سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملت اسلامیہ کو حج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج شعائر اسلام کا ایک عظیم رکن، امت کے اتحاد اور وحدت کی علامت ہے، مناسک حج سے مساوات، رواداری، اعتدال، امن و آشتی کے عظیم انسانی جذبات پروان چڑھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حج اور قربانی یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امسال کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے محدود تعداد میں لوگ حج کی سعادت حاصل کر سکے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حج کی عظیم عبادت کے صدقے ملت اسلامیہ کو بحرانوں سے نکالے۔
سلسلہ چشتیہ کی عظیم روحانی درگاہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین، پیر سید مہر علی شاہ کے پوتے، پیر سید غلام محی الدین المعروف بابو جی کے صاحبزادے اور پیر سید نصیر الدین نصیر کے چچا، ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی وصال فرما گئے ہیں۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیر صاحب کے صاحبزادے پیر سید معین الحق گیلانی اور خانوادے و فیملی کے تمام ممبران اور لواحقین کے ساتھ دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے آداب عقیدہ اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی عترتِ پاک کے ساتھ اہل ایمان کے رشتے کے کچھ تقاضے اور حدود و قیود ہیں، عترتِ پاک کا ذکر کرتے ہوئے محتاط اور مودب رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقائد کے امور بیان کرتے ہوئے علم، سنجیدگی اور ادب کا دامن ہر گز ہاتھ سے نہ جانے دیں، انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا اور باغ فدک پر ایک بحث چل رہی ہے، یہ علم اور ادب کا معاملہ ہے، اسے بیان کرتے ہوئے کسی قسم کی لغزش کی گنجائش نہیں ہے، تعظیم و تکریم اور ادب سے ہی ہر گتھی سلجھتی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قربانی ایک عظیم الشان عبادت، فریضہ اور ملت ابراہیمی کی بے مثال اخلاقی روحانی تربیت کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگیوں کو ایک بار پھر ذی الحج کے بابرکت عشرے کی نعمت سے سرفراز کیا ہے۔ ہر عظیم مقصد اور منزل کا حصول جذبہ ایثار سے مشروط ہے۔ عیدالاضحی پر قربانی محض جانور ذبح کرنے یا گوشت کی تقسیم کا نام نہیں ہے۔ قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ اہل ایمان اللہ کے راستے میں جان، مال، اولاد، عزت و آبرو، راحت و آرام قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے، کچھ اعمال ایسے ہوتے ہیں جن سے اللہ کا خاص قرب نصیب ہوتا ہے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ 20 جولائی 2020 کو تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے عہدیداران کا آن لائن سیشن ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے صوبائی امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی، ڈویژن کوآرڈینیٹر نواب شاہ عبد الستار چوھان، ڈویژن کوآرڈینیٹر سکھر محمد اسحاق سمیجو اور ڈویژن کوآرڈینیٹر لاڑکانہ امیر احمد چنہ سمیت ضلعی و تحصیلی تنظیمات کے ذمہ داران شریک تھے۔
مجلس قائمہ کا اہم اجلاس 23 جولائی 2020 کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کورونا وائرس کی وباکے تناظر میں اجلاس کا انعقاد آن لائن ہوا۔ آن لائن اجلاس میں محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، محترم بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، محترم خرم نواز گنڈاپور، محترم انجینئر محمد رفیق نجم، محترم علامہ رانا محمد ادریس، محترم سردار شاکر مزاری، محترم احمد نواز انجم، محترم جی ایم ملک، محترم محمد فاروق رانا، محترم نور اللہ صدیقی، محترم سید امجد علی شاہ، محترم عبد الرحمان شریک ہوئے۔
ساؤتھ افریقہ کے مشہور شہر جوہانسبرگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے اسلامک وکمیونٹی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سنٹر میں مسجد، لائبریری، آفس اور ہال کے لئے بھی علیحدہ علیحدہ جگہ موجود ہے۔ اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
منہاج یونیورسٹی کے گریجوایٹ اللہ دتہ کو پنجاب یونیورسٹی لاہور نے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔ اللہ دتہ نے ’’ترقی پذیر ممالک میں معاشی عدم استحکام اور معاشرتی ترقی: ایک پینل ڈیٹا تجزیہ‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ فائنل مقالہ کے بعد انہیں یونیورسٹی کی طرف سے باقاعدہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل کوآرڈی نیشن کونسل کا اجلاس خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ محترم خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ سٹیج پر محترم بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، محترم انجینئر رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈی نیشن موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے آن لائن شرکت کی۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے 8 جولائی 2020ء کو آغوش آرفن کیئر ہوم کی ایڈمنسٹریشن اور سینئر مینجمنٹ سے آن لائن خطاب کیا، اس موقع پر حضور شیخ الاسلام کو آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری چیئرمین آغوش کمپلیکس، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد منیجنگ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، عمران ظفر بٹ پرنسپل آغوش گرائمر سکول اینڈ ایم سی ایم ٹی، محمد عباس نقشبندی پرنسپل تحفیظ القرآن، میڈیم رومانہ مبشر وائس پرنسپل آغوش گرائمر سکول و ایم سی ایم ٹی، مسٹر طاہر محمود اکاؤنٹنٹ آغوش کمپلیکس، کیپٹن (ر) محمد رمضان ایڈمن منیجر نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے 29 ویں یوم وصال کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ صوفیاء کی تعلیمات محبت سکھاتی ہے۔ امن کےلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے۔ زندگیوں کا مطالعہ کیا جائے۔ تعلیمات صوفیاء کو ہم نے نظر انداز کر رکھا ہے اسی لئے ہم ہدایت کے راستوں سے بھٹک رہے ہیں۔ قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی اصلاح اور فلاح کے چراغ جلائے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن نوجوانوں کو گمراہ کرنے کےلئے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کر رہے ہیں نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مواد اور معلومات پر آنکھیں بند کر کے یقین نہ کیا کریں تحقیق ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام سوشل میڈیا اور اخلاقیات کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئیڈیالوجی کے خلا ف سوشل میڈیا پر مواد کی بھر مار ہے۔ سوشل میڈیا۔ ڈیجیٹل میڈیا پر کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کلور کوٹ ضلع بھکر اور لودھراں کے دورہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کے عزیز و اقارب کی وفات پر انکے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر انور میروی مرحوم، حکیم محمد ارشد خان مرحوم، صابر خان کے بھائی، ملک منیر کے والد، کلول شریف کلور کوٹ ضلع بھکر میں پیر غلام مصطفیٰ چشتی کے بھائی، اسیر انقلاب وقار ظفر کے والد اور اسیر انقلاب عبدالحمید اولکھ کے والد کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے 3 احتجاجی فیز تھے۔ (1) جب تک ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہورہا تھا (2) جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک نہیں کی جارہی تھی (3) غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ نہیں مانا جارہا تھا تو اس وقت کارکن سراپا احتجاج تھے، احتجاج کے ان تین مراحل کی تفصیل اس طرح سے ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.