سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ محمد اقبال اعظم نے کہا کہ دنیا یتیم خانوں کے نام سے بے سہارا بچوں کو پناہ دیتی ہے لیکن شیخ الاسلام نے معصوم بچوں کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اور انہیں معاشرہ میں برابر مقام دینے کی خاطر پاکستان میں یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے پناہ گاہ کو ’’آغوش‘‘ جیسا خوبصورت نام دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان، اٹلی کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عظیم الشان روحانی اجتماع ہوا۔ یہ اجتماع منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈیزیو، میلان میں منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد صلوٰۃ التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر نماز عید کے لئے چار 4 جماعتوں کا انتظام کیا گیا تھا، اس مرتبہ عید کے اجتماع میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ پاکستانیوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ناروے میں مقیم سفیر محترم غزالی اور ویلفیئر اتاشی جمشید پرویزی نے گذشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن، ناروے کے مرکز کا وزٹ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن کے قائدین سے ملاقات کی اور ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔
منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے علمائے کرام کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر مذہبی، اخلاقی، روحانی، بھائی چارے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شب وروز مصروف عمل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کی جانب سے عید الفطر کا اجتماع آریزو کے عالی شان ہوٹل آترسکو کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا۔ نماز عید الفطر کے اس اجتماع میں خصوصی خطاب قاری ممتاز قادری نے کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک شخص نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے مرکز پر جمعۃ المبارک کی شب نماز مغرب کے موقع پر ایک نارویجن عیسائی نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ حافظ نصیر احمد نوری فاضل منہاج القرآن یونیورسٹی کے ہاتھ پر قبول اسلام کیا۔
عصر حاضر میں دعوت و اقامت دین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے "عصر حاضر میں دعوت و اقامت دین" کے موضوع پر خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ دنیا میں ایک زمانہ آئے گا جب ایسے لوگوں کو اقتدار دیا جائے جو خواہشات نفس پر عمل کرنے والے ہوں گے۔ یہ لوگ بے حمیت ہوں گے اور کرپٹ ہوں گے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ قیامت کے دن کوئی شخص کسی کو نفع نہیں دے سکےگا سوائے اس شخص کے جو قلب سلیم لے کر آئے گا۔ قیامت کے دن اولیاء اور اتقیا ایک دوسرے کے لیے نفع مند ہوں گے۔ آپ نے کہا کہ دوست وہ ہوتا ہے جو کسی پر احسان بھی کرے تو اسے خبر نہ ہو۔ دوست کو ہی ولی کہتے ہیں اور جو رب کا دوست یعنی ولی ہوگا تو اس کا حال کیا ہوگا۔
تحريک منہاج القرآن کا 19واں سالانہ عالمي روحاني اجتماع 17 ستمبر 2009ء کي شب جامع المنہاج بغداد ٹاون، ٹاون شپ ميں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوا۔ جو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ توبہ قرآن سنت کے فہم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ جب تک بندہ اللہ سے ڈرے گا نہیں تو اس وقت تک اس کو توبہ کی قدر نہیں ہوگی۔ جب بندے کو پتہ ہوگا کہ مولا نے اس کا حساب لینا ہے اور وہ کہیں اس حساب میں فیل نہ ہوجائے تو اس سے بچنے کے لیے بندہ توبہ کی راہ تلاش کرے گا۔
تحريک منہاج القرآن کے 19 ويں سالانہ شہراعتکاف ميں پانچویں دن کا آغاز نماز فجر کے ساتھ ہوا۔ اس سے پہلے گزشتہ شب منہاج القرآن يوتھ ليگ کي تيسري سالانہ محفل نعت نے حاضرين ميں اپنا رنگ جما ديا تھا۔ محفل نعت ميں ملک بھر سے منہاج يوتھ ليگ کي تنظيمات کے منتخب نعت خواں حضرات کے علاوہ قاري مشتاق انور اور ديگر معزز مہمانوں نے بھي شرکت کي۔
شيخ الاسلام نے کہا کہ اخوت انسان کے ٹوٹے دلوں کو جوڑ ديتي اور اخوت سے دشمنياں ختم ہوجاتي ہيں۔ آپ نے کہا کہ حضور صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ تقوي اور مخلوق سے حسن سلوک سب سے بڑھ کر انسانوں کو جنت ميں لے جانے والا ہوگا۔
شيخ الاسلام نے "خلوت" کے موضوع پر خطاب کيا۔ آپ نے کہا کہ امام ابو القاسم القشيري نے "رسالہ القشيريۃ" ميں بيان کيا ہے کہ خلوت کي ابتداء يہ ہے کہ انسان لوگوں سے ملنے جلنے اور اخلاط سے بچے۔ خلوت کي انتہاء يہ ہے کہ انسان اللہ سے محبت کا رشتہ اس قدر مضبوط کر لے کہ وہ لوگوں ميں بھي بيٹھے تو اللہ سے دور نہ ہو۔
شيخ الاسلام نے خلوت اور خاموشي کے حوالے سے امام غزالي رحمۃ اللہ عليہ کي کتاب احياء العلوم سے " زبان کے خرافات" بيان کيے۔ آپ نے کہا زبان انسان کي سب سے بڑي دشمن ہے۔ جس نے زبان کو کنٹرول کر ليا تو وہ فلاح پا گيا۔ شيخ الاسلام نے کہا کہ کثرت گفتگو حسن کلام کے خلاف ہے۔ اسلام کا حسن يہ ہے کہ بے مقصد چيزوں کو چھوڑ ديا جائے، کيونکہ انسان کي خطاؤں کي جڑ اس کي زبان ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.