سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پریس کلب لاڑکانہ کا وزٹ اور عہدیداران سے ملاقات، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے اپنی شہرۂ آفاق کتاب "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" صدر پریس کلب مرتضیٰ کلورو کو بطور تحفہ دی، چیئرمین سپریم کونسل کو پریس کلب لائبریری کا وزٹ بھی کروایا گیا،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ وولینٹیئرز کنونشن (سندھ) میں شرکت و گفتگو، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حاجت مند کی حاجت روائی کرنا بہت بڑی نیکی اور سنت مصطفیٰ ﷺ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسکرا کر اپنے بھائی سے بات کرنا، کسی ضعیف کو سڑک پار کروانا، کسی کو وقت دینا اور پیار سے گفتگو کرنا بھی صدقہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل 2 مارچ (ہفتہ) کو بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما، عہدیداران، کارکنان اور جید علمائے کرام، مشائخ عظام، قرآء، نعت خوان شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مشائخ عظام اور علماء کرام سے ملاقات، چیئرمین سپریم کونسل نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام و مشائخ عظام ممبر رسول ﷺ سے بین المسالک ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری اور اتحادِ اُمت کا درس دیں،
سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ، اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر میر آصف اکبر، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ عین الحق بغدادی، وزیر مذہبی امور آزاد کشمیر، ڈپٹی کمشنر آزاد کشمیر ندیم جنجوعہ، سپیشل سیکرٹری قانون ساز اسمبلی امجد لطیف عباسی، جاوید شوکت میر و دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن ضلع مظفر آباد کے زیراہتمام منعقدہ سفیرِ اَمن سیمنار میں خصوصی شرکت و خطاب، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے قائدین و کارکنان کے ہمراہ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کی دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی درگاہ عالم فیض ہاشمی کریم آباد شریف میں صوفی کانفرنس میں شرکت و خطاب، درگاہ پہنچے پر پیر فقیر علی نواز ہاشمی نے اپنے صاحبزادگان اور مریدین کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور گفتگو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق کتاب دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن(نواب شاہ) میں تقریب رونمائی، تقریبِ رونمائی میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بے نظیر آباد ایاز علی گوپانگ ایڈووکیٹ، نائب صدر خالد حسین سرھیو ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری علی رضا چنہ ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری جی ایم خاصخلی ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری سکندر علی کیریو ایڈووکیٹ، سیکرٹری لائبریری شبانہ نورین ایڈووکیٹ، محمد کلیم جٹ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کا گوجرہ (مظفرآباد) میں میاں محمد شفیع جھاگویؒ کے مزارِ اقدس پر منعقدہ سالانہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو تصوف اور روحانیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ اسلام کی اصل تعلیمات سے بے بہرہ ہیں کیونکہ تصوف اور روحانیت کی اصل قرآن وسنت سے ثابت ہے۔ صوفیاء نے عشقِ الہٰی اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کی گوجرہ مظفرآباد میں میاں محمد شفیع جھاگویؒ کے مزارِ اقدس پر حاضری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دربارِ پہنچنے پر سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے استقبال کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ایبٹ آباد میں منعقدہ ’’دستورِ مدینہ کانفرنس‘‘ میں شرکت اور خطاب، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دو جلدوں اور 14 سو صفحات پر مشتمل معرکہ آراء اور تجزیاتی تحقیق: ”دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ کی تقریبِ رُونمائی کے سلسلہ میں منعقدہ ’’دستورِ مدینہ‘‘ کانفرنس سے ’’عصرِ حاضر میں حضور شیخ الاسلام کی علمی و تجدیدی خدمات کا تسلسل‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں دستور مدینہ کی روشنی میں اُصولِ حکمرانی، اسلام کے سیاسی نظام، حقوقِ انسانی، جان و مال کا تحفظ، آزادیِ اظہار رائے، حقوقِ نسواں اور ریاستی اختیارات جیسے اہم موضوعات کا مدلل اور دلنشیں انداز میں احاطہ اور ناقدین کے اعتراضات کا علمی محاکمہ بھی کیا گیا ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گاؤں پھرہالہ میں جامع مسجد منہاج القرآن کا سنگِ بنیاد رکھا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ناظم نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر، علامہ عین الحق بغدادی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحریک منہاج القرآن ہری پور میں حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی معرکۃ الآراء تصنیف ’’الموسوعۃ القادریہ فی العلوم الحدیثیہ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام منعقدہ تاجدارِ ختمِ نبوت کانفرنس و تقریبِ رُونمائی انسائیکلوپیڈیا آف علوم الحدیث سے خطاب، کانفرنس میں ڈاکٹر محمد نصیرالدین وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی، شفیع جان ممبر پارلیمنٹ، چوہدری عرفان یوسف نائب ناظم اعلیٰ کے پی کے، و دیگر معززین علاقہ، علماء کرام، تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.