سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سیکورٹی گارڈ سیف الله (ایس ایس جی) انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے گردوں کی تکلیف کا شکار تھے اور ڈائلیسز پر تھے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام کرسمس تقریب کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر ہرمین روبوغ، ڈاکٹر فادرجیمز چنن، آرچ بشپ سیبسٹین شاہ، بشپ عرفان جمیل، ڈاکٹر مجید ایبل، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا، شہزاد خان و دیگر مسلم، مسیحی رہنماؤں، ڈینز، فکیلٹی ممبران نے کرسمس کا کیک کاٹا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے کارکن حاجی حبیب الرحمن 14 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حبیب الرحمن 12 سال سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی کوریا جبکہ پاکستان میں ماموں کانجن میں ادا کی گئی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پُروقار انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کی۔ کانفرنس میں مصر، سوڈان، یمن، تیونس سے اساتذہ کرام، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی) سمیت مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور لسانی ماہرین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات سے حاضرین کو مستفید کیا۔ عربی زبان کے ماہرین نے انٹرنیشنل کانفرنس عربی زبان کی اہمیت اور تاریخ کے بارے میں گفتگو کی۔ کالج آف شریعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے عربی زبان میں نظم و تقاریر پیش کیں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست، منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منہاج یونیورسٹی کے کووڈ 19 کی وبا کے دوران خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر طلب کو فیسوں میں 30 ملین روپے کی رعائت دی اور طلبہ کو ٹیچنگ کی بہترین آن لائن سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس پر بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اطمینان کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔
ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز علی وقار قادری کی والدہ محترمہ شہناز شفیع کے ایصالِ ثواب کیلئے ختمِ چہلم جامع مسجد منہاج یونیورسٹی لاہور منعقد ہوا۔ چہلم میں چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر علی وقار قادری، ان کے بھائی محمد رفیع قادری، مظہر حسین، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پرو وائس چانسلر دی منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر شاہد سرویا اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سید ہدایت رسول شاہ (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بغدادی مسجد فیصل آباد میں منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ سید ہدایت رسول شاہ بھی انہی عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ویڈیو لنک پر سینئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں انسانی حقوق کا احترام ہو گا وہاں امن اور خوشحالی ہو گی، فی زمانہ انصاف انسانوں کا سب سے بڑا بنیادی حق ہے، جب انصاف سے محروم کیا جاتا ہے تو ردعمل میں انتہا پسندی اور تشدد جنم لیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن طیب ضیاء کے والد اور منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے سرپرست حافظ ممتاز احمد ضیاء قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ 10 دسمبر بروز جمعرات سہہ پہر 3 بجے ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ نارووال میں ادا کی جائے گی۔
منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا (MDE) کی ڈویلپنگ ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا پراجیکٹ کی بریفنگ کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو MDE کی منفرد خصوصیات سے بالتفصیل آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر MDE کے سرپرست آصف منہاس کے ساتھ حافظ عبدالرؤف، شہزاد احمد، محمد فاروق رانا، عبدالستار منہاجین، شعیب نذر، صابر حسین، کاشف اقبال، زین اقبال اور مجتبی مشتاق بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد نے اپنی رہائش گاہ پر سالانہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ، ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی محفل میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے حضرت پیر سید علی حسین زنجانی کاظمی چشتی نظامی ؒ آستانہ عالیہ خانوہارنی شریف لاہور کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے وفد نے سجادہ نشین پیر سید ذاکر سجاد شاہ زنجانی کاظمی، پیر سید جعفر حسین شاہ زنجانی کاظمی اور پیر سید زین العابدین شاہ زنجانی کاظمی سے ملاقات بھی کی۔
سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے 551 ویں جنم دن کی سالانہ تقریبات گوردوارہ جنم استہان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی، تقریبات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریبات میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کے قیام کے 15 سال مکمل ہو گئے، گوشہ درود کے قائم کردہ نظام کے تحت اب تک 4 کھرب 35 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ 51 ہزار اور 657 بار پڑھا جا چکا ہے۔ ماہ نومبر 2020ء میں 10 ارب 10 کروڑ 45 لاکھ 20 ہزار 472 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ گوشہ درود کا باقاعدہ آغاز یکم دسمبر 2005ء کو ہوا تھا۔
درگاہ عالیہ وارثیہ لاہور کے سجادہ نشین اور انٹرنیشنل نعت کونسل کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی وارثی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے القادریہ ہاؤس میں ملاقات کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.