سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک و قوم کے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا نہیں ہے۔ آج جو غربت اور بے روزگاری سے تنگ ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی کھڑی ہونے والی جماعت میں شامل ہو جائیں جس کے نتیجے میں بہت جلد اس ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے انقلاب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے محافظ سیاستدان قوم کو غیرت مند مستقبل نہیں دے سکتے۔ لانگ مارچ کرکے انتخابی اصلاحات کی آواز اٹھائی تھی اب سبز انقلاب آئے گا۔ ریاست بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ایک کروڑ افراد جس دن باہر نکلیں گے پاکستان کا مقدر بدل جائے گا۔ دہشت گردوں سے امن کی بھیک مانگنے والے نام نہاد حکمرانوں کو صرف کرپشن سے غرض ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ دہشت گردی کے جواب میں کارروائیوں کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے، قوم حکمرانوں سے ایکشن کا مطالبہ کرتی ہے، ری ایکشن کا نہیں، خرابی کی جڑ یہ ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی اور فتنے کی اس حقیقت کا تعین ہی نہیں کرسکی، دہشت گردی پر قابو پانے کے بجائے ہم نے خود قرآن و سنت کے احکامات سے رو گردانی شروع کردی ہے۔
اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ آئمہ کرام اس بات پر متفق ہیں کہ اسلامی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے باغی ہیں، بغاوت ترک کرنے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، قتل و غارت کے دوران مذاکرات اللہ اور رسول کے احکامات کے خلاف ہیں، شہریوں اور فوجیوں کا قتل عام کرنے والوں کو طاقت کے ذریعے کچل دینا چاہئے۔ سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی پالیسی نہیں۔
پا کستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء راضیہ نوید نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں ایک اچھوتا اور مقدس رشتہ عطا کیا ہے تاکہ عورت معاشرے میں تخریب کی بجائے تعمیر واصلاح کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ عورت کو چاہیے کہ شر م وحیاء کا پیکر بن کر تعلیمی، معاشی، اقتصادی اور معاشر تی میدان میں مردوں کا ہاتھ بٹائے تاکہ معاشرے کی ترقی میں فعال کردارادا کرسکے۔ معاشرے میں خواتین کے تقدس کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث 121 سے زائد بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، چرند اور پرند بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر ان کی مدد کریں۔
مسیحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مذاہب کے درمیان مشترکات پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف مذاہب کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرنا ہر مذہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے۔ اس حوالے سے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل دنیا کے 90ممالک میں موثر انداز میں کام کررہی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے تمام مذاہب او ر مسالک کو جمع کردیا ہے اور محبت و امن کے رویوں کو پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک رحیم یار خان کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، غیر آئینی نجکاری اور دہشت گردی کی مذمت میں احتجاجی ریلی 2 مارچ کو خانپور اڈا سے ریلوے چوک تک نکالی گئی جس کی صدارت مرکزی صدر PAT شیخ زاہد فیاض نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چھ ماہ عوام کیلئے بہت گراں گزرے ہیں۔ بیرونی قرضوں، مہنگائی، دہشت گردی اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کو ان مسائل سے نجات دلانے کیلئے نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ صلاحیت ہے۔ جعلی مینڈیٹ، بدترین دھاندلی اور فرسودہ نظام انتخاب کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ایسے میں نجات کا راستہ فقط انقلاب ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے زیراہتمام 02 مارچ 2014ء بروز اتوار سوشل میڈیا پر کام کرنے والے رضاکاران کے لئے تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرہ میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 40 سے زائد نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایات شامل تھیں۔
NIDM کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ میں 80 فیصد گورنمنٹ آفیسرز کی شرکت تھی جبکہ 20 فیصد لوگ NGO's سے تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر Ambassador of Peace Conference منعقد کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امن کے قیام کے لئے خدمات کو سراہا۔
مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن یوتھ لیگ ایچ وقار قادری نے مختلف تحصیلات و اضلاع کا وزٹ کیا۔ انہوں نے 21 فروری کی صبح اپنے وزٹ کا آغاز تحصیل جہلم کی یونین کونسل سنگھوئی سے کیا جہاں نوجوانوں سے ملاقات کی اور تنظیم نو کے سلسلے میں نوجوانوں کو بریف کیا۔ اِس کے بعد یونین کونسل چک جمال میں تنظیم نو کی اور نوجوانوں کو تنظیمی کام کرنے کے حوالے سے بریف کیا اور ٹارگٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کا دہشت گردی کے خلاف امیدِ پاکستان کنونشن، پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی، دہشت گردی کے خلاف قرار داد بھی منظور، موجودہ حالت میں پاک فوج کا ساتھ نہ دینا ملک سے غداری ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بنایا اسے بچانے کے لیے جانیں بھی قربان کر دیں گے، مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف کا کنونشن سے خطاب۔ تفصیل کے مطابق MSM نے وزیرستان میں شروع ہونے والے ملٹری آپریشن کے دوران پاک فوج کا مورال بلند کرنے کے لیے ملک بھر میں ریلیوں، جلسوں، کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا آغاز کر دیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پی پی 72 فیصل آباد کے زیر اہتمام نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کی مہمان خصوصی مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم تھے۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا۔ سیمینار میں ضلعی ناظم میاں کاشف محمود، مرکزی نائب صدرایم ایس ایم رانا تجمل حسین، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، صدر یوتھ لیگ ملک عامر اقبال، ضلعی صدر ایم ایس ایم محمد عامر مصطفوی و دیگر ضلعی و صوبائی عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے باعث ملک کو معاشی حوالے سے 78 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان بدترین دہشت گردی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذاکرات کا سلسلہ لامتناہی ہے، حکومت کے پاس ٹائم فریم ہی نہیں کہ کب سے کب تک مذاکرات کرنے ہیں؟ ڈاکٹر قادری نے کہا کہ افواج پاکستان کا مورال بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا اور انکی خدمات کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی اس لیے کہ ایک یہی ادارہ رہ گیا ہے جو ملک کو دہشت گردی سے نجات دلا کر امن دے سکتا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.