سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 21 فروری 2016ء عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام ملک گیر ضرب امن دستخطی مہم کی افتتاحی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کر رہے تھے۔ دیگر مہمانوں میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی صدر یوتھ مظہر محمود علی، سینئر کالم نویس مظہر برلاس، راحت کاظمی، عمر قریشی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر آغا مہدی ہنردوست سے ایرانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمٰن شامل تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں قائد ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائد ڈے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام کی علمی، تحقیقی، سیاسی، فلاحی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے کی تیسری تقریب شہدائے انقلاب کی فیملیز کے ساتھ مورخہ 17 فروری 2016 کو منعقد کی گئی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید، شہید غلام رسول کی بیوہ، شہید محمد عمر کی والدہ، شہید غلام رسول کی بہن، مسز تنویر قریشی شہید، شہید صوفی اقبال کے بیٹے سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور کارکنان شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے 15 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ پر کے موقع پر قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بیٹی ماروا حسین تھی۔ تقریب میں شریک بچوں کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے تحائف دیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیرِانتظام 23 جنوری 2016 کو منڈ، تحصیل ڈسکہ میں محفلِ میلادِ مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کر رہے تھے۔ محفل میں انجنیئرمحمد رفیق نجم، محمد اسلم بسراء، ناظم ناصر محمود مان، صفدر علی بٹ اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سفیرِ امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی 32 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقعہ پر ضربِ امن مہم کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اس مہم کو پانچ مراحل میں تقسیم کر کے منظم انداز میں اضلاع، تحصیلات، یونین کونسلز اور یونٹ لیول تک کامیاب کرنے کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔ مہم کا پہلا مرحلہ 10جنوری 2016 سے 20 جنوری تک جاری رہا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِانتظام 24 جنوری 2016 کو ضربِ اَمن ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ محمد عمر قریشی، مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر ممبر فرخ شہزاد، ضلع جہلم کی تمام تحصیلات اور چکوال سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے کارکنان شریک تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2016 کو خواجہ فرید قومی امن کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصوف انسانیت کو جوڑنے اور متحد رکھنے کا درس دیتا ہے۔ صوفیائے کرام نے ہر دور میں ثقافتی، سماجی اور معاشرتی رشتوں کو محبت انگیز جذبوں اور اپنے خوبصورت کلام کے رنگوں کی آمیزش سے مضبوط کیا ہے۔
عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عالم اسلام سمیت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امن کے سفیر بن کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ان کا تحقیقاتی کام اسلام کے چہرے پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو صاف کر رہا ہے۔
محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمارے گناہ عشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر ہم اسوہ حسنہ کے سچے پیروکار بننا چاہتے ہیں تو ہمیں گناہوں کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی نہج پر کام کر رہی ہے تاکہ مکینِ گنبدِ حضریٰ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ایک طرح کے گناہ وہ ہیں جو ہمیں نظر آتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے۔ نظر آنے والے گناہوں کا علاج نظر آنے والی عبادات ہیں اور نظر نہ آنے والے گناہوں کا علاج نظرنہ آنے والی عبادات ہیں۔ نظر آنے والی عبادات میں نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور صدقہ و خیرات ہیں جبکہ نظرنہ آنے والی عبادات میں آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی خدمت، بھوکوں کی بھوک مٹانا، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کے نور سے جہالت میں ڈوبا ہوا معاشرہ دیکھتے ہی دیکھتے امن کاگہوارہ بن گیا۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم امن عالم کے علم بردار ہیں۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل سے اقوام عالم میں انسانیت کے احترام پر مبنی عالمگیر معاشرہ قائم ہوا۔ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسی ڈگر پر ڈھالیں جس سے امت اور قوم کا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کیا جاسکے۔
ہانگ کانگ: پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں 8 جنوری 2016 کو پاکستان ایسوسی ایشن کلب میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے فتنے جنم لے رہے ہیں اور برائی نت نئے طریقوں سے ارتقاء پذیر ہے، جس کے خاتمہ کے لیے نئے انداز کو اپنانا ہوگا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پشاور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے غیور اور جرات مند عوام دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے عوام نے 20 کروڑ عوام کے تحفظ اور سکون کیلئے قربانیاں دیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ حیرت ہے کے پی کے اور بلوچستان کی منتخب نمائندہ جماعتیں اقتصادی راہداری روٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور حکمران ڈھٹائی سے روٹ میں تبدیلی کے بارے میں حقائق جھٹلا رہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.