سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گجرات کے ضلعی، پی پی حلقہ جات اور مختلف شعبوں کے ناظمین نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال، اصلاح معاشرہ، علم و امن، اعتدال اور رواداری کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا آغاز ہو گیا، ماہ ربیع الاول کی آمد اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی عظیم خوشی کے سلسلہ میں منہاج القرآن کے زیراہتمام دنیا بھر میں ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ضیافت میلاد کے پروگرام میں تلاوت و نعت خوانی ہوئی، جس کے بعد مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے رفعت ذکر کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں (عزیز بھٹی ٹاؤن) میں مغلپورہ چوک سے مین بازار باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید، صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، صدر منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم پی پی 156 اسلم پرویز قادری و دیگر رہنماؤں نے کی۔
ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ، چار دیواری، گوشہ درود کی بلڈنگ مینارۃ السلام اور جامع مسجد منہاج القرآن کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 17 اکتوبر 2020ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے بانی و سر پرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن ایک نظریاتی تحریک ہے۔ بدقسمتی سے آج نظریات کی جگہ مفادات نے لے لی ہے۔ نظریاتی تحریکوں کو ہر دور میں سخت مزاحمت اور سنگین نتائج کا سامنا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میں ڈاکٹر صاحب کی علمی کاوشوں پر فخر ہے، منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر اس کے سرپرست اور جملہ کارکنان کو دل و جان سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن ایک نظریاتی تحریک ہے۔ بدقسمتی سے آج نظریات کی جگہ مفادات نے لے لی ہے۔ نظریاتی تحریکوں کو ہر دور میں سخت مزاحمت اور سنگین نتائج کا سامنا رہا ہے۔
ڈائریکٹر منہاج ٹی وی احسن ارشاد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل شریف و قرآن خوانی کی محفل 17 اکتوبر 2020ء کو جامع مسجد منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد، صوبائی وزراء سید صمصام بخاری، سید سعید الحسن شاہ، ایس ایم ظفر، عثمان پیر زادہ، خلیل الرحمان قمر، مولانا راغب نعیمی، علامہ امین شہیدی، ابرارالحق، مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان، حسن نثار، مبشر لقمان، ارشاد عارف و دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی شخصیات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے تاسیس کے چالیس سال مکمل ہونے کے موقع پر میں جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کو اور اسی طرح ان کے تمام رفقاء کو جنہوں ان چالیس سالوں میں اسلام اور امت مسلمہ کی بہت بڑی خدمت کی ہے‘ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں نے اس تحریک کو قریب سے دیکھا ہے، تعصبات سے بالا تر ہو کر اسلام کی آفاقی تعلیمات کے فروغ کیلئے امت مسلمہ کو جمع کر کے اس کی علمی و فکری حوالے سے جس کام کا بیڑا جناب ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب نے اٹھایا ہے اس کو احسن انداز میں انہوں نے اس مقام تک پہنچایا۔
میرے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہا ہوں۔ میرے علم کے مطابق دنیا کے سو (100) سے زائد ممالک میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یومِ تاسیس کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن سے میری وابستگی کئی سال پر محیط ہے۔ میری اصل وابستگی تو پاکستان عوامی تحریک سے ہے اور اسی کی وجہ سے ادارہ منہاج القرآن سے بھی ہے۔
تحریکِ منہاجُ القرآن کا باضابطہ قیام 17 اکتوبر 1980ء کو عمل میں آیا اور تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا سنگِ بنیاد اِس کے رُوحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی نے اپنے دستِ مبارک سے رکھا۔
میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر جناب ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اس پہ کوئی شبہ نہیں ہے کہ منہاج القرآن نے مسلک سے بالا تر ہو کر قرآن و سنت کی خدمت کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تحریک منہاج القرآن کی دینی خدمات ہر اعتبار سے مثالی ہیں، آج بھی لوگ ان کو یاد رکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے جس محنت، کوشش اور لگن سے اس ادارے کو قائم کیا جس کی ہمہ جہت خدمات سے کئی خاندان اور ہر عمر کے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ دینی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں بھی اس ادارے کا کردار مثالی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کا 40واں یوم تاسیس دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ میں تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، عہدیداران، رفقاء، وابستگان اور دنیا بھر میں موجود کارکنان کو 40ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ تحریک منہاج القرآن آج اس منزل پہ کھڑی ہے کہ اس کا امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دنیا بھر میں پہنچ چکا ہے۔ لاکھوں لوگ منہاج القرآن کے ساتھ وابستہ ہو کر دین مبین کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
ڈائریکٹر منہاج ٹی وی محترم احسن ارشاد کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے انتقال فرما گئی ہیں (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن)۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
17 اکتوبر 2020ء کے دن تحریک منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، 4 دہائیاں قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں قائم ہونے والی تحریک منہاج القرآن آج پاکستان سمیت دنیا کے تمام براعظموں تک پھیل چکی ہے اور کروڑوں انسان قرآن و سنت کا علم، امن، رواداری اور محبت پر مبنی پیغام سن چکے ہیں اور لاکھوں نوجوان اپنی باطنی دنیا کو حقیقی تعلیماتِ اسلام کی روشنی سے منور کر رہے ہیں۔ اس تاریخی موقع پر منہاج القرآن کے اندرون بیرون ملک مقیم لاکھوں کارکنان اور کروڑوں چاہنے والوں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.