سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ویڈیو لنک پر سینئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں انسانی حقوق کا احترام ہو گا وہاں امن اور خوشحالی ہو گی، فی زمانہ انصاف انسانوں کا سب سے بڑا بنیادی حق ہے، جب انصاف سے محروم کیا جاتا ہے تو ردعمل میں انتہا پسندی اور تشدد جنم لیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیاء کے والد اور منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے سرپرست حافظ ممتاز احمد ضیاء قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ 10 دسمبر بروز جمعرات سہہ پہر 3 بجے ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ نارووال میں ادا کی جائے گی۔
منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا (MDE) کی ڈویلپنگ ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کی بریفنگ کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو MDE کی منفرد خصوصیات سے بالتفصیل آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر MDE کے سرپرست آصف منہاس کے ساتھ حافظ عبدالرؤف، شہزاد احمد، محمد فاروق رانا، عبدالستار منہاجین، شعیب نذر، صابر حسین، کاشف اقبال، زین اقبال اور مجتبی مشتاق بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد نے اپنی رہائش گاہ پر سالانہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ، ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی محفل میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے حضرت پیر سید علی حسین زنجانی کاظمی چشتی نظامی ؒ آستانہ عالیہ خانوہارنی شریف لاہور کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے وفد نے سجادہ نشین پیر سید ذاکر سجاد شاہ زنجانی کاظمی، پیر سید جعفر حسین شاہ زنجانی کاظمی اور پیر سید زین العابدین شاہ زنجانی کاظمی سے ملاقات بھی کی۔
سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے 551 ویں جنم دن کی سالانہ تقریبات گوردوارہ جنم استہان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی، تقریبات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریبات میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کے قیام کے 15 سال مکمل ہو گئے، گوشہ درود کے قائم کردہ نظام کے تحت اب تک 4 کھرب 35 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ 51 ہزار اور 657 بار پڑھا جا چکا ہے۔ ماہ نومبر 2020ء میں 10 ارب 10 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار 472 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ گوشہ درود کا باقاعدہ آغاز یکم دسمبر 2005ء کو ہوا تھا۔
درگاہ عالیہ وارثیہ لاہور کے سجادہ نشین اور انٹرنیشنل نعت کونسل کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی وارثی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے القادریہ ہاؤس میں ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل قطر کے صدر اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر ترین رہنماء سہیل احمد خان سہرودی انتقال کر گئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرکز سے قاری ریاست علی چدہڑ کی قیادت میں قائدین کے وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر 3 نئی کتب شائع ہوگئی ہیں۔ان میں ”حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکر جمال“ ”نبوت محمدیﷺ کا آغاز کب ہوا؟“ اور ”حضور نبی اکرم ﷺ کے خصائل مبارکہ“ شامل ہیں۔ ”حضور نبی اکرم ﷺ کا پیکر جمال“ ایک ایسی خوبصورت اور ایمان افروز کتاب ہے جس کا مطالعہ کرنیوالے کائنات کی افضل ترین ہستی کو چشم تصور میں دیکھتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا بہترین استعمال اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام پہنچانا ہے۔ نوجوان خرافات شیئر کرنے کی بجائے آیت قرآنی، احادیث نبوی ﷺ اور قصص القرآن ایک دوسرے سے شیئر کریں، موبائل کے استعمال کا یہ طریقہ اور عمل عبادت بن جائے گا۔ امت محمدیہ کو دعوت دین کی پیغمبرانہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سیکرٹری جنرل طاہر ارشد اور ناظم مالیات اعظم جاوید پر مشتمل وفد نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ماڈل ٹاؤن میں القادریہ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تنظیمی کام کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے سینئر رہنماء محمد جنید وارثی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن محمد جنید وارثی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور مرحومہ کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔
منہاج یوتھ لیگ کے 32 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ’’یوتھ کنونشن‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ یوتھ کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
معروف مذہبی و روحانی شخصیت سجادہ نشین حسین آباد شریف سرگودھا پیر سید شمس الرحمان مشہدی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ میر آصف اکبر، عارف چوہدری، عمران ملک ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.