سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ARY News کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں ڈاکٹر دانش کو War on Terror پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس ملک میں فرقہ واریت کا فروغ بڑھا۔ اس ملک میں انتہاء پسندی کی ڈویلپمنٹ ہوئی، اس ملک میں ٹیررازم ہے۔ اور وہ ناقابل کنٹرول، ایک آفریت اور بھوت بن گیا۔ اس میں باہر کی فنڈنگ کا بہت بڑا رول ہے۔ یہاں میں بہت اہم بات کہنا چاہتا ہوں کہ غیر جانبدار کمیشن بنا کر تحقیق کی جائے اور ان تمام جماعتوں کو بین کر دیا جائے۔ ایسے تمام لیڈر جو مذہبی ہوں یا سیاسی ہوں۔ انہیں قومی مجرم قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا جائے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام "کرپٹ نظام کے خلاف 11 مئی کی دھرنا مہم" زور و شور سے جاری ہے۔ MYL کے مرکزی قائدین کی سربراہی میں پاکستان بھر کی تحصیلات میں یوتھ سیمینارز، نظام بدلو یوتھ واک، اور یوتھ سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
مرکزی قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان چوروں اور لٹیروں کی سیاست کی مسترد کرتے ہیں اور اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جس میں غریب کے لئے روٹی نہیں، مکان نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ان کرپٹ عناصر کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن میں وہی کرپٹ عناصر پھر پارٹیاں بدل کر سامنے آ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اُنہی چوروں لٹیروں کو دودھ میں نہلا کر پاک صاف قرار دے دیا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ادارے مل کر بدی اور شر کو تحفظ دے رہے ہیں۔ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ووٹ دینا بڑا گناہ ہو گا۔ 11 مئی کے بعد کی اسمبلیاں پائیدار حکومت تشکیل نہ دے سکیں گی۔ 11 مئی کے الیکشن سیاسی عیاشیوں کو تحفظ دینے کی سازش ہو گی۔ جعلی ڈگریوں کو حقیقی ڈگریاں قرار دیکر HEC کے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے اب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تالا لگا دینا چاہیے۔ ملک جمہوری آمریت کی گرفت میں ہے، زبانیں، قلم اور ضمیر خریدنے کی سازش ہو رہی ہے۔ میڈیا پر تسلسل سے اتنا جھوٹ بلوایا جا رہا ہے کہ آخر کار عوام اسی کو سچ سمجھنے پر مجبور بنا دئیے جائیں گے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیرت و اتباع مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانیت عالمی سطح پر کئی پیچیدہ مسائل میں گھری ہوئی ہے، اقوام متحدہ (UN) سے لے کر ہر ملک کی غیر سرکاری سماجی تنظیمات (NGOs) تک ان انسانی مسائل کے حل کے لئے پریشان ہیں۔ مگر یہ حقیقت تقویت ایمان کا باعث ہے جو عالمی انسانی مسائل موجودہ دور میں پریشانی کا باعث بن رہے ہیں سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن و سنت کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کی صورت میں ان کا حل چودہ صدیاں قبل ہی عطا فرما دیا تھا۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ میں دبی ہوئی اس غریب پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 9ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 4 مسیحی اور 20 مسلمان جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ منہاج یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں ہونے والی پروقار تقریب میں سماجی اور دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تماشے طشت از بام ہو چکے۔ موجودہ نظام انتخاب کے تحت ہونے والے الیکشن کے نتیجے میں جعلی جمہوریت پھر آ جائے گی جو ملک کا بیڑا غرق کر نے کے مترادف ہو گا۔ سب کچھ الیکشن کمیشن کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اسکی بے بسی اور بے کسی اس لئے ہے کہ سارے واقعات By Design ہو رہے ہیں۔ بدقسمتی کہ پاکستان کے ادارے ریاست کیلئے نہیں بد عنوانی کی سیاست کو تحفظ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ پاکستان قوم کو تلاش کر رہا ہے۔ ہم پنجابی، سندھی، بلوچی اور پٹھان تو ہیں مگر پاکستانی نہیں رہے۔ آج گروہوں میں بٹے رہنے کی روش سے تائب ہو کر پھر سے قوم بننا ہو گا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ‘‘بے شک اﷲ اور اس کے فرشتے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی ان پر (کثرت کے ساتھ) درود اور خوب سلام بھیجا کرو۔’’
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کولون مسجد ہانگ کانگ میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں جہاں اپنی اطاعت کا ذکر کیا وہیں اپنے ذکر کے ساتھ اپنے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کر کے ہمیں بتا دیا کہ اگر اللہ پاک کی رضا، خوشنودی اور قُرب حاصل کرنا ہے تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرنا ہو گی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مک مکا الیکشن کمیشن کو صورتحال کا اندازہ تھا اس لئے وفاداروں نے بڑے ڈیفالٹرز کیلئے نامزدگی فارم میں پہلے ہی چور دروازہ رکھا ہوا ہے۔ عدالتوں اور مالیاتی اداروں سے با آسانی سٹے لے لیا جائے گا۔ بڑے ڈاکو چھوٹ جائیں گے چند چوروں کو دکھاوے کیلئے دھرا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ‘‘کمیشن’’ کا الیکشن کرا رہا ہے اس لئے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے اسے مسترد کر دیں۔ لولی لنگڑی سکروٹنی جمہوریت کی روح مسخ کرنے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ Vote For None کی آپشن کی کوئی اہمیت نہیں۔ جمہوریت کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اس لئے مطالبات کے ایک جزو کو ماننے کی کوئی حیثیت نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے پر امن دھرنے الیکشن ڈے پر ہر صورت ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک موجودہ نظام انتخاب کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اسکا بہترین مظاہرہ پولنگ ڈے پر دھرنوں کی صورت میں ہو گا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن اور کرپشن جڑواں بھائی اور الیکشن کمیشن ان کا باپ ہے۔ ان کے ذریعے حقیقی جمہوریت ملک میں کبھی نہیں آئے گی۔ عوام ظلم سے رہائی چاہتے ہیں تو اس سارے خاندان کو اٹھاکر باہر پھینکنا ہو گا۔ عوام پولنگ ڈے کو نظام انتخاب کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شرکت کریں اسی سے کرپٹ نظام کو بدلنے کی راہ ہموار ہو گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 31 مارچ 2013ء کو صبح 10:00 بجے تحصیلی سیکرٹریٹ جادہ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، 07 اپریل 2013ء کو کرپٹ نظام انتخابات کے خلاف جہلم میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی اور 11 مئی کو الیکشن ڈے پر کرپٹ نظام کے خلاف دئیے جانے والے دھرنے سے متعلق مرکزی نگران نظامتِ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمدچوہدری، سابقہ نائب ناظمہ تربیت محترمہ شازیہ شاہین اور ناظمہ ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت نے بریفینگ دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.