سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوگی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکز منہاج القرآن پر سہ روزہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 جنوری 2010ء کا دن پیکر عزم و وفا مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری کے نام سے مرکزی سطح پر اور تحصیلات میں منایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور نے بجلی، گیس کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 9 جنوری 2010ء کو پریس کلب لاہور کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے سہ پہر 3 بجے شروع ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 49 واں پروگرام 7 جنوری 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ صفہ ہال (گوشہ درود) میں روحانی اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کے بعد شب 8 بجے ہوا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام "شہادت امام حسین کانفرنس" 27 دسمبر 2009ء بمطابق 9 محرم الحرام 1431ھ کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں ہوا اور امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اس کی صدارت کی۔ جبکہ عالمی امن اتحاد کونسل کے چیئرمین علامہ مشتاق حسین جعفری اور صاحبزادہ امانت رسول قادری مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 25 دسمبر 2009ء کو ’’قائد اعظم کا تصور پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے۔
منہاج یونیورسٹی کے شعبہ ’’عربی و اسلامیات‘‘ کے زیر اہتمام ایم فل پروگرام کی کامیابی کے بعد پی ایچ ڈی پروگرام کو بھی لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پی ایچ ڈی (Ph.D ) پروگرام کی افتتاحی تقریب 23 دسمبر 2009ء کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے ممبر حسین محی الدین قادری تقریب کے مہمان خصوصی تھے
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ہیپی کرسمس کی پروقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں 17 دسمبر 2009ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک کی فیڈرل کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 48 واں پروگرام 10 دسمبر 2009ء کو ہوا۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے خلاف ماہ دسمبر کے اس پروگرام کو "شب دعا" کا نام دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوری اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا 2 روزہ اجلاس 12 اور 13 دسمبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ مجلس شوریٰ کے نو منتخب صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اجلاس کی پہلی بار صدارت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے مرد و خواتین عہدیداران اور شوریٰ ممبران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع سالانہ محفل قرات و نعت منعقد ہوئی۔ یہ محفل 10 نومبر 2009ء کو بزم قادریہ کے زیراہتمام صفہ ہال (گوشہء درود) تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حسین پورہ، واہگہ ٹاؤن، لاہور کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 15 نومبر 2009ء کو ہوا جس میں بلڈ گروپنگ، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کی گئی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس 7، 8 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوا۔ جس کا باقاعدہ آغاز محترم کاشف چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت شریف کی سعادت محمد اویس کموکا نے حاصل کی۔ اجلاس میں 100 سے زائد ممبران یوتھ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام 9 نومبر یوم اقبال کے موقع پر لوگوں میں فکر اقبال سے شناسائی پیدا کرنے کیلئے ’’پیام اقبال کارواں‘‘ چلایا گیا۔ جس کی قیادت ایم ایس ایم، لاہور کے صدر حافظ رمضان نیازی نے کی۔ کارواں مرکز سے صبح 10 بجے لاہور کے مختلف ٹاؤنز کی طرف روانہ ہوا۔
حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 133ویں یوم پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں 9 نومبر 2009ء کو مزار اقبال پر حاضری دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.