سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نواب اکبر بگٹی کےپوتےاور نواب طلال بگٹی کے صاحبزادے نواب شاہ زین بگٹی (صدر جمہوری وطن پارٹی بلوچستان) نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کا وزٹ کیا۔ ان کے ہمرہ مدنی بلوچ (جنرل سیکرٹری پنجاب) اور زاہد چوہدری (صدر جمہوری وطن پارٹی لاہور) بھی تھے۔
ناروے کے دالحکومت اوسلو کے مضافات میں واقع خوبصورت شہر درامن میں ستر کی دہائی سے پاکستانی نژاد مسلمان آباد ہیں۔ مذہبی ذوق وجذبہ رکھنے والے احباب کی کاؤشوں سے1987میں جماعت اہلسنت کے نام سے ایک مذہبی تنظیم کا وجود عمل میں آیا۔ پہلے پہل نماز تراویح، نماز جمعہ اور بعدازاں پنجگانہ نماز اور بچوں کی مذہبی و دینی تعلیم کیلئے کاوشیں شروع ہوئیں۔ الحمداللہ 1980سے یہ تمام کام جاری و ساری ہیں شروع میں ایک سرکاری سکول اور 2002 سے پاکستانی آبادی والے علاقے فییل پرفییل سنتر پر ایک بڑا ہال کرائے پر لیا اور تاحال یہ تمام سرگرمیاں اس میں جاری ہیں۔
بستی نوشہرہ روڈ مردان میں متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے لیے بنائی جانے والی منہاج خیمہ بستی میں اس وقت 75 خاندانوں کے 500 سے زائد افراد مقیم اور زیرکفالت ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اب تک متاثرین کے لیے 2 خیمہ بستیاں اور 38 منہاج رہائشی یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں تقریبا 3 ہزار افراد کو امدادی سامان کے علاوہ ہر پندرہ دن بعد راشن کی ترسیل کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی مذہبی، ملی و قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُن کی علمی، تحقیقی اور دینی خدمات کو بھی ملت اسلامیہ خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہا ج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سوات ومالاکنڈ ڈویژن سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی کے نتیجے میں کئی معصوم بچے اپنے والدین اور کئی والدین اپنے بچوں سے بچھڑ گئے۔ ٹھنڈے علاقوں کے رہنے والے سرخ و سپید رنگت کے لوگوں کا مردان، نوشہرہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں سخت دھوپ میں چھت کے بغیر کھلے آسمان تلے بسیرا کرنا، بس اس تکلیف اور مصیبت کا محض اندازہ ہی لگایاجا سکتا ہے مگر بھر پور ادراک اپنی آنکھوں سے دیکھے بغیر ممکن نہیں۔
قومی امن کونسل (NPC) کا دوسرا اجلاس تحریک منہا ج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔جس کی صدارت سابق ایم این اے مرکزی راہنما مسلم لیگ (ق) کی مہناز رفیع نے کی۔ ان کے علاوہ اجلاس میں اعجاز چوہدری (تحریک انصاف)، شیخ زاہد فیاض(تحریک منہاج القرآن)، انوار اختر ایڈووکیٹ (پاکستان عوامی تحریک) اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے لیے ایک خیمہ بستی نوشہرہ روڈ (مردان) جبکہ دوسری بستی جلالہ میں قائم کر دی ہے۔ علاوہ ازیں مردان میں 15 منہاج رہائشی یونٹس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح نوشہرہ میں 35 منہاج رہائشی یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے درجنوں ٹرکوں پر مشتمل امدادی کارواں کا سامان متاثرین سوات و مالاکنڈ تک پہنچا دیا ہے۔ 25 ٹرکوں پر مشتمل امدادی کارواں 23 مئی 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے صبح 10 بجے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں روانہ ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور قائدین نے کارواں کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمن خان درانی نے خصوصی دعا کرائی۔
سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام درجنوں ٹرکوں پر مشتمل ”امداد کاررواں“ ریگل چوک(مسجد شہداء) سے مردان کی طرف روانہ ہوگیا۔ جس میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے متاثرین سوات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین سے یکجہتی اور انکی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ مہم میں مرکزی قائدین سے لے کر کارکنان تک بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اس عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرنی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سوات و مالاکنڈ کے لیے 30 لاکھ روپے کا امدادی سامان مردان بھجوا دیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم ڈاکٹر شاہد محمود نے 19 مئی 2009ء کو ٹرکوں پر لدے امدادی سامان کو مالاکنڈ روانہ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مہاجرین سوات کے لیے ہنگامی طور پر امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر بحالی کیمپ بھی لگائے ہیں۔
متاثرین سوات و مالا کنڈ ڈویژن کی بحالی کے لئے امدادی کارروائیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے لاہور بھر کی تنظیمات کا اجلاس ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان کو خصوصی بریفنگ دی اور منہاج القرآن کی دنیا بھر کی تنظیمات کے نام پیغام دیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں "تحفظ پاکستان علماء و مشائخ کنونشن" منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان بھرسے جیّد اور نامور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام توسیعی لیکچر منعقد کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام جوابدہ کے میزبان اور معروف صحافی افتخار احمد نے طلبہ و طالبات اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو "پاکستان، سازشیں، مسائل اور انکا حل" کے موضوع پر لیکچر دیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.