سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے ملک پاکستان میں افراد معاشرہ کو امن، محبت اور رواداری کی راہ پہ گامزن کرنے کے لیے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان کیا ہوا ہے۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک بھر میں تربیتی کیمپس کے زیر مراکز علم چلانے کے لیے معلمین کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق بندگی اللہ سے اور تعلق غلامی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صورتاً معلوم مگر معناً اور حقیقتاً معدوم ہوچکا ہے۔ آج ہمارے اندر تمام خرابیاں، فتنے اور ہلاکتیں اسی سبب سے جنم لے رہی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کا دورہ کیا۔ جس میں راجہ طارق حسین، ڈاکٹر ساجد محمود، مہرسلیمان اعظم و دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے جس دین مبین کو حضور خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺ پر مکمل فرمایا ہے، اس کی تاریخ اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین سے شروع ہوتی ہے۔
المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن میں عریبک اینڈ اسلامک سٹیڈیز اینڈ گریجوایشن پروگرام مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام تحفظ قرآن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ پی پی 155 لاہور سے نکالی گئی پر امن تحفظ قرآن ریلی میں منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، کارکنان، تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید عالم انسانیت کے لیے ذریعہ امن و نجات ہے، منہاج القرآن پوری دنیا میں علوم القرآن، فہم القرآن اور تعلیم القرآن کے فروغ کی تحریک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ جلیل القدر صحابی رسول اور بلند پایہ عالم اور محدث ہیں۔ آپ علیہ السلام بابِ مدینۃ العلم ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2023ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرِ صدارت فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عدنان جاوید مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں جامع مسجد میں منعقدہ برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید مشن کے قابل فخر سپوت اور دین مصطفیٰ ﷺ کے ایک عظیم فرزند تھے۔ ان کی خدمات، اخلاص اور مشن سے وفا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام قائم مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا استقبال کیا۔ مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور جاری منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مظہر محمود علوی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کا تحصیل مورو ضلع نوشیرو فروز کے ذمہ داران سے تنظیمی استحکام اور مراکز علم کے سلسلے میں گفتگو اور بعد ازاں اس حوالے سے آئندہ کے اہداف پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی۔
نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ مظہر محمود علوی کی زیرصدارت مراکز علم اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے سندھ کوآرڈینیشن کونسل تحریک منہاج القرآن کا اہم اجلاس 29 مئی بروز پیر مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور میں منعقد ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.