سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج ویمن یورپین کونسل محترمہ سمیرا فیصل نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے سفر معراج کی حکمتوں پر روشی ڈالی اور بتایا کہ اللہ رب العزت نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت اپنی ملاقات کا شرف بخش کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمت و ڈھارس بندھائی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کی وفات سے انتہائی غمزدہ تھے۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کی دعوت پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج ایجوکیشن سٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 3 روزہ دورے پر 10 دسمبر کو کوپن ہیگن، ڈنمارک پہنچے تو ائیر پورٹ پر موجود منہاج القرآن کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران نے اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔
مورخہ 01 ستمبر2013 مولانا طارق جمیل نے منہاج القرآن ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ آپ کی آمد پر منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج، شعبہ تعلیمات کے انچارج اور جامعۃ الازہر کے سکالر علامہ حافظ ادریس احمد اور شعبہ حفظ کے سربراہ قاری ندیم اختر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مقامی عملے کے ہمراہ اپنے معزز مہمان کا پرجوش استقبال کیا۔
معروف اسکالر اور معیشت دان ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ کامیابی کے لیے غیر ضروری بحث و تکرار میں الجھنے سے کارکنوں کی صلاحیتیں برباد ہوجاتی ہیں۔ اس سے ان کے اندر تقوی و طہارت اور للہیت و خلوص میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر شیطانی طاقتیں انہیں گمراہ کردیتی ہیں۔ منہاج القرآن کا سفر انفرادی اور اجتماعی زندگی میں خالصتاً للہیت کا پیکر بن کر معاشرے میں ظلم و جبر اور نااِنصافی کا خاتمہ ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اہل مغرب بار بار کے تجربات کے بعد جس آفاقی اصول پر متفق ہوئے ہیں، اسلام نے چودہ سو سال پہلے انہی آفاقی اور الہامی اصولوں پر اپنے نظریات اور اصولوں کی بنیاد رکھی اور اپنی ریاست میں تمام شہریوں کے حقوق اور شخصی آزادی کی ضمانت فراہم کی، جب کہ مغربی معاشرہ میں گزشتہ صدی تک بھی اس کا تصور موجود نہیں تھا۔ فرق اتنا ہے کہ مغربی معاشرہ انسانی خواہشات کی بنیاد پر قانون سازی کرتا ہے جبکہ اسلامی ریاست کے سارے قانون عقل سلیم کے مطابق اور آفاقی و الہامی ہوتے ہیں۔
کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کے پرزور احتجاج میں شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام انتخاب کبھی بھی حقیقی تبدیلی نہیں آنے دے گا۔ یہ نظام کسی ایک جماعت کو اکثریت نہیں دے گا۔ خاص طور پر جن کے جیتنے کا انتظام کیا گیا ہے، وہ کسی دوسرے کو قبول نہیں کریں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈنمارک میں "سیاسی و مذہبی بنیاد پرستی" کے خلاف کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا کوئی مذہب نہیں، یہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو سکتی ہے۔ 9/11 کے بعد دنیا بھر میں دہشت گردی کے کئی واقعات رونما ہوئے، جن کو کسی ایک مذہب اور بالخصوص اسلام سے نتھی کرنا نا انصافی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام یورپین امن کانفرنس کوپن ہیگن شہر کے قلب میں Tivoli Congress Center میں 9 ستمبر 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرت الرسول کی روشنی میں "اسلام دین امن ہے" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام میرٹ ہوٹل ڈنمارک میں "دہشت گردی کے خلاف فتویٰ" کی تقریب رونمائی 6 ستمبر 2012 کو منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام نے فتویٰ کی تقریب رونمائی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و امان، انسانیت کے احترام اور معاشرتی عدل و انصاف کا دین ہے۔ اس کے پیروکار حیوانات و نباتات کی فلاح و بہبود کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاء پسندی اور بدامنی کا اسلام یا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں۔
تحریک منہاج القرآن بین المذاہب رواداری اور پرامن رویوں کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تحریک منہاج القرآن (ڈنمارک) کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں 9 ستمبر کو ہونیوالی یورپین امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈنمارک پہنچ گئے۔ وہ کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
محترمہ غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے مورخہ 03 مئی 2012 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر آما، کوپن ہیگن (ڈنمارک) کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نجمہ مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غزالہ حسن قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری نے استقبال کے لئے آنے والی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور ان کی فکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے 14.7 ملین کرونز سے یورپ کا سب سے بڑا، وسیع، کشادہ اور کثیر المقاصد سنٹر خریدا ہے۔ جس کے باقاعدہ افتتاح جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے 11 جون 2010ء کو کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی ڈنمارک کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد مورخہ 21 فروری 2010ء کو کیا گیا، جس میں خواتین و بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض یوتھ لیگ کی صدر محترمہ شہلا بتول نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام 14 فروری 2010ء کو عظیم الشان میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ میلاد مارچ منہاج القرآن ویلبی کے نزدیک Søndermarken پارک سے شروع ہو کر کوپن ھیگن کے مرکزی ٹاؤن ہال تک گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کی ذیلی تنظیم منہاج یوتھ لیگ روٹرڈیم کے زیراہتمام یوتھ سیمینار 14 جنوری 2010ء کو Erasmus یونیورسٹی میں ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.