سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام انسداد دہشت گردی اور امن نصاب کے تعارف اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ورکرز کی ملاقات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کارکنان میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے منہاج القرآن کی خدمات کا ذکر کیا اور امن نصاب کا تعارف کرایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر انعم ریاض اور نائب ناظمہ دعوت منہاج ویمن لیگ سعدیہ حفیظ نے یہ دورہ جات 16 سے 21 اگست اسلام آباد، راولپنڈی، گوجر خان، کامرہ، اٹک، واہ کینٹ، ٹیکسلا، پنڈی گھیپ، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، حولیاں، ہری پور، نوشہرہ اور پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں کے تنظیمی دورہ جات کیے۔ دورہ جات کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی سٹرکچر مضبوط اور مؤثر بنانا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 18 اگست 2015ء کو Android سسٹم کے لئے نئی App کے نام سے متعارف کروائی گئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیکڑوں اردو، عربی، انگلش کتب موجود ہیں۔ یہ App گوگل پلے سٹور پر "Islamic Library by MQI" کے نام سے مفت ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے App کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر انہوں نے App کے ڈویلپر طیب خان رند اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو خوب سراہا اور کہا کہ ان کی یہ خدمت اسلام کے پیغام امن کے فروغ کا باعث بنے گی۔ یہ App منہاج انٹرنیٹ بیورو کے تعاون سے BlueHornTechnologies نے رضاکارانہ طور پر تیار کی ہے۔
انٹرفیتھ ریلیشنز کی قیادت میں 14 اگست 2015 یوم آزادی کے موقع پر مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے لیے جشن آزادی ٹور کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہندو، سکھ، مسلم اور مسیحی نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے جشنِ آزادی کے موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی اور بلندی کیلئے مختلف مندر، چرچ، گوردوارہ اور مساجد میں اجتماعی دُعائیں کیں۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ کائنات کی تشکیل و تکمیل کا سبب محبت ہے۔ زمین و زماں، کون و مکاں، جبرئیل و میکائیل، بہشت و برزخ اور ملائک کی تخلیق سے پہلے جوہرِ محمد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تخلیق کیا گیا۔ اللہ پاک کی تمام تخلیقات کی بنیاد و اساس ذات محمد اور حبُ محمد تھی۔ یہی وجہ ہے کہ رب نے اپنے حبیب کا ذکر نہ صرف تمام الہامی مذاہب کی روحانی کتب میں کیا۔
اس موقع پر انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا نے کہا کہ نیشنل مینارٹی ڈے منانے کا بنیادی مقصد قیام پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں غیر مسلم رہنماؤں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ قیام پاکستان میں غیر مسلم رہنماؤں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کے تمام مذاہب مل کر ایک قوم بنتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نے 6 اگست 2015 کو عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد کیا، جس میں اٹلی سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقا، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی پہلی کھیپ متاثرہ اضلاع کو روانہ کر دی گئی۔ 15سو خاندانوں کیلئے خوراک اور ادویات راجن پور، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کی سیلاب سے شدید متاثرہ 25 یونین کونسلوں کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کو مذہب اور سیکولر ازم کے خانے میں بانٹ کر معاشرے کو تضادات اور فکری انتشار کے حوالے کر دیا گیا، ایسے نظام اور باطل فکر کو دفن کر دینگے جس نے ہمارے بچوں کے ہاتھ میں قلم کی بجائے بندوق دی اور دلوں میں محبت کی جگہ نفرت پیدا کی۔ آنے والا دورعلم، سچ کی بالادستی اور انتہائی رویوں کی شکست فاش کا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے 25 کتابوں پر مشتمل امن نصاب پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، دہشت گروپوں نے طاقت کے حصول اور مالی مفادات کی خاطر اسلام کو بدنام کیا، دہشت گردوں کوقتل و غارت گری اور فساد برپا کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دئیے جاتے ہیں جو بد قسمتی سے ابھی تک جاری ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی تحریک منہاج القرآن کا وسیع تعلیمی نیٹ ورک ہے، جس کے تحت ملک بھر میں لاکھوں بچے علم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت فیصل آباد انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن محمد عمر رول نمبر 530843 نے حاصل کی ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مینجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عابد چودھری کی طرف سے محمد عمر کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے 19 کروڑ عوام کو خوشحالی اور امن کی دولت سے مالا مال کرے، یہ بھی دعا ہے کہ اللہ رب العزت پاکستان کو ایماندار، باصلاحیت اور دردمند قیادت نصیب فرمائے جو اس ملک اور قوم کو کرپشن، دہشتگردی اور غربت کے اندھیروں سے نجات دلائے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے مومنوں کے لیے ایمان کو محبوب کیا۔ ہم نے ایمان کو رسم بنا دیا۔ ہمارے دل ایمان سے محبت کریں تو دل ایمان کی حالت سے مزین ہو جائے گا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایمان کیا ہے۔ حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ ایمان ایک درخت ہے، جس کی جڑیں یقین اور شاخیں تقوی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ ایمان ایک ایسا درخت ہے، جس کی جڑ تو یقین ہے لیکن یہ عشق اور محبت کے پانی سے پھلتا پھولتا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ثبوت محفوظ اور قاتلوں کے چہرے یاد ہیں، یہ تمام ثبوت قوم کے سامنے ہیں، انصاف کے ادارے ان ثبوتوں سے زیادہ دیر منہ نہیں موڑ سکتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن قاتل حکمرانوں کیلئے زلزلہ ہے، جب یہ زلزلہ آئے گا انہیں سرچھپانے کیلئے چھت اور بھاگنے کیلئے زمین نہیں ملے گی۔ قارون کا خزانہ رکھنے والے حکمران میرے کسی کارکن کو نہیں خرید سکے میری قیمت لگانے کی جرات کیسے کر سکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی تھے۔ شیخ الاسلام نے عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ عالم کا سب سے بڑا پیغام انقلاب قرآن پاک کی صورت میں نازل ہوا جس کا ہر حرف قیامت تک کیلئے ذریعہ نجات اور چشمہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم اسلامی سلطنت بھی آج کی مقدس رات کا تحفہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.