سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں وژن 2025 کے اہداف کے جائزہ کیلئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ڈیجیٹل میڈیا ورلڈ کا ایک متحرک رکن بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا نے دنیا کو عملاً ایک گاؤں کی شکل دے دی ہے۔ اب اس گلوبل ویلج کا ہر فرد سہولت کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کے تمام ٹولز تحریکی، تنظیمی، دعوتی، تربیتی سرگرمیوں کے فروغ، نفرتوں کے خاتمے، اتحاد امت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے ضمن میں ایک مؤثر ذریعہ اظہار کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میرپور آزاد کشمیر کھڑی شریف میں زلزلے میں مسمار ہونے والے گھروں کی تعمیرنو مکمل ہونے پر مالکان کو گھروں کی چابیاں دی گئیں، اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، سید امجد علی شاہ اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی، جن متاثرین کو گھر تعمیر کر کے دیئے گئے انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، متاثرین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمارے آنسو پونچھنے آئی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لئے ہماری ڈھیروں دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ویلفیئر آرگنائزیشن کو تاقیامت قائم و دائم رکھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس حسب سابق مینار پاکستان لاہور منعقد ہوگی اور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا وجود اس پرفتن دور میں نعمت غیر مترکبہ ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ امسال منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور تحریک کی چالیس سالہ خدمات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
منہاج یوتھ لیگ کی لٹریری کونسل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ”کتاب دوستی“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی، تقریب میں ملک کی نامور علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی شخصیات نے شرکت کی، معروف روحانی شخصیت حضرت واصف علی واصف کے صاحبزادے کاشف محمود، پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار خان، عین الحق بغدادی، حافظ سعید رضا بغدادی، پروفیسر محمد احمد طاہر، پروفیسر فیاض احمد سلفی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 21 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر شعبہ کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود نے خطاب کیا۔ عالمی شہرت یافتہ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلام پاک اور معروف ثناء خوان قدیر احمد خان نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ بارسلونا سپین میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی عمران علی چودھری قونصلر جنرل پاکستان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القرآن لاہور کا دورہ کیا اور مسجد کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انجینئرز اور مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کی لگن و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید مشرف علی شاہ، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام اور دیگر راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جامع مسجد المنہاج جادہ میں منعقد ہوا جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا، جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ممبرز نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام پریس کلب میں منعقدہ ایک روزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ تمام کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیئے گئے ویژن کے مطابق زندگی کے ہر شعبہ میں دینی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا فریضہ سرانجام دیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام 13 ستمبر 2020ء کو شانِ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین و ذکر اہلبیت علیہم السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد کے عہدیداران و کارکنان سمیت علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام 13 ستمبر 2020ء کو ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد کے عہدیداران و کارکنان سمیت ذیلی تنظیمات کے کارکنان نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 ستمبر 2020ء کو کوٹ ذوالفقار ضلع ننکانہ صاحب میں عظمتِ امامِ حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے عہدیداران و کارکنان سمیت علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 ستمبر 2020ء کو اوکاڑہ میں ذکر امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و آزاد جموں و کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں نائب ناظم اعلی تنظیمات خیبر پختونخواہ زون عبد الحئی علوی، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 5 ستمبر کو منعقدہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس شوریٰ کو مشاورت کے بامقصد اور مجاز اداروں کا کردار دینا چاہتا ہوں۔ لہٰذا ان دستوری فورمز کی ہیئت میں تبدیلی لائی جا رہی ہے، میں اپنی زندگی میں اپنے تمام اختیارات کسی فرد واحد کی بجائے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کو منتقل کر رہا ہوں۔ سپریم کونسل میں پاکستان کے اندر اور باہر سے نمائندے شامل ہیں، سپریم کونسل اپنے فیصلوں کے حوالے سے مجھ سے توثیق کرواتی رہے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سینئر رہنما زاہد سراج نے 8 ستمبر 2020ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا اور محمد اویس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر برگیڈیئر اقبال احمد خاں، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی فاروق رانا، راجہ زاہد محمود، ندیم اعوان، امتیاز اعوان، قاضی مدثر، محمد وسیم افضل، میاں اشتیاق، محمد طیب اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.