہ 30 مئی 2019 کو محفل قرآت کا اہتمام کیا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ سکول کے شعبہ حفظ کے طلبہ و طالبات نے انفرادی اور اجتماعی طور پر تلاوت کی۔ بچوں نے اردو، ڈینش اور انگلش زبانوں میں تقریریں کیں۔ اور روزہ اور رمضان کی فضیلت پر طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے مکالمہ بھی پیش کیا۔
منہاج القران انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ تقریب میں سکنڈے نیویا میں موجود عرب علما، شیوخ، اسکالرز اور سفارت کاروں، سیاسی و سماجی شخصیات، رفقاء و اراکین تحریک منہاج القران اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر محفلِ نعت اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 19 فروری 2019ء کو یہ خصوصی تقریب ڈنمارک کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام الہدایہ کیمپ 2018 کوپن ہیگن میں شروع ہو گیا، افتتاحی روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ کیمپ میں ڈنمارک سمیت یورپ بھر سے شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈنمارک میں تین روزہ الھدایہ کیمپ 12 اگست تک جاری رہے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام ’ڈینش معاشرے میں مساجد کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈنمارک کی سیاست میں متحرک مسلمان راہنماؤں، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈینش معاشرے میں مسلمانوں کے کردار پر تحقیق کرنے والے نومسلم نوجوان کیسپر میچھسن جنہوں نے ڈنمارک کی آرہوس یونیورسٹی میں ڈینش معاشرے میں مسلماںوں کے کردار پہ ڈاکٹریٹ کررہے ہیں‘ نے بتایا کہ ڈنمارک میں آج سے پچاس سال پہلے پہلی مسجد قائم ہوئی یہاں تین لاکھ مسلمان آباد ہیں ہیں جن کی آبادی میں پچھلے دس سال میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ان میں سے ستر فیصد ڈینش نیشنلٹی رکھتے ہی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.