سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے ٹورانٹو سے براہ راست ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دل اہل بیت کی محبت اور کربلا میں دی جانیوالی قربانیوں کے غم سے خالی ہے وہ دل مردہ اور ایمان سے خالی ہے، نوجوان فکر امام حسین علیہ السلام سے تعلق جوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دین حق کیلئے جانوں کی قربانیاں دے کر قیامت تک کیلئے ظالموں کا سر نیچا کر دیا۔
ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکیشن، ایجوکیشن، لینگوئج اینڈ سوشل سائنسز کانفرنس کی طرف سے انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قابل عمل ریسرچ پیپر پیش کرنے پر تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘ دیا گیا ہے۔ ریسرچ پیپر میں ایجوکیشن کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے قابل عمل پلان پیش کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے کہا کہ آرچ بشپ اور پیس سنٹر لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فادر جیمز چنن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اس اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر طاہر القادری کی رہنمائی میں مذاہب عالم کے درمیان مکالمے کے کلچر کے فروغ اور احترام مذاہب اور اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے تا کہ دنیا کو ہر طرح کے تعصبات سے پاک کر کے امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مصلحتوں کے تحت حکومت قومی ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہی ہے، امن قائم کرنے کا جو موقع فوج کے تاریخی کردار کے باعث حاصل ہوا ہے۔ علماء اور عوام اسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے۔ سالہا سال حکومتی صفوں میں بیٹھے وزراء اور اہم عہدیدار فرقہ واریت کو فروغ دیتے رہتے ہیں اور محرم الحرام میں حکومت کو بین المسالک ہم آہنگی اور علماء کا کردار یاد آجاتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہبران ملت کو خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ انسانی فلاح کی تدبیر کرنا ہوگی۔ علمائے ربانیین اور صوفیاء کرام نے محبت و رواداری، حسنِ اخلاق، بلندی کردار اور انسانی خیرخواہی جذبے کے ساتھ اسلام کی اشاعت و فروغ میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔ ہمارے اسلاف کے اسی جذبے نے ان کے نام اور کام کو ہمیشہ کے لیے بلند کر دیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے فرانس میں یونیسکو کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور ’’روح اسلام اور عصر حاضر کے چیلنجز‘‘ کے عنوان سے تقریب میں اپنا مقالہ پیش کی۔ انہوں نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہذیبوں کے مابین تصادم روکنے کیلئے آزادی اظہار کی نئی تعریف ناگزیر ہے۔ پر امن اور متوازن سوسائٹی کی تشکیل قرآن اور ایمان کا تقاضا ہے۔
سلسلہ ڈائیلاگ موومنٹ اور ریلیجنز کونسل آف فلپائن کی دعوت پر دس روزہ بین المذاہب رواداری ورکشاپ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے شرکت کی۔ سربراہ سلسلہ ڈائیلاگ موومنٹ فادر سبطینانو ڈی ایمبرا (Fr. Sebastiano D Ambra) نے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ یہ ورکشاپ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے معروف جزیرہ Zamboanga ہارمنی ویلج میں منعقد ہوئی، جس میں اٹلی، پاکستان، جرمنی، آسٹریا، بنکاک اور ملائیشیا کے علاوہ فلپائن منیلا اور Zamboanga کے انٹرفیتھ راہنماؤں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ روز یورپی ممالک کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے لندن پہنچے، جہاں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماء ڈاکٹر رحیق عباسی، منہاج القرآن برطانیہ کے راہنماء سید علی عباس بخاری، ابو احمد آدم الشیرازی، علامہ ذیشان قادری، حاجی عبدالغفور، شاہد مرسلین، شاہد اقبال اور مبشر سہیل سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالرشپ کی 6 ویں سالانہ تقریب 10 ستمبر 2015 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی معیاری، بامقصد اور سستی تعلیم کا واحد ادارہ ہے جس کے 630 سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں اور جنہیں 10 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ جدید علوم سے روشناس کروارہے ہیں۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر طاہرالقادری کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں آئمہ مساجد نہیں بلکہ اسلامک سکالر پیدا کررہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کا قائم کردہ گوشہ درود عالمگیر سطح پر قُربتِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نسبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مستحکم کرنے اور بارگاہِ ایزدی سے برکات کے حصول کا ذریعہ ہے۔ درود و سلام ایک منفرد اور بےمثل عبادت ہے، جو رضائے الٰہی اور قربت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ اس مقبول ترین عبادت کے ذریعے ہم بارگاہِ ایزدی سے فوری برکات کے حصول اور قبولیتِ دعا کی نعمت سے سرفراز ہوسکتے ہیں۔
محترمہ غزالہ حسن قادری نے سپین میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود انسان کی پہلی درس گاہ ہے۔ ماں کا جذبۂ ایمان جتنا زیادہ ہوگا یہ درس گاہ اتنی ہی بلند معیار کی حامل ہوگی اور اس میں پلنے والے بچوں کی تربیت اتنی ہی عمدہ ہوگی۔ عربی میں ماں کو ’’ ام‘‘ کہا جاتا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی ’اُمّی‘ کہا گیا ہے۔ اس میں لفظی نسبت کے ساتھ ساتھ ایک معنوی نسبت ہے اور وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری انسانیت کے لیے رحمت و شفقت تھے اور ماں اپنی اولاد کے لیے سراپا محبت و شفقت ہوتی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ دین اور دنیا کی تعلیم کو الگ کرنا دشمنوں کی کامیاب سازش ہے، جب سے طبقاتی نظام تعلیم کا غلبہ ہوا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور جابر بن حیان جیسی ہستیاں پیدا ہونا بند ہو گئیں۔ دہشتگردی کے سیاسی استعمال نے اس کی جڑوں کوگہرا کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈز کے منعقدہ ورکر کنونشن میں کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ 2013ء کے الیکشن سے قبل خلاف آئین تشکیل پانے والے الیکشن کمیشن اور اس کے صوبائی ممبرز کی تقرریوں کو سب سے پہلے ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے سیاسی عزائم اور تعصب کے باعث ہماری آئینی پٹیشن کو سننے سے انکار کر دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی اور امن نصاب کے تعارف اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ورکرز کی ملاقات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کارکنان میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے منہاج القرآن کی خدمات کا ذکر کیا اور امن نصاب کا تعارف کرایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر انعم ریاض اور نائب ناظمہ دعوت منہاج ویمن لیگ سعدیہ حفیظ نے یہ دورہ جات 16 سے 21 اگست اسلام آباد، راولپنڈی، گوجر خان، کامرہ، اٹک، واہ کینٹ، ٹیکسلا، پنڈی گھیپ، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، حولیاں، ہری پور، نوشہرہ اور پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں کے تنظیمی دورہ جات کیے۔ دورہ جات کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی سٹرکچر مضبوط اور مؤثر بنانا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.