سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جگر گوشۂ حضور شیخ الاسلام صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے شہرِ اِعتکاف میں منہاج یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام ’’نوجوانوں کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تربیتی سیشن میں خصوصی شرکت اور گفتگو کی،
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بین الاقوامی سطح پر تعلیمی و فلاحی، قیامِ اَمن، معاشرتی اِستحکام اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے عظیم خدمات کے اعتراف میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت نائب ناظمین اعلیٰ اور فورمز کے سربراہان Global Achievement Award دے رہے ہیں۔
عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ر نذیر احمد غازی نے کہا کہ نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے جا رہے تھے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو یہ کریڈت جاتا ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کی علمی و فکری تربیت کی اور ان سے بد اخلاقی کو دور کر کے انہیں حسنِ اِخلاق کا سبق دیا۔ وہ وقت دور نہیں جب ڈاکٹر طاہر القادری کی کاوشوں سے اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شہرِ اعتکاف کے 7ویں روز خصوصی تربیتی نشست سے خطاب، انہوں نے کہا کہ اپنے نفس کی اصلاح اور تزکیہ و تصفیہ کرنے والے لوگ ہی کامیاب و کامران ہوں گے۔ جو لوگ دنیا سے بے زار، بے رغبت اور نرم دل ہوں وہی لوگ قلبِ مصطفیٰ ﷺ کی پیروی میں چلنے والے ہیں۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی شہرِ اعتکاف کے عالمی روحانی اجتماع کے موقع پر ساتویں نماز تراویح نہایت محبت و عقیدت اور خلوص و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ تراویح میں ہزاروں معتکفین، شہرِ اعتکاف کے وزٹرز اور انتظامیہ کے افراد شریک تھے۔
شہرِ اعتکاف 2024 کی آٹھویں نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی روحانی اجتماع میں شریک ہزاروں فرزندانِ توحید سے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ’’حضرت بشرالحافیؒ سے ملاقات‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایمان ایک بیج کی طرح ہے جو دل کی زمین پر بویا جاتا ہے۔ یہ خود بخود پروان نہیں چڑھتا اور پھل دار نہیں بنتا، بلکہ ایمان کی مضبوطی و پختگی کے سارے مرحلے اندرونی و بیرونی کوشش کے محتاج ہوتے ہیں۔
*شہرِ اعتکاف 2024: سالانہ عالمی روحانی اجتماع جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب
شہرِ اعتکاف 2024: سالانہ عالمی روحانی اجتماع جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور سے براہ راست
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے شہرِ اعتکاف کے 7ویں روز ’’راہِ محبت و شوق میں تعلق باللہ کے مختلف راستے‘‘ کے موضوع پر تربیتی نشست سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عشق و محبت کی راہ کے مسافر ہوتے ہیں اُنہیں مصائب و آلام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہم یہ اَحوال و کیفیات اور مقامات بھی چاہتے ہیں مگر ان کو حاصل کرنے کے لیے درکار قربانیاں دینے کو تیار نہیں ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثاء کے اعزاز میں گزشتہ روز منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہدا کے بچوں اور لواحقین کو عید کے تحائف دیے گئے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے شہداء کی فیملیز سے خصوصی ملاقات کی
تربیتی و تدریسی حلقہ جات سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ نے مراکز علم کا تعارف پیش کیا اور علم کی ضرورت او اہمیت بیان کی۔ تدریسی نشست میں شہرِ اعتکاف میں شریک مراکزِ علم کے معلمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے شہرِ اِعتکاف میں قائم حسنی بلاک میں مقیم پاکپتن شریف، اوکاڑہ، ساہیوال، لالیاں، عارف والہ، چیچہ وطنی، بصیر پور، مریدکے، شیخوپورہ، چنیوٹ، جڑانوالہ، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، پتوکی، دیپالپور، جھنگ، شورکوٹ کے معتکفین سے ان کے حلقہ جات میں ملاقات کی۔
شہر اعتکاف2024: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ویمن اعتکاف گاہ میں تربیتی نشست میں شرکت و خطاب
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.